۔۔
﷽
تخریج حدیث :
النکاح من سنتی
سوال :
( النکاح من سنتي ، فمن رغب عن سنتي فلیس مني ) کے تعلق سے کوئی تحقیقی مضمون ہو تو عنایت فرمائیں ۔
جواب :
اس سلسلہ میں جو روایات وارد ہیں وہ پہلے ملاحظہ فرمائیں :
۱ ۔ " أمَا وَ الله إِنِّي لَأَخْشَاكُمْ لِله وَ أَتْقَاكُمْ لَهُ، لَكِنِّي أَصُومُ وَ أُفْطِرُ، وَ أُصَلِّي وَ أَرْقُدُ، وَ أَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي " .
متفق عليه من حديث أنس بن مالك ؓ .
۲ ۔ " لكني أصومُ و أُفطِرُ، و أُصلِّي و أنامُ، و أَمَسُّ النِّساءَ، فمَنْ رغِبَ عن سُنَّتي فليس منِّي " .
مسند أحمد [ 6477 ] من حديث عبد الله بن عمرو ؓ بإسناد صحيح .
٣ - عَنْ عَائِشَةَ رضي الله عنها قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ الله ﷺ :
" النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي، فَمَنْ لَمْ يَعْمَلْ بِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي، وَ تَزَوَّجُوا فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، وَ مَنْ كَانَ ذَا طَوْلٍ فَلْيَنْكِحْ، وَ مَنْ لَمْ يَجِدْ فَعَلَيْهِ بِالصِّيَامِ ، فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ " .
ابن ماجه [ 1846 ] .
قال الشيخ شعيب : إسناده ضعيف جدًا، عيسى بن ميمون -و هو المدني- متروك الحديث. و قوله: " النكاح من سنتي، فمن لم يعمل بسُنتي فليس مني" يغني عنه حديث أنس بن مالك عند البخاري ( 5063 ) ، و مسلم ( 1401 ) ، و هو في " مسند أحمد " ( 13534 ) ، و لفظه :
" أما و الله إني لأخشاكم لله و أتقاكم له، لكني أصوم و أفطر، و أصلي و أرقد، و أتزوج النساء ، فمن رغب عن سنتي فليس مني" .
٤ - عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ؓ في قصة عثمان بن مظعون ؓ ، أن النبي ﷺ قال له :
" إِنَّ مِنْ سُنَّتِي أَنْ أُصَلِّيَ وَ أَنَامَ، وَ أَصُومَ وَ أَطْعَمَ، وَ أَنْكِحَ وَ أُطَلِّقَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي . "
الدارمي [ 2215 ] بإسناد صحيح .
٥ - " إنَّ سُنَّتَنا النكاحُ، شِرارُكم عُزَّابُكم ... "
أخرجه أحمد ( 21450 )، و عبدالرزاق في المصنف (10387) بإسناد فيه ضعف و اضطراب من حديث أبي ذر ؓ ، و ورد أيضا من حديث عطية بن بسر ؓ ۔
6 - و في سنن سعيد بن منصور ( 1 / 163 ) و مصنف عبد الرزاق ( 10378 ) عَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَعْدٍ مرسلا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ :
« مَنْ أَحَبَّ فِطْرَتِي فَلْيَسْتَنَّ سُنَّتِي، وَمِنْ سُنَّتِي النِّكَاحُ » .
و رَوَاهُ ابْن عدي فِي " الْكَامِل " عَن أبي حرَّة وَاصل بن عبد الرَّحْمَن عَن الْحسن عَن أبي هُرَيْرَة ؓ مرفوعا بسند ضعيف .
7- عن أبي أَيُّوب ؓ :
« أَربع من سنَن الْمُرْسلين :
الْحيَاء، و التعطر، و السواك، وَ النِّكَاح » .
رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ [ 1080 ] وَ قَالَ : حسن غَرِيب .
الخلاصہ :
پہلی بات :
* حدیث کا پہلا جملہ : [ النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي ] روایت نمبر ( ۳ ) میں لفظا ،اور ( ۵ ، ۶ ) میں معنی وارد ہے ۔
* روایت نمبر (۵) میں : [ إنَّ سُنَّتَنا النكاحُ ] ہے ۔
* روایت نمبر (۶) میں : [ وَ مِنْ سُنَّتِي النِّكَاحُ ] ہے ۔
* اور حدیث کا دوسرا جملہ دو الفاظ سے وارد ہے :
[ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] روایت نمبر ( ۱ ، ۲ ، ۴ ) میں وارد ہے ۔
[ فَمَنْ لَمْ يَعْمَلْ بِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] ابن ماجہ کی روایت نمبر ( ۳ ) میں ہے ۔
دوسری بات :
دونوں جملوں [ النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] کو ملا کر بیان کرنے میں تین طرح کی غلط فہمیاں ہوتی ہیں :
۱ ۔ یہ مکمل ایک ہی حدیث کے الفاظ ہیں ۔
۲ ۔ ایک ہی صحابی کی روایت سے وارد ہیں ۔
۳ ۔ دونوں الفاظ صحت کے اعتبار سے ایک درجہ کے ہیں ۔
حالاں کہ حقیقت حال جیسا کہ روایات کی تفصیل سے معلوم ہو گیا کہ یہ دونوں الگ الگ روایات کے الفاظ ہیں ، راوی بھی الگ ہیں ، اور صحت کے اعتبار سے بھی فرق ہے ۔
تیسری بات :
لہذا بیان کرنے والے کے لئے چار صورتیں ہیں :
۱ ۔ پہلی صورت :
دونوں ٹکڑے
[ النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي، + فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ]
کو ملا کر بیان کرے ، لیکن بیچ میں [ و قال ] بڑھا دے ، اس طرح :
قال النبی ﷺ :
[ النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي ]
و قال :
[ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] ۔
( و قال ) کے اضافہ سے اشارہ ہو جائے گا کہ دوسرا جملہ دوسری حدیث کا ٹکڑا ہے ۔ مگر یہ دقیق نکتہ ہر ایک کے سمجھ میں نہیں آئے گا ، اس لئے غلط فہمی برقرار رہے گی ۔
۲ ۔ دوسری صورت :
ابن ماجہ کی روایت کے الفاظ پڑھ دے :
[ النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي، فَمَنْ لَمْ يَعْمَلْ بِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ]
کیونکہ وہ ایک ہی روایت کے الفاظ ہیں ، اور معنی کے اعتبار سے مشہور الفاظ کے قریب بھی ہیں ۔
۳ ۔ تیسری صورت :
صحیحین کی روایت کو عام کرے :
[ وَ أَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] ۔
۴ ۔ چوتھی صورت :
صاف صاف دونوں روایتوں کو واضح کر کے بیان کرے ، تاکہ سننے والوں کو اصل الفاظ معلوم ہوں ، اور غلطی کی اصلاح ہو ۔
عن انس بن مالک ؓ عن النبی ﷺ انه قال :
[ وَ أَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] ۔
و عن عائشہ ؓ عن النبی ﷺ انه قال :
[ النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي، فَمَنْ لَمْ يَعْمَلْ بِسُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ] ۔
و آخر الصور عندي أفضلها ، ثم التي قبلها ، ثم التي قبلها ، ثم التي قبلها. و أنت بالخيار .
جمعه و رتبه العاجز
محمد طلحة بلال أحمد منيار
جوائین ان :
۔