اتوار، 29 اگست، 2021

پی ‏ڈی ‏یف ‏کتب ‏کی ‏افادیت ‏عزیر ‏ادونوی ‏

.

پی ڈی یف کتب کی افادیت 
سید محمد عزیر ادونوی ایم. اے. 

بہت سارے لوگ پی ڈی یف کتب کے مطالعہ کے بجائے کتب خرید کر مطالعہ کرنے پر زیادہ زور و ترجیح  دیتے ہیں، 
مجھے لگتا ہے کہ ایسے افراد پی ڈی یف کتب کی افادیت سے ناواقف ہیں اگر وہ ان کی افادیت سے واقف ہو جائیں تو وہ بھی پی ڈی یف ہی کو ترجیح دینے لگیں گے.

علماء کا اکثر طبقہ ایسا ہے کہ وہ اگر کتب خریدے تو اپنی تنخواہ میں ضروری اخراجات پورے نہیں کر سکتا اور اگر اخراجات پورے کرے تو کتب خرید نہیں سکتا ان کے لئے تو پی ڈی یف بڑی نعمت ہے، مگر عادت ہونے تک پی ڈی یف کا مطالعہ دشوار معلوم ہوتا ہے، کتب خرید کر رکھنے میں جگہ کی دشواری ہو جاتی ہے جب کہ پی ڈی یف کے لئے بس ایک سمارٹ فون یا لیپ ٹیب رکھ لیا جائے تو کافی ہے، بلڈنگ بھر کتب چھوٹے سے موبائل یا لیپ ٹاپ میں سما جاتے ہیں، بہت سارے کتب ہوں تو انسان کو نقل مکانی میں دشواری پیش آتی ہے جب کہ ڈھیر ساری پی ڈی یف کتب انسان اپنے موبائل میں رکھ کر کہیں بھی لے جا سکتا ہے کہیں بھی کسی بھی جگہ بیٹھ کر مطالعہ کر سکتا ہے، گھروں اور لائبریریوں میں موجود کتابین اگر جل جائیں یا سیلاب کا شکار ہو کر ضائع ہو جائیں تو خون کے آنسو رونا پڑتا ہے اور دوبارہ سے انتظام کرنا مشکل ہو جاتا ہے جب کہ پی ڈی میں یہ سہولت ہے کہ وہ اگر ضائع ہو جائیں، ڈلیٹ ہو جائیں یا موبائل و لیپ ٹیب ہی خراب ہو جائے تو دوبارہ سے بآسانی پی ڈی یف کتب کو ویبسائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا، کتابوں کی پرنٹنگ میں کافی وقت، مال اور محنت صرف ہوتی ہے جب کہ پی ڈی یف تیار کرنے میں اتنا مال وقت اور محنت صرف نہیں ہوتی، بعض پی ڈی یف سے متن کو بآسانی کاپی کر کے دین کی نشر و اشاعت، دعوت و تبلیغ میں سرعت لائی جا سکتی ہے، مطلوبہ اوراق کے اسکرین شاٹ نکال کر حسب ضرورت استعمال میں لایا جا سکتا ہے، بعض پی ڈی یف میں سرچ آپشن کی سہولت بھی ہوتی ہے جس کے ذریعہ اپنا مطلوبہ متن کم وقت میں بآسانی دھونڈا جا سکتا ہے، پی ڈی یف میں حسب ضرورت متن کی سائز بڑھا کر کے بھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے ان کے علاوہ مزید کئی سہولیات و آپشنس ہوتے ہیں، تمام تفصیلات کو احاطۂ تحریر میں لائیں تو ایک کتابچہ نہیں بلکہ ایک کتاب بن سکتی ہے. 


.