بدھ، 21 جولائی، 2021

عید الاضحی و دیگر مواقع پر سر منڈانے کا حکم ‏علامہ ‏غلام ‏مصطفی ‏ظہیر

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
°^°^°^°^°^°^°^°^°^°^°^°
عید الاضحی و دیگر مواقع پر سر منڈانے کا حکم 

~~~~~~~~~~~~~؛ 

سر کے بال منڈوانے کی مشروعیت اور جواز 

محدث العصر علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری 
(شاگرد محدث العصر علامہ زبیر علی زئی) 



حج و عمرہ کے علاوہ سر منڈوانا جائز ہے، کراہت پر کوئی دلیل نہیں ہے۔ جیسا کہ 

1. 
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

إِذَا دَخَلَتِ الْعَشْرُ، وَأَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یُّضَحِّيَ، فَلَا یَمَسَّ مِنْ شَعَرِہٖ وَبَشَرِہٖ شَیْئًا. 

”جب عشرہ ذو الحجہ داخل ہو جائے اور تم قربانی کرنا چاہتے ہو، تو اپنے سر اور جسم کے بال نہ مونڈھیں۔” 
(صحیح مسلم: ١٩٧٧) 

سنن النسائی (٤٣٦٢) میں یہ الفاظ ہیں: 
مَنْ أَرَادَ أَنْ یُّضَحِّيَ فَلَا یَقْلِمْ مِنْ أَظْفَارِہٖ، وَلَا یَحْلِقْ شَیْئًا مِّنْ شَعْرِہٖ فِي عَشْرِ الْـاُوَلِ مِنْ ذِي الْحِجَّۃِ. 

”جو قربانی کرنا چاہتا ہو، وہ ذو الحجہ کے پہلے دس دن ناخن تراشے، نہ جسم سے کوئی بال مونڈھے۔” 


2. 
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: 
إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَآی صَبِیًّا قَدْ حُلِقَ بَعْضُ شَعْرِہٖ وَتُرِکَ بَعْضُہ، فَنَہَاہُمْ عَنْ ذَالِکَ، وَقَالَ: احْلِقُوہُ کُلَّہ، أَوِ اتْرُکُوہُ کُلَّہ. 

”نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر ایک بچے پر پڑی، جس کے کچھ بال مونڈھ دئے گئے تھے اور بعض چھوڑ دئے گئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: اس کا مکمل سر مونڈھیں یا مکمل چھوڑ دیں۔” 
(سنن أبي داؤد: ٤١٩٥، و سندہ صحیحٌ، وأصلہ، في صحیح مسلم: ٢١٢٠) 

یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ بچوں اور بچیوں دونوں کا سر مونڈھنا جائز ہے، صرف بچوں کی تخصیص ثابت نہیں! 

حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (٥٠٨۔٥٩٧ھ) فرماتے ہیں: 
وَقَوْلُہ، : اِحْلِقُوا کُلَّہ، دَلِیلٌ عَلٰی جَوَازِ حَلْقِ الرَّأْسِ مِنْ غَیْرِ کَرَاہِیَۃٍ. 

”یہ حدیث بغیر کسی کراہت کے سر منڈوانے کا جواز فراہم کرتی ہے۔” 
(کشف المشکل من حدیث الصحیحین: ٢/٥٥٧) 

شارح صحیح مسلم حافظ نووی رحمہ اللہ (م: ٦٧٦ھ) لکھتے ہیں: 
وَھٰذَا صَرِیحٌ فِي إِبَاحَۃِ حَلْقِ الرَّأْسِ لَا یَحْتَمِلُ تَأْوِیلًا، وَقَالَ أَصْحَابُنَا: حَلْقُ الرَّأْسِ جَائِزٌ بِّکُلِّ حَالٍ. 

”یہ سر مونڈھنے کی ایسی صریح دلیل ہے، جس میں تاویل کی گنجائش نہیں، ہمارے اصحاب کہتے ہیں کہ سر کے بال مونڈھنا ہر حال میں جائز ہے۔” 
(شرح صحیح مسلم: ٤/٢٤) 

علامہ سندھی حنفی صاحب (م: ١١٣٨ھ) لکھتے ہیں: 
وَھٰذَا صَرِیحٌ فِي إِبَاحَۃِ حَلْقِ الرَّأْسِ، لَایَحْتَمِلُ تَأْوِیلًا. 

”یہ سر مونڈھنے کی ایسی صریح دلیل ہے، جسمیں تاویل کی گنجائش نہیں۔” 
(حاشیۃ السندي علی سنن ابن ماجۃ: ١/٧٥) 

ملا علی قاری حنفی صاحب (١٠١٤ھ) لکھتے ہیں: 
(اِحْلِقُوا کُلَّہ، ): أَيْ کُلَّ الرَّأْسِ أَيْ شَعْرَہ، ، (أَوِ اتْرُکُوا کُلَّہ،) : فِي إِشَارَۃٍ إِلٰی أَنَّ الْحَلْقَ فِي غَیْرِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ جَائِزٌ، وَأَنَّ الرَّجُلَ مُخَیَّرٌ بَّیْنَ الْحَلْقِ وَتَرْکِہٖ. 

”اس حدیث میں واضح اشارہ ہے کہ حج و عمرہ کے علاوہ بھی سر کے بال منڈھوانا جائز ہے، نیز انسان کو سر منڈوانے یا بال رکھنے میں اختیار ہے۔” 
(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح: /٢٨١٨، ح: ٢٤٢٧) 


3. 
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: 
إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمْہَلَ آلَ جَعْفَرٍ ثَلَاثًا أَنْ یَّأْتِیَہُمْ، ثُمَّ أَتَاہُمْ، فَقَال: لَاتَبْکُوا عَلٰی أَخِي بَعْدَ الْیَوْمِ، ثُمَّ قَالَ: ادْعُوا لِي بَنِي أَخِي، فَجِيءَ بِنَا کَأَنَّا أَفْرُخٌ، فَقَالَ: ادْعُوا لِي الْحَلَّاقَ، فَأَمَرَہ، فَحَلَقَ رُءُ وسَنَا. 

”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آل جعفر کو تین دن تک چھوڑ دیا کہ رو دھو لیں، پھر ان کے ہاں تشریف لائے اور فرمایا: میرے بھائی (جعفر کی شہادت) پر آج کے بعد کوئی نہ روئے، پھر فرمایا: میرے بھتیجوں کو بلایا جائے۔ ہمیں لایا گیا، ہم تو گویا رو رو کر چوزے بن چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نائی کو بلاؤ، اور اسے ہماری ٹنڈ کرنے کو کہا۔” 
(مسند الإمام أحمد: ١/٢٠٤، سنن أبي داو، د: ٤١٩٢، سنن النسائي: ٥٢٢٩، وسندہ، صحیحٌ) 
حافظ نووی رحمہ اللہ (٦٧٦ھ) لکھتے ہیں:
رَوَاہُ أَبُو دَاو، دَ بِإِسْنَادٍ صَحِیحٍ عَلٰی شَرْطِ الْبُخَارِيِّ وَمُسْلِمٌ. 
”یہ سنن ابو داود کی روایت ہے۔ سند بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔”
(ریاض الصالحین: ١٦٤٠) 
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ (٧٣٥۔٨٠٧ھ) لکھتے ہیں: 
رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُھَا رِجَالُ الصَّحِیحِ. 
”یہ مسند احمد اور معجم طبرانی کی روایت ہے اور اس کے راوی بخاری و مسلم کے راوی ہیں۔” 
(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: ٦/١٥٧) 

سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کی: 
أَرَأَیْتَ إِنْ لَّمْ أَجِدْ إِلَّا أُضْحِیَّۃً أُنْثٰی أَفَأُضَحِّي بِہَا؟ قَالَ: لَا، وَلٰکِنْ تَأْخُذُ مِنْ شَعْرِکَ وَأَظْفَارِکَ وَتَقُصُّ شَارِبَکَ وَتَحْلِقُ عَانَتَکَ، فَتِلْکَ تَمَامُ أُضْحِیَّتِکَ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ. 

”میرے پاس صرف ایک بکری ہے (جو میں نے کسی کو دودھ کے لے عاریۃً دے رکھا ہے) کیا میں اس کی قربانی کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، آپ اپنے بال مونڈھ لیں، ناخن تراش لیں، مونچھیں کاٹ لیں اور زیر ناف بال صاف کر لیں، آپ کو پوری قربانی کا ثواب مل جائے گا۔” 
مسند الإمام أحمد: ٢/١٦٩، سنن أبي داو، د: ٢٧٨٩، سنن النسائي: ٤٣٦٥، وسندہ، حسنٌ) 
اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (٥٩١٤) نے ”صحیح” اور امام حاکم رحمہ اللہ (٤/٢٢٣) نے ”صحیح الإسناد” کہا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ 

علامہ عینی حنفی (٧٦٢۔٨٥٥ھ) اس کی سند کو ”صحیح ” قرار دے کر لکھتے ہیں: 
فِیہِ اسْتِحْبَابُ حَلْقِ الرَّأْسِ وَقَصِّ الْـأَظْفَارِ وَالشَّارِبِ وَحَلْقِ الْعَانَۃِ یَوْمَ عِیْدِ الْـأُضْحِیَۃِ. 

”اس حدیث میں عید الاضحی والے دن سر منڈوانے، ناخن اور مونچھیں کاٹنے اور زیر ناف بال مونڈنے کا استحباب ثابت ہوتا ہے۔” 
(نخب الأفکار في تنقیح مباني الأخبار في شرح معاني الآثار: ١٤/٥٢١) 


4.
سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: 
مَنْ تَرَکَ مَوْضِعَ شَعْرَۃٍ مِّنْ جَنَابَۃٍ لَّمْ یَغْسِلْہَا فُعِلَ بِہَا کَذَا وَکَذَا مِنَ النَّارِ قَال عَلِيٌّ: فَمِنْ ثَمَّ عَادَیْتُ رَأْسِي ثَلَاثًا، وَکَانَ یَجُزُّ شَعْرَہ. 

”جس نے غسل جنابت کے دوران بال برابر بھی جسم کا حصہ خشک چھوڑ دیا، اسے دوزخ میں ایسا ایسا عذاب ہوگا۔  علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ حدیث سننے کے بعد میں نے اپنے سر سے لگالی۔ آپ رضی اللہ عنہ سر منڈوا کر رکھتے تھے۔” 
(حدیث شعبۃ ابن الحجاج للحافظ محمد بن المظفر بن موسیٰ ابو الحسین البزار: ٢٤، الختارۃ للضیاء: ٤٥٣، مسند الإمام أحمد: ١/٩٤، سنن أبي داؤد: ٢٤٩، سنن ابن ماجۃ: ٥٩٩، وسندہ حسنٌ) 
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ”صحیح” کہا ہے۔ 
(التلخیص الحبیر: ١/١٤٢) 

علامہ طیبی (٧٤٣ھ) اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں: 
وَفِیہِ أَنَّ الْمُدَاوَمَۃَ عَلٰی حَلْقِ الرَّأْسِ سُنَّۃٌ؛ لِـأَنَّہ، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَرَّرَہ، عَلٰی ذٰلِکَ، وَلِـأَنَّہ، رِضْوَانُ اللّٰہِ عَلَیْہِ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِینَ الْمَہْدِیِّینَ الَّذِینَ أُمِرْنَا بِا تِّبَاعِ سُنَّتِہِمْ، وَالْعَضِّ عَلَیْہَا بِالنَّوَاجِذِ. 

”اس میں دلیل ہے کہ سدا بہار سر منڈوانا سنت ِتقریری ہے، کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ثابت رکھا ہے اور اس لیے بھی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ خلفائے راشدین میں سے ہیں، جن کے طریقے کو دل و جان سے اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔” 
(شرح الطیبي: ٣/٨١٤) 

علامہ سندھی حنفی (م: ١١٣٨ھ) لکھتے ہیں: 
وَاسْتُدِلَّ بِالْحَدِیثِ عَلٰی جَوَازِ حَلْقِ الرَّأْسِ وَجَزِّہٖ لِـأَنَّہ، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَقَرَّ عَلِیًّا عَلٰی ذَالِکَ وَلِـأَنَّہ، مِنْ جُمْلَۃِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِینَ الْمَأْمُورِ النَّاسَ بِالِاقْتِدَاءِ بِہِمْ وَالتَّمَسُّکُ بِسُنَّتِہِمْ. 

” اس حدیث سے سر منڈوا نے کا جواز ثابت ہوتا ہے، کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے عمل کو ثابت رکھا۔ نیز آپ رضی اللہ عنہ خلفائے راشدین میں سے ہیں، کہ جن کے طریقے کو سختی سے اپنانے کا حکم ملا ہے۔” 
(حاشیۃ السندي علی ابن ماجۃ: ١/٢٠٨) 


5. 
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: 
إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنِ الْقَزَعِ. 
 
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”قزع” سے منع فرمایا۔” 
(صحیح البخاري: ٥٩٢٠، صحیح مسلم: ٢١٢٠، واللفظ لہ) 

”قزع” کا معنی یہ ہے کہ سر کے بعض حصے کے بال مونڈھ دینا اور بعض کو چھوڑ دینا۔ جیسے فوجی کٹنگ، پیالہ کٹنگ وغیرہ۔ 

شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٦٦١۔٧٢٨ھ) اس کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: 
وَلِـأَنَّہ، نَھٰی عَنِ الْقَزَعِ، وَالْقَزَعُ حَلْقُ الْبَعْضِ، فَدَلَّ عَلٰی جَوَازِ حَلْقِ الْجَمِیعِ. 

”چوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قزع سے منع فرما دیا ہے اور قزع سر کے کچھ حصے کو مونڈھنے کو کہتے ہیں، لہٰذا یہ پورا سر مونڈھنے کے جواز پر دلیل ہے۔” 
(مجموع الفتاویٰ: ٢١/١١٩) 


6. 
مشہور تابعی احنف بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: 
قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَدَخَلْتُ مَسْجِدَہَا، فَبَیْنَمَا أَنَا أُصَلِّي إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ طَوِیلٌ آدَمُ أَبْیَضُ اللِّحْیَۃِ، وَالرَّأْسُ مَحْلُوقٌ، یُشْبِہُ بَعْضُہ، بَعْضًا، فَخَرَجْتُ فَاتَّبَعْتُہ، ، فَقُلْتُ: مَنْ ہٰذَا؟ قَالُوا: أَبُو ذَرٍّ. 

”میں مدینہ آیا اور مسجد نبوی میں داخل ہو کر نماز پڑھنے لگا۔ اسی اثنا میں ایک آدمی داخل ہوا، جس کا قد قدرے طویل، رنگ گندمی، داڑھی سفید، سر مونڈھا ہوا اور ایک حصہ دوسرے سے واضح مشابہت رکھتا ہوا تھا۔ میں جلدی سے اس کے پیچھے ہو لیا اور لوگوں سے پوچھا: یہ صاحب کون ہیں: جواب ملا: صحابی رسول ابو ذر رضی اللہ عنہ ۔” 
(مصنَّف ابن أبي شیبۃ: ٢٥٠٥٦، وسندہ، حسنٌ) 


7. 
تابعی کبیر امام نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: 
کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ یَقُولُ: لَیْسَ حِلاَقُ الرَّأْسِ بِوَاجِبٍ عَلٰی مَنْ ضَحّٰی، إِذَا لَمْ یَحُجَّ وَقَدْ فَعَلَہُ ابْنُ عُمَرَ. 

”سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ قربانی کرنے والے غیر حاجی کے لیے سر منڈھوانا واجب نہیں ہے۔ ” جب کہ آپ (ابن عمر) خود سر منڈھوا لیا کرتے تھے۔” 
(موطّأ الإمام مالک: ٢/٤٨٣، موطّأ الإمام مالک بروایۃ أبي مصعب: ٢/١٨٦، واللفظ لہ، ، السنن الکبریٰ للبیھقي: ٩/٢٨٨، وسندہ، صحیحٌ) 


8. 
امام نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: 
إِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ لَمْ یَتْرُکِ الْحَجَّ إِلَّا عَامًا وَّاحِدًا اشْتَکٰی، فَأَرْسَلَنِي، فَاشْتَرَیْتُ أُضْحِیَّۃً، ثُمَّ ذَبَحَہَا فِي الْمُصَلّٰی، ثُمَّ جِئْتُ حِینَ صَلَّی النَّاسُ، فَأَخْبَرْتُہ، ، فَحَلَقَ رَأْسَہ. 

”سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہر سال حج کیا کرتے تھے۔ ایک سال بیماری کی وجہ سے نہ کر سکے۔ مجھے قربانی خریدنے کے لیے بھیجا، لے آیا، تو عید گاہ میں ذبح کر دی۔ جب عید کی نماز ہو گئی، میں آیا اور آپ کو خبر دی، تو آپ نے اپنا سر مونڈھ لیا۔ 
(جزء أبي جھم: ٦٤، وسندہ، صحیحٌ) 

دوسری روایت میں ہے: 
أَنَّہ، ضَحّٰی بِالْمَدِینَۃِ، وَحَلَقَ رَأْسَہ. 

”آپ رضی اللہ عنہما نے مدینہ میں قربانی کی اور سر مونڈھ لیا۔” 
(مصنّف ابن أبي شیبۃ: ٤/١/٢٥٢) 


9. 
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ (٣٦٨۔٤٦٣ھ) فرماتے ہیں: 
وَقَدْ أَجْمَعَ الْعُلَمَاءُ فِي جَمِیعِ الْـآفَاقِ عَلٰی إِبَاحَۃِ حَبْسِ الشَّعْرِ وَعَلٰی إِبَاحَۃِ الْحِلَاقِ. 

”تمام علاقوں کے اہل علم کا بال رکھنے اور بال مونڈھنے کے جواز پر اجماع ہے۔” 
(التمھید لما في الموطّأ من المعاني والأسانید: ٢٢/١٣٨) 

علامہ غزالی(٤٥٠۔٥٠٥ھ) لکھتے ہیں: 
شَعْرُ الرَّأْسِ وَلَا بَأْسَ بِحَلْقِہٖ لِمَنْ أَرَادَ التَّنْظِیفَ وَلَا بِأْسَ بِتَرْکِہٖ لِمَنْ یُدَہِّنُہ، وَیُرَجِّلُہ، إِلَا إِذَا تَرَکَہ، قَزَعَاً أَيْ قَطْعاً وَہُوَ دَأْبُ أَہْلِ الشَّطَارَۃِ أَوْ أَرَسَلَ الذَّوَائِبُ عَلٰی ہَیْئَۃِ أَہْلِ الشَّرَفِ حَیْثُ صَارَ ذٰلِکَ شِعَارًا لَّہُمْ فَإِنَّہ، إِذَا لَمْ یَکُنْ شَرِیفًا کَانَ ذٰلِکَ تِلْبِیسًا. 

”جو صفائی کے ارادے سے سر منڈوائے، تو کوئی حرج نہیں اور جو تیل،  کنگھی کر سکتا ہو، وہ بال رکھ بھی سکتا ہے۔ لیکن ”قزع” (سر کے بعض حصے کو منڈھوا دینا اور بعض کو چھوڑ دینا) جائز نہیں۔ کیوں کہ یہ بد معاشوں کا کام ہے۔ اسی طرح شرفا کی نقالی کرتے ہوئے لٹکیں چھوڑے، جو کہ شرفا کا شعار تھا، ایسا شخص شرفا میں سے نہ ہوا، تو تلبیس کر رہا ہے۔” 
(إحیاء علوم الدین: ١/١٤٠) 

حنفی مذہب کی معتبر ترین کتاب میں لکھا ہے: 
وَیُسْتَحَبُّ حَلْقُ الرَّأْسِ فِي کُلِّ جُمُعَۃٍ، کَذَا فِي الْغَرَائِبِ. 

”ہر جمعہ سر منڈوانا مستحب ہے۔ الغرائب میں ایسے ہی لکھا ہے۔” 
(فتاویٰ عالمگیری: ٥/٣٥٧)


10. 
 ہشام بن حسان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: 
إِنَّ الْحَسَنَ کَانَ یَحْلِقُ رَأْسَہ، یَوْمَ النَّحْرِ بِالْبَصْرَۃِ. 
 
”بصرہ میں حسن بصری رحمہ اللہ عید الاضحی والے دن سر منڈواتے تھے۔” 
(مصنّف ابن أبي شیبۃ: ٤/١/٢٥٢، وسندہ، صحیحٌ) 

امام قتادہ تابعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: 
کُنَّا نُصَلِّي مَعَ الْحَسَنِ عَلَی الْبَوَارِي، وَکَانَ الْحَسَنُ یَحْلِقُ رَأْسَہ، کُلَّ عَامٍ یَّوْمَ النَّحْرِ. 

”ہم حسن بصری رحمہ اللہ کی معیت میں نماز پڑھتے تھے۔ آپ رحمہ اللہ ہر سال عید الاضحی کو سر منڈھوایا کرتے تھے۔” 
(الطبقات الکبریٰ لابن سعد: ٧/١٣٠، وسندہ، صحیحٌ) 


11. 
عبد اللہ بن عون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: 
قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ: کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَّأْخُذَ الرَّجُلُ مِنْ شَعْرِہٖ یَوْمَ النَّحْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ. 
”میں امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے پوچھا: [آیا صحابہ کرام] عید الاضحی والے دن حلق کروانا مستحب سمجھتے تھے؟ فرمایا: جی۔” 
(مصنّف ابن أبي شیبۃ: ٤/١/٢٥٢، وسندہ، صحیحٌ) 


12. 
ابو وائل شقیق بن سلمہ تابعی کبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: 
حَلَقَ حُذَیْفَۃُ رَأْسَہ، بِالْمَدَائِنِ. 

”سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے مدائن کے علاقے میں سر منڈھوایا۔” 
(الأموال للإمام القاسم بن سلام: ١٣٥، الأموال لابن زبجویہ: ٢١٣، مجموع فیہ مصنّفات أبي جعفر ابن البختري: ٢٥٦، وسندہ، صحیحٌ کالشمس) 

زبیر بن خریت رحمہ اللہ کہتے ہیں: 
عَن عِکْرِمَۃَ فِي الرَّجُلِ یَحْلِقُ رَأْسَہ، یَوْمَ النَّحْرِ قَالَ: کَانَ لَا یَرٰی بِہٖ بَأْسًا بِّأَنْ یَّغْسِلَہ، بِالْخَِطْمِيِّ ثُمَّ یَحْلِقُہ. 

”عکرمہ رحمہ اللہ سے عید الاضحی والے دن حلق کروانے کی بابت پوچھا گیا۔ فرمایا: کوئی حرج نہیں، خطمی (بوٹی کا نام) سے سر دھو کر حلق کر وا سکتا ہے۔” 
(الثّقات لابن حبان: ٦/٣٣٢، ت: ٧٩٧٧، وسندہ، صحیحٌ) 

حافظ نووی رحمہ اللہ (م: ٦٧٦ھ) لکھتے ہیں: 
وَالْمُخْتَارُ أَنْ لَّا کَرَاہَۃَ فِیہِ وَلٰکِنَّ السُّنَّۃَ تَرْکُہ، فَلَمْ یَصِحَّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَلَقَہ، إلَّا فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ وَلَمْ یَصِحَّ تَصْرِیحٌ بِّالنَّہْيِ عَنْہُ. 

”سر منڈوانے کی عدم کراہت ہی درست معلوم ہوتی ہے، لیکن سر کے بال نہ منڈوانا سنت ہے، کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے حج و عمرہ کے علاوہ سر منڈوانا ثابت نہیں اور نہ ہی منع ثابت ہے۔” 
(المجموع شرح المھذب: ١/٢٩٦) 


لطیفہ: 
علامہ خطابی رحمہ اللہ (٣١٩۔٣٨٨ھ) حدیث (نَھٰی عَنِ الحلق قَبْلَ الصَّلٰوۃِ یَوْمَ النَّحْرِ) کے تحت لکھتے ہیں: 

اَلْحِلَقُ مَکْسُورَۃُ الْحَاءِ مَفْتُوحَۃُ اللَّامِ جَمَاعَۃُ الْحَلْقَۃِ وَکَانَ بَعْضُ مَشَایِخُنَا یَرَوْنَہ، أَنَّہ، نَہٰی عَنِ الْحَلْقِ بِسُکُونِ اللَّامِ وَأَخْبَرَنِي أَنَّہ، بَقِيَ أَرْبَعِینَ سَنَۃً لَّا یَحْلِقُ رَأْسَہ، قَبْلَ الصَّلَاۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، فَقُلْتُ لَہ، إِنَّمَا ہُوَ الْحِلَقُ جَمْعُ الْحَلْقَۃِ؛ وَإِنَّمَا کَرِہَ الِاجْتِمَاعَ قَبْلَ الصَّلَاۃِ لِلْعِلْمِ وَالْمُذَاکَرَۃِ وَأَمَرَ أَنْ یَّشْتَغِلَ بِالصَّلَاۃِ وَیَنْصِتَ لِلْخُطْبَۃِ وَالذِّکْرِ فَإِذَا فَرَغَ مِنْہَا کَانَ الِاجْتِمَاعُ وَالتَّحَلُّقُ بَعْدَ ذٰلِکَ فَقَالَ: قَدْ فَرَّجْتَ عَنِّي وَجَزَانِي خَیْراً وَکَانَ مِنَ الصَّالِحِینَ رَحِمَہ، اللّٰہُ. 

”(حلق) حا کے نیچے زیر اور لام پر زبر کے ساتھ حلقہ کی جمع ہے۔ ہمارے بعض مشائخ اس حلق (لام کی جزم کے ساتھ) سے سمجھے کہ اس سے مراد جمعہ والے دن نماز سے پہلے سر نہ منڈوایا جائے۔ مجھے خبر ملی کہ وہ چالیس سال تک نمازِ جمعہ سے پہلے سر منڈوانے سے رکے رہے۔ پھر میں نے انہیں کہا کہ یہ تو حلقہ کی جمع ہے، مراد یہ ہے کہ نمازِ جمعہ سے پہلے اجتماع اور علمی مذاکرہ قائم کرنے کے لیے بیٹھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے اور نوافل اور خطبہ سننے کا اہتمام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے بعد اجتماع و حلقے جائز ہیں۔ شیخ فرمانے لگے: آپ نے میرا مسئلہ ہی حل کردیا۔ نیز انہوں نے مجھے جزاک اللہ خیرا کہا۔ آپ رحمہ اللہ نیک و پارسا آدمی تھے۔” 
(معالم السنن: ١/٢٤٧) 

تنبیہ: 
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: 
قِیلَ: مَا سِیمَاہُمْ؟ قَالَ: سِیمَاہُمْ التَّحْلِیقُ أَوْ قَالَ: التَّسْبِیدُ. 

”[صحابہ کرام] نے پوچھا: خارجیوں کی نشانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سر منڈوانا۔” 
(صحیح البخاري: ٧٥٦٢) 
صحیح مسلم (١٠٦٤) کی روایت ہے۔ 

سِیمَاھُمُ التَّحَالُقُ. 
”سر منڈوانا ان کی نشانی ہے۔” 
اس حدیث کی وضاحت شارحینِ حدیث کی زبانی سنیں۔ 

شارحِ صحیح مسلم حافظ نووی رحمہ اللہ (٦٣١۔٦٧٦ھ) لکھتے ہیں: 
وَالْمُرَادُ بِالتَّحَالُقُ حَلْقُ الرُّؤُوسِ وَفِي الرِّوَایَۃِ الْـأُخْرٰی التَّحَلُّقُ وَاسْتَدَلَّ بِہٖ بَعْضُ النَّاسِ عَلٰی کَرَاہَۃِ حَلْقِ الرَّأْسِ وَلَا دَلَالَۃَ فِیہِ وَإِنَّمَا ہُوَ عَلَامَۃٌ لَّہُمْ وَالْعَلَامَۃُ قَدْ تَکُونُ بِحِرَامٍ وَّقَدْ تَکُونُ بِمُبَاحٍ کَمَا قَالَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: آیَتُہُمْ رَجُلٌ أَسْوَدُ إِحْدٰی عَضُدَیْہِ مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَۃِ وَمَعْلُومٌ أَنَّ ہٰذَا لَیْسَ بِحِرَامٍ وَّقَدْ ثَبَتَ فِي سُنَنِ أَبِي دَاوُدَ بِإِسْنَادٍ عَلٰی شَرْطِ الْبُخَارِيِّ وَمُسْلِمٍ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ (رَآی صَبِیًّا قَدْ حَلَقَ بَعْضَ رَأْسِہٖ فَقَالَ احْلِقُوہُ کُلَّہ، أَوِ اتْرُکُوہ، کُلَّہ،) وَہٰذَا صَرِیحٌ فِي إِبَاحَۃِ حَلْقِ الرَّأْسِ لَا یَحْتَمِلُ تَأْوِیلًا، قَالَ أَصْحَابُنَا حَلْقُ الرَّأْسِ جَائِزٌ بِّکُلِّ حَالٍ لّٰکِنْ إِنْ شَقَّ عَلَیْہِ تَعَہُّدُہ، بِالدُّہْنِ وَالتَّسْرِیحِ اسْتُحِبَّ حَلْقُہ، وَإِنْ لَمْ یَشُقَّ اسْتُحِبَّ تَرْکُہ. 

”تحالق سے مراد سروں کو مونڈھنا ہے، دوسری روایت میں تحلق کے الفاظ ہیں۔ بعض لوگوں نے اس سے سر منڈوانے کی کراہت پر دلیل بنانے کی کوشش کی ہے، جب کہ ان کی یہ دلیل بنتی نہیں ہے۔ کیوں کہ یہ تو خارجیوں کی ایک علامت بیان ہوئی ہے اور علامت حرام چیز سے بھی ہو سکتی ہے اور مباح اور جائز سے بھی۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ان کی علامت یہ ہے کہ ان میں ایک سیاہ فام آدمی ہوگا، جس کا ایک بازو عورت کے پستان کی طرح ہو گا۔ یہ تو طے ہے کہ یہ کوئی حرام چیز نہیں ہے۔ اس پر سہاگہ یہ کہ سنن ابو داؤد (٤١٩٢) کی روایت جو بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے، میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا جس کا کچھ سر مونڈھا ہوا تھا اور کچھ چھوڑ دیا گیا تھا، آپ نے فرمایا: ”سارا سر مونڈھو یا سارا چھوڑ دو۔” حلق کے جواز پر یہ حدیث اس قدر صریح ہے کہ تاویل کی کوئی گنجائش نہیں نکل سکتی۔ ہمارے اصحاب کہتے ہیں کہ سر منڈوانا ہر حال میں جائز ہے۔ بالوں کو تیل و کنگھی کا اہتمام کرنا مشکل ہو، تو سر منڈوانا مستحب ہے اور اگر مشکل نہیں، تو بال رکھنا مستحب ہے۔” 
(شرح صحیح مسلم: ٧/١٦٧) 

علامہ طیبی (٧٤٣ھ) لکھتے ہیں: 
(اَلتَّحْلِیقُ) أَيْ عَلَامَتُہُمُ التَّحْلِیقُ، وَإِنَّمَا أُتِي بِہٰذَا الْبَنَاءِ إِمَّا لِتَعْرِیفِ مُبَالَغَتِہِمْ فِي الْحَلْقِ أَوِ لْـإِکْثَارِہِمْ مِّنْہ، ، وَفِیہِ وَجْہَانِ، أَحَدُہُمَا: اسْتِئْصَالُ الشَّعْرِ مِنَ الرَّأْسِ، وَہُوَ لَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْحَلْقَ مَذْمُومٌ، فَإِنَّ الشِّیَمَ والْحِلَی الْمَحْمُودَۃَ قَدْ یَتَزَیَّنُ بِہِ الْخَبِیثُ تَلْبِیسًا تَرْوِیجًا لِّخُبْثِہٖ وَإِفْسَادِہٖ عَلٰی النَّاسِ، وَہُوَ کَوَصْفِہِمْ بِّالصَّلَاۃِ وَالصِّیَامِ. 

”یعنی ان کی علامت سر منڈوانا ہے۔ تحلیق کا لفظ اس لیے لایا گیا کہ یا تو وہ سر مونڈھنے میں مبالغہ کرتے ہوں گے یا کثرت سے سر منڈواتے ہوں گے۔ لہٰذا اس کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں، مثلاً سر کے بال جڑ سے ہی اکھاڑ دینا۔ اس سے یہ تو ثابت نہیں ہوتا کہ حلق کرنا مکروہ ہے، کیوں کہ کبھی برا آدمی اپنی خباثت کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے فساد کھڑا کرنے کے لیے عمدہ اخلاق اور ظاہری وضع قطع کا روپ دھارتا ہے۔ یہ خارجی بھی ایسے ہی ہوں گے، جیسا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے بیان کر دیا ہے۔” 
(شرح الطیبي: ٨/٢٥٠٤) 

علامہ سیوطی رحمہ اللہ (٨٤٩۔٩١١ھ) لکھتے ہیں: 
قَالَ الْقُرْطُبِيُّ: قَوْلُہ، سِیمَاہُمُ التَّحْلِیقُ أَيْ جَعَلُوا ذَالِکَ عَلَامَۃً لَّہُمْ عَلٰی رَفْضِہِمْ زِینَۃَ الدُّنْیَا وَشِعَارًا لِّیُعْرَفُوا بِہٖ وَہٰذَا مِنْہُمْ جَہْلٌ بِّمَا یُزْہَدُ وَمَالَا یُزْہَدُ فِیہِ وَابْتِدَاعٌ مِّنْہُمْ فِي دِینِ اللّٰہِ شَیْئًا. 

”امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "سِیمَاہُمُ التَّحْلِیقُ" کا معنی یہ ہے کہ وہ سر منڈوانے کو دنیا سے بے رغبتی کا معیار اور شعار بنا لیں گے کہ اس سے پہچان ہو سکے۔ یہ ان کی معیارِ زہد سے نا واقفیت اور دین میں اختراع کی بنا پر ہو گا۔” 
(حاشیۃ السیوطي علی النسائي: ٧/١٢١) 


تنبیہات: 
~~~~~؛

1. بعض لوگ بچوں کو مزاروں، مقبروں اور خانقاہوں پر لے جا کر ان کے سر کے بال منڈاتے ہیں، بزرگوں کے نام پر بالوں کی لٹ چھوڑ دیتے ہیں، یہ واضح شرک ہے، نیز ممنوع و حرام بھی ہے، کیوں کہ یہ قزع کی صورت بنتی ہے۔ 

2. شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٦٦١۔٧٢٨ھ) سر کے بال منڈوانے کی ایک نا جائز اور حرام صورت یوں بیان کرتے ہیں: 

حَلْقُہ، عَلٰی وَجْہِ التَّعَبُّدِ وَالتَّدَیُّنِ وَالزُّہْدِ؛ مِنْ غَیْرِ حَجٍّ وَّلَا عُمْرَۃٍ مِّثْلَ مَا یَأْمُرُ بَعْضُ النَّاسِ التَّائِبَ إذَا تَابَ بِحَلْقِ رَأْسِہٖ وَمِثْلَ أَنْ یُّجْعَلَ حَلْقُ الرَّأْسِ شِعَارَ أَہْلِ النُّسُکِ وَالدِّینِ؛ أَوْ مِنْ تَمَامِ الزُّہْدِ وَالْعِبَادَۃِ أَوْ یُجْعَلَ مَنْ یَّحْلِقُ رَأْسَہ، أَفْضَلَ مِمَّنْ لَّمْ یَحْلِقْہُ أَوْ أَدْیَنَ أَوْ أَزْہَدَ أَوْ أَنْ یُّقَصَّرَ مِنْ شَعْرِ التَّائِبِ
کَمَا یَفْعَلُ بَعْضُ الْمُنْتَسِبِینَ إلَی الْمَشْیَخَۃِ إذَا تُوْبَ أَحَدًا أَنْ یَّقُصَّ بَعْضَ شَعْرِہٖ وَیُعَیِّنُ الشَّیْخُ صَاحِبَ مِقَصٍّ وَسَجَّادَۃٍ؛ فَیَجْعَلُ صَلَاتَہ، عَلَی السَّجَّادَۃِ وَقَصَّہ، رُءُوسَ النَّاسِ مِنْ تَمَامِ الْمَشْیَخَۃِ الَّتِي یَصْلُحُ بِہَا أَنْ یَّکُونَ قُدْوَۃً یَّتُوبُ لِلتَّائِبِینَ فَہٰذَا بِدْعَۃٌ لَّمْ یَأْمُرِ اللّٰہُ بِہَا وَلَا رَسُولُہ، ؛ وَلَیْسَتْ وَاجِبَۃً وَّلَا مُسْتَحَبَّۃً عِنْدَ أَحَدٍ مِّنْ أَئِمَّۃِ الدِّینِ؛ وَلَا فَعَلَہَا أَحَدٌ مِّنَ الصَّحَابَۃِ وَالتَّابِعِینَ لَہُمْ بِّإِحْسَانِ وَّلَا شُیُوخِ الْمُسْلِمِینَ الْمَشْہُورِینَ بِالزُّہْدِ وَالْعِبَادَۃِ لَا مِنَ الصَّحَابَۃِ وَلَا مِنَ التَّابِعِینَ وَلَا تَابِعِیہِمْ وَمَنْ بَّعْدَہُمْ مِّثْلُ الْفُضَیْلِ بْنِ عِیَاضٍ؛ وَإِبْرَاہِیمَ بْنِ أَدْہَمَ؛ وَأَبِي سُلَیْمَانَ الدَّارَانِيِّ وَمَعْرُوفٍ الْکَرْخِيِّ وَأَحْمَد بْنِ أَبِي الْحِوَارِيِّ؛ وَالسَّرِيِّ السَّقَطِيِّ؛ والْجُنَیْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَّسَہْلِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ التُسْتَرِيِّ وَأَمْثَالِ ہٰؤُلَاءِ لَمْ یَکُنْ ہٰؤُلَاءِ یَقُصُّونَ شَعْرَ أَحَدٍ إذَا تَابَ وَلَا یَأْمُرُونَ التَّائِبَ أَنْ یَّحْلِقَ رَأْسَہ، ، وَقَدْ أَسْلَمَ عَلٰی عَہْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمِیعُ أَہْلِ الْأَرْضِ وَلَمْ یَکُنْ یَّأْمُرُہُمْ بِّحَلْقِ رُءُ وسِہِمْ إذَا أَسْلَمُوا وَلَا قَصَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأْسَ أَحَدٍ. 

”حج و عمرہ کے علاوہ نیکی، دینداری اور زہد سمجھ کر سر منڈوانا ممنوع و حرام ہے۔ جیسا کہ بعض لوگ توبہ کرنے والے کو سر منڈوانے کا کہتے ہیں۔ یا سر منڈوانا اللہ والوں کا شعار و معیار قرار دینا یا زہد و عبادت کی تکمیل کا ذریعہ سمجھنا یا اسے دوسروں سے افضل، دیندار اور زاہد سمجھنا یا گناہ سے تائب ہونے والے کے کچھ بال کاٹ دینا، جیسا کہ بزرگوں کی طرف منسوب بعض لوگوں کا وطیرہ ہے کہ جب کسی کو توبہ کرواتے ہیں، تو اس کے کچھ بال کاٹ دیتے ہیں اور بزرگ صاحب کاٹنے والے اور جائے نماز کا تعین بھی کرتا ہے۔ وہ نماز اس مصلے پر ادا کرتا ہے اور اس کے بال بزرگی کی تکمیل کے لیے سب کے سامنے کاٹے جاتے ہیں، تاکہ توبہ کرنے والوں کے لیے نمونہ بن جائے۔ یہ تو صریح بدعت ہے، اللہ اور اس کے رسول نے اس کا حکم نہیں دیا اور نہ ہی ائمہ دین کے ہاں اس کے واجب، یا مستحب ہونے کی کوئی حیثیت ہے۔  صحابہ کرام، تابعین عظام اور زہد و تقوی سے مزین شیوخ المسلمین نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ ایسا کوئی نہ صحابہ میں تھا، نہ ہی تابعین و اتباع تابعین میں۔ جیسا کہ فضیل بن عیاض، ابراہیم بن ادہم، ابو سلیمان دارانی، معروف کرخی، سری سقطی، جنید بن محمد اور سہل بن عبد اللہ تستری وغیرہم گناہ سے توبہ کرتے ہوئے بال نہیں کاٹتے تھے اور نہ کسی توبہ کرنے والے کو کاٹنے کا کہتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پورا عرب مسلمان ہو کر تائب ہوا لیکن آپ نے انہیں اپنے بال کاٹنے کا نہیں کہا اور نہ ہی خود کسی کے بال کاٹے۔ 
(مجموع الفتاویٰ: ٢١/١١٧۔١١٩) 

احمد رضا خان بریلوی صاحب لکھتے ہیں: 
”بعض جاہل عورتوں میں دستور ہے کہ بچے کے سر پر بعض اولیائے کرام کے نام کی چوٹی رکھتی ہیں اور اس کی کچھ میعاد مقرر کرتی ہیں، اس میعاد تک کتنے ہی بار بچے کا سر منڈے وہ چوٹی برقرار رکھتی ہیں، پھر میعاد گزار کر مزار پر لے جا کر وہ بال اتارتی ہیں، تو یہ ضرور محض بے اصل وبدعت ہے۔” 
(فتاوی افریقہ، ص: 73) 

3. مصیبت کے وقت سر منڈوانا کبیرہ گناہ ہے۔ جیسا کہ بعض لوگ محرم الحرام میں غم حسین میں سر کے بال منڈوا لیتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والی بات ہے۔ مومنوں کو چاہیے کہ وہ مصائب و آلام میں اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب کی امید رکھتے ہوئے صبر کا مظاہرہ کریں۔ جیسا کہ سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے بیماری کی حالت میں کہا تھا: 

أَنَا بَرِيءٌ مِّمَّنْ بَّرِیئَ مِنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَرِیئَ مِنَ الصَّالِقَۃِ وَالْحَالِقَۃِ وَالشَّاقَّۃِ. 

”جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بری ہیں، میں بھی اس سے بری ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مصیبت کے وقت بین اور واویلہ کرنے والی، سر منڈوانے والی اور کپڑے پھاڑنے والی سے بری ہیں۔” 
(صحیح البخاري: ١٢٩٦، صحیح مسلم: ١٠٤) 


حج وعمرہ میں بال منڈانا مستحب ہے: 
~~~~~~~~~~~~~؛

حج و عمرہ میں سر کے بال منڈوانے کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے۔ اس کی مشروعیت و سنیت کتاب و سنت اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
(مُحَلِّقِینَ رُء ُوسَکُمْ وَمُقَصِّرِینَ) 
(الفتح: ٢٧) 
”اپنے سر کے بال منڈوانے والے اور کٹوانے والے۔” 


حج و عمرہ میں سر کے بال منڈوانا افضل اور کٹوانا جائز ہے۔ 
~~~~~~~~~~~~~؛

جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

اَللّٰہُمَّ ارْحَمِ المُحَلِّقِینَ، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِینَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: اللّٰہُمَّ ارْحَمِ المُحَلِّقِینَ قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِینَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: وَالْمُقَصِّرِینَ. 

”اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔ صحابہ عرض گزار ہوئے: اللہ کے رسول! سر کے بال کٹوانے والوں کے لیے بھی دعا فرمائیے۔ فرمایا: اللہ! سر کے بال منڈوانے والوں پر رحم فرما۔ صحابہ کرام نے پھر عرض کی: اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں پر بھی!۔ فرمایا: بال کٹوانے والوں پر بھی۔” 
(صحیح البخاري: ١٧٢٧، صحیح مسلم: ٣١٠١) 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بال منڈوانے والوں کے حق میں تین بار دعائے رحمت و مغفرت فرمائی۔ صحابہ کرام کے کہنے پر بال کٹوانے والوں کے حق میں ایک بار دعا فرمائی۔ 

فائدہ نمبر 1: 
صحیح البخاری (١٧٢٨) اور صحیح مسلم (١٣٠٢) میں دعائے مغفرت بھی ثابت ہے۔ 

فائدہ نمبر 2: 
حج و عمرہ میں عورتوں کے لیے ایک دو انچ بال کٹوانے کی اجازت ہے۔  جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

لَیْسَ عَلَی النِّسَاءِ الْحَلْقُ، إِنَّمَا عَلَی النِّسَاءِ التَّقْصِیرُ. 

”عورتیں سر کے بال نہیں منڈوائیں گی، بلکہ صرف (معمولی) بال کاٹ لیں گی۔” 
(سنن أبي داؤد: ١٩٨٥، سنن الدارمي: ٢/٦٤، سنن الدارقطني: ٢/٢٧١، و سندہ، حسنٌ) 
اس حدیث کو امام ابو حاتم رازای رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ 
(العلل لابن أبي حاتم: ١/٢٨١) 
حافظ نووی رحمہ اللہ (المجموع: ٨/١٩٧) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (بلوغ المرام: ٧٦٩) نے اس کی سند کو ”حسن” کہا ہے۔ 

حافظ ابن المنذر (٢٤٢۔٣١٩ھ) لکھتے ہیں: 
أَجْمَعُوا أَنْ لَّیْسَ عَلَی النِّسَاءِ حَلْقٌ. 

”اہل علم کا اجماع ہے کہ عورتیں بال نہیں منڈوائیں گے۔ 
(الإجماع، ص: ٥٨، الإشراف علی مذاہب العلماء: ٣/٣٥٩) 

بہت سارے اہل علم نے اس پر اجماع نقل کیا ہے۔ جیسا کہ
حافظ ابن القطان فاسی (الامتناع فی مسائل الاجماع: ١٦٤٦)، حافظ نووی (المجموع: ٨/٢١٠)، علامہ ابن قدامہ مقدسی (المغنی: ٣/٣٩٠)، علامہ قرطبی (تفسیر قرطبی: ٢/٣٨١)، علامہ کاسانی حنفی (بدائع الصنائع: ٢/١٤١) وغیرہ۔ 
شارح بخاری حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (٨٥٢ھ) لکھتے ہیں: 

وَأَمَّا النِّسَاءُ فَالْمَشْرُوعُ فِي حَقِّہِنَّ التَّقْصِیرُ بِالْإِجْمَاعِ. 

”حج و عمرہ میں عورتوں کے لیے (معمولی) بال کاٹنا بالاجماع مشروع ہے۔”
(فتح الباري: ٣/٥٦٥) 

تنبیہ: 
علامہ کاسانی حنفی (م: ٥٨٧ھ) لکھتے ہیں: 
لِہٰذَا لَمْ تَفْعَلْہُ وَاحِدَۃٌ مِّنْ نِّسَاءِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ. 

”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں کسی نے بھی سر نہیں منڈوایا۔” 
(بدائع الصنائع: ٢/١٤١) 

کاسانی صاحب کی یہ بات درست نہیں۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے ایسا کرنا ثابت ہے۔ 

یزید بن اصم رحمہ اللہ کہتے ہیں: 
رَأَیْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ مَیْمُونَۃَ تَحْلِقُ رَأْسَہَا بَعْدَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ. 

”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد میں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو سر منڈواتے دیکھا۔” 
(طبقات ابن سعد: ٨/١١٠، المعجم الکبیر للطبراني: ٢٣/٤٢٢، ح: ١٠٢٢، وسندہ، حسنٌ) 

نیز کہتے ہیں: 
دَفَنَّا مَیْمُونَۃَ بِسَرِفَ فِي الظُّلَّۃِ الَّتِي بَنٰی بِہَا فِیہَا رَسُولُ اللّٰہِ وَکَانَتْ یَوْمَ مَاتَتْ مَحْلُوقَۃً قَدْ حَلَقَتْ فِي الْحَجِّ. 

”ہم نے سرف مقام پر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو اسی شامیانے میں دفن کیا، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی رخصتی ہوئی۔ آپ رضی اللہ عنہا کے سر کے بال وفات والے دن مونڈے ہوئے تھے، جو انہوں نے حج کے موقع پر منڈوائے تھے۔” 
(الطبقات لابن سعد: ٨/١١٠، سندہ، صحیحٌ) 

سیدہ میمونہ نے اجتہاداً ایسا کر لیا، چوں کہ آپ بوڑھی تھیں اور دنیا سے بے غرض تھیں۔ 


حالتِ احرام میں عذر کی بنا پر سر منڈانے کی اجازت: 
~~~~~~~~~~~~~؛

احرام میں مریض کو دوائی لگانے یا جوؤں کو تلف کرنے کی غرض سے سر کے بال منڈوانے کی شریعت مطہرہ میں اجازت ہے۔ 

جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: 
(وَلَا تَحْلِقُوا رُء ُوسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْہَدْيُ مَحِلَّہ، فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیضًا أَوْ بِہٖ أَذًی مِّنْ رَّأْسِہٖ فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ أَوْ صَدَقَۃٍ أَوْ نُسُکٍ) 
(البقرۃ: ١٩٦) 

”اس وقت تک سر نہ منڈواؤ، جب تک قربانی ذبح نہ کر دی جائے، جو بیمار ہو یا سر میں تکلیف ہو (وہ ذبح کرنے سے پہلے سر منڈوا سکتا ہے لیکن) روزوں، صدقہ یا دم کا فدیہ ہے۔” 

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے سر میں جوئیں پڑ گئیں، جو ان کے لیے حالت احرام میں باعث اذیت تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

اِحْلِقْ رَأْسَکَ، وَصُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّۃَ مَسَاکِینَ، أَوْ انْسُکْ بِشَاۃٍ. 

”اپنے سر کے بال منڈوا دیں اور تین روزیں رکھ لیں یا چھ مساکین کو کھانا کھلا دیں یا ایک بکری ذبح کردیں۔” 
(صحیح البخاري: ١٨١٤، صحیح مسلم: ١٢٠١) 

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (م: ٧٢٨ھ) فرماتے ہیں: 
حَلْقُ الرَّأْسِ لِلْحَاجَۃِ مِثْلُ أَنْ یَّحْلِقَہ، لِلتَّدَاوِي فَہٰذَا أَیْضًا جَائِزٌ بِّالْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ وَالْإِجْمَاعِ. 

”حاجی کے لیے بہ وقت ضرورت دوائی وغیرہ لگانے کے لئے سر منڈوانا کتاب و سنت اور اجماع کی رو سے جائز ہے۔” 
(مجموع الفتاویٰ: ٢١/١١٧) 


پیالہ کٹنگ: 
~~~~~~؛

قزع (پیالہ کٹنگ) کی بہت ساری صورتیں ہیں۔ 

1. 
سر کے بال بغیر ترتیب کے منڈوانا۔ مثلا سر کے دائیں بائیں اور پیشانی کے بال منڈوا لینا اور باقی کو چھوڑ دینا۔ 

2. 
سر کے درمیان سے بال منڈوانا اور سائیڈوں کے بال چھوڑ دینا۔ 

3. 
سر کے درمیان سے بال چھوڑ دینا اور سائیڈوں کے بال منڈوا دینا۔ 

4. 
پیشانی کے بال منڈوانا اور سر کے باقی حصے کے بال چھوڑ دینا وغیرہ۔ 

یہ ساری کی ساری ممنوع و حرام صورتیں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے۔ یہ کفار کی مشابہت ہے، کافروں کی وضع قطع اختیار کرنا حرام ہے، یہ غیر سنجیدہ، گھٹیا اور پست ذہنیت کی عکاسی ہے۔ 

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: 
سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہٰی عَنِ القَزَعِ. 

”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیالہ کٹنگ سے منع فرماتے ہوئے سنا۔” 
(صحیح البخاري: ٥٩٢٠، صحیح مسلم: ٢١٢٠) 


http://mazameen.ahlesunnatpk.com/masla-sar-k-balon-ka 

~~~~~~~~~~~~~; 

Salafi Tehqiqi Library
سلفی تحقیقی لائبریری

Website:
ویبسائٹ:

فیس بک گروپ:

کتاب و سنت اور فہم سلف پر مبنی تحقیق و تخریج کردہ دینی کتب و مقالات کی لنکس حاصل کر سکتے ہیں کبھی بھی کسی بھی وقت، ٹیلگرام چینل

*"سلفی تحقیقی لائبریری"*

میں جوائین ہوکر، سرچ کرکے

بذریعہ ٹیلیگرام اس چینل میں جوائین کرنے کیلئے لنک 👇🏻
ٹیلی گرام چینل:
Telegram Channel:

~~~~

ٹیلی گرام اکاؤنٹ اوپن کرنے کیلئے حاصل کریں ٹیلی گرام کی ایپ نیچے کی لنک سے 👇🏻

 "Telegram"

~~~~

شئیر

.

منگل، 20 جولائی، 2021

مسجد میں عید کی نماز اور تحیۃ المسجد مختلف علماء ‏

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
^…^…^…^…^…^…^…^…^

مسجد میں عید کی نماز اور تحیۃ المسجد 

مختلف علماء 

جمع و ترتیب 
سید محمد عزیر ادونوی 

~~~~~~~~~~~~~; 

۱. 
عیدگاہ میں نفل ادا کرنا: 

نماز عید سے قبل اور بعد میں کوئي نفل نہیں ہیں ، جیسا کہ مندرجہ ذيل ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما کی حدیث میں ہے :

ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نماز عید کے لیے عیدگاہ نکلے اور دو رکعت ادا کی ان سے پہلے اور بعد میں کوئي نماز ادا نہيں فرمائي ۔
سنن ابوداود حدیث نمبر ( 1159 ) ۔

یہ تو اس وقت ہے کہ جب عیدگاہ یا پھر عام جگہ پر نماز عید ادا کی جائے لیکن اگر لوگ نماز عید مسجد میں ادا کریں تو پھر مسجد میں داخل ہو کر بیٹھنے سے قبل دو رکعت تحیۃ المسجد ادا کریں گے  ۔ 

بحوالہ 
عید کے احکام و آداب 
محمد صالح المنجد 
https://islamqa.info/ur/articles/72/%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AD%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D9%88%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%A8

~~~~~~~~~~~~~; 

۲. 
س: عید کی نماز سے پہلے یا بعد عیدگاہ میں نوافل پڑھنے منع ہیں ۔ دوسری حدیث ہے کہ تم میں سے جب بھی کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز ادا کرلے۔ ایک جگہ عید کی نماز مسجد میں ادا کی جاتی ہے تو آنے والے تحیۃ المسجد ادا کریں یا نہ کریں ؟ (محمد یونس ، نوشہرہ ورکاں )


ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: (( إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَّجْلِسَ))[ ’’ جب تم میں سے کوئی ایک مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت ( نفل تحیۃ المسجد کے طور پر) پڑھ لے۔‘‘ [1] آپ کی پیش کردہ صورت کو بھی شامل ہے۔ عید کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں نہیں ۔ عیدگاہ میں پڑھا کرتے تھے۔ اس صورت میں یہ سوال وارد ہی نہیں ہوتا۔ عیدگاہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید سے پہلے اور بعد کچھ نہیں پڑھتے تھے۔ تحیۃ المسجد کی نفی نہیں ۔ 

احکام و مسائل 
ج ۲،  ص ۳۴۸ 

~~~~~~~~~~~~~; 

۳. 
س: اگر بلا عذر یا باعذر عید کی نماز مسجد میں پڑھی جائے تو تحیۃ المسجد (دو رکعتیں ) نماز عید سے پہلے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ (ماسٹر عبدالرؤف) 


ج: بے عذر یا باعذر عید کی نماز مسجد میں پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان و حکم: (( إِذَا دَخَلَ أحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَجْلِسَ)) [2] [ ’’ جب تم مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھا کرو۔‘‘] ثابت اور صحیح بخاری میں موجود ہے۔ ۲۹ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۳ھ

احکام و مسائل 
ج ۲،  ص ۳۴۸ 

~~~~~~~~~~~~~; 

۴. 
سوال
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نمازِ عید کے بعد اجتماعی دعا کرنا سنت سے ثابت ہے۔ جبکہ حیض و نفاس والیوں کو بھی دعا میں شریک ہونے کا حکم ہے اور کیا مسجد میں نماز عید پڑھنے کی صورت میں مسجد میں تحیۃ المسجد پڑھے جائیں گے یا ویسے ہی بیٹھ جائیں ؟ صحیح احادیث کی روشنی میں جواب دیویں۔ شکری ہ. 
  (ظفر اقبال ، نارووال) 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
:… آپ لکھتے ہیں ’’ جبکہ حیض و نفاس والیوں کو بھی دعا میں شریک ہونے کا حکم ہے‘‘ تو دعاء کو تو جناب خود ہی تسلیم فرما رہے ہیں البتہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا ہاتھ اُٹھانا اس دعاء میں بھی ثابت نہیں۔ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان: ((إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَجْلِسَ)) آپ کی پیش کردہ صورت کو بھی متناول و شامل ہے لہٰذا دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھے یا کھڑا رہے کیونکہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنے کا حکم دے رہے ہیں۔           

فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 04
https://urdufatwa.com/view/1/4729 

~~~~~~~~~~~~~; 

۵. 
سوال
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر نماز عید مسجد میں پڑھی جائے تو کیا نماز عید سے پہلے تحیۃ المسجد کی دو رکعت پڑھ لینی چاہیے یا انہیں ادا کیے بغیر ہی بیٹھ جائے۔ قرآن وحدیث میں اس کے متعلق کیا وضاحت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز عید سے پہلے کسی قسم کی نماز سنت یا نفل پڑھنا ثابت نہیں ہے، ایک حدیث میں وضاحت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دن دو رکعت نماز پڑھائی جبکہ دو رکعتوں سے پہلے اور بعد کوئی نماز نہیں پڑھی۔ [1]

 البتہ عیدگاہ سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا کر دو رکعت پڑھی جا سکتی ہیں جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم عید سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے البتہ جب اپنے گھر کی طرف لوٹتے تو دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ [2]

 البتہ سوال میں ذکر کردہ تحیۃ المسجد کی دو رکعت سے ضرور مغالطہ ہوتا ہے، واقعی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک مسجد میں نہ بیٹھے جب تک دو رکعت نماز ادا نہ کر لے۔ [3]اس روایت کی بنا پر تحیۃ المسجد کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے، لیکن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھی، اس لیے ہمارے رجحان کے مطابق بہتر یہ ہے کہ نماز عید سے پہلے کوئی نفل وسنت نہ پڑھے جائیں خواہ نماز عید مسجد میں ہی کیوں نہ ادا کی جائے، کیونکہ لوگ اپنی ناواقفیت کی وجہ سے ان دو رکعت کو نماز عید کا کچھ حصہ سمجھ کر ادا کرنا شروع کر دیں گے۔ (و ﷲ اعلم) 
 
[1] صحیح بخاری، العیدین: ۹۸۹۔
[2] ابن ماجہ، اقامة الصلوٰت: ۱۲۹۳۔
[3] بخاری، التہجد: ۱۶۳۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب 


فتاویٰ اصحاب الحدیث 
جلد3۔صفحہ نمبر 147 
محدث فتویٰ 
https://urdufatwa.com/view/1/19795 

~~~~~~~~~~~~~; 

۶. 
~~~~~~~~~~~~~; 

۷. 

Salafi Tehqiqi Library
سلفی تحقیقی لائبریری

Website:
ویبسائٹ:

فیس بک گروپ:

کتاب و سنت اور فہم سلف پر مبنی تحقیق و تخریج کردہ دینی کتب و مقالات کی لنکس حاصل کر سکتے ہیں کبھی بھی کسی بھی وقت، ٹیلگرام چینل

*"سلفی تحقیقی لائبریری"*

میں جوائین ہوکر، سرچ کرکے

بذریعہ ٹیلیگرام اس چینل میں جوائین کرنے کیلئے لنک 👇🏻
ٹیلی گرام چینل:
Telegram Channel:

~~~~

ٹیلی گرام اکاؤنٹ اوپن کرنے کیلئے حاصل کریں ٹیلی گرام کی ایپ نیچے کی لنک سے 👇🏻

 "Telegram"

~~~~

شئیر

.

اتوار، 18 جولائی، 2021

بھینس ‏کی ‏قربانی ‏اور ‏کتب ‏احناف ‏محمد ‏جعفر ‏انوار ‏الحق ‏الھندی

.
بسم اللہ الرحمن الرحیم 

بھینس کی قربانی کتبِ احناف کی نظر میں 

‌استاذ الاساتذہ، شیخ الحدیث، (جامعہ اسلامیہ دریاباد) فضیلۃالشیخ مولانا محمد جعفر انوارالحق الھندی 

---------------------------------------------

بھینس کی قربانی کے متعلق فرماتے ہیں کہ '' بھینس کی قربانی درست نہیں ہے کیوں کہ اسکی قربانی کا ثبوت قرآن و سنت اور تعامل صحابہ میں موجود نہیں ہے اس لئیے اس کی قربانی کرنا غلط ہے، قربانی ایک عبادت ہے اور عبادت کے لئیے دلیل چاہئیے بغیر دلیل کے عبادت ثابت نہ ہوگی اور چونکہ بھینس کی قربانی کے لئیے کوئی دلیل نہیں ہے اس لئیے شریعت میں بھینس کی قربانی درست نہ ہوگی''
‌قاعدہ ہے اَلْأَصْلُ فِي الْعِبَادَاتِ اَلْبُطْلَانُ حَتَّى يَقُومَ دَلِيْلٌ عَلَى الْأَمْرِ
‌ شرعی نقطئہ نظر سے جب تک کسی عبادت کے متعلق کوئی دلیل نہیں مل جاتی تب تک کسی بھی قسم کی عبادت کرنا بدعت، باطل اور فاسد ہے 

‌ قارئین :- سورۃ الانعام 142/143/144 میں جن جانوروں کی قربانی کرنے کا اللہ تعالٰی نے حکم دیا ہے اس میں بھینس شامل ہی نہیں ہے تو پھر ہمیں اسکی قربانی کرنے کا حق کہاں سے مل گیا؟
‌ اس کی مشروعیت کا ثبوت کہاں سے مل گیا؟
‌ ہمیں اس کی قربانی کرنے کی اجازت کس نے دی؟
‌ کیا ہمارا دین ساڑھے چودہ سو سال پہلے مکمل نہیں ہوا تھا؟
‌یا نعوذباللہ اب بھی مسئلوں کے ایاب و ذہاب کا سلسلہ جاری و ساری ہے؟
‌بعض حضرات لغویوں کے اس قول '' *اَلْجَامُْوسُ نَوْعٌ مِّنَ الْبَقَرِ*'' کے بناء پر کہتے ہیں کہ بھینس کی قربانی جائز ہے
‌ شیخ الحدیث (جامعہ اسلامیہ دریاباد) اپنے فتاوی میں لکھتے ہیں
‌ کہ ایسے لوگوں کو'' اہل لغت کے ان اقوال پر بھی غور کرنا چاہئیے '' * وَ یُقَالُ اَلثَّوْرُ الْوَحْشِیُّ '' شَاۃً'' (تہذیب اللغۃ 6/191
‌ اور: وَ قِیْلَ اَلشَّاۃُ تَکُوْنُ مِنَ الْضَأْنِ وَالْمَعْزِ وَالظَّبَاءِ وَالْبَقَرِ وَالنِّعَامِ وَ حِمْرِالْوَحْشِ (تہذیب اللغۃ4/402-403)
‌ اور: وَالْشَّاۃُ: اَلْوَاحِدَۃُ مِنَ الْغَنَمِ تَکُوْنُ لِلذَّکَرِ وَالْأُنْثىَ وَقِیْلَ: اَلْشَّاۃُ تَکُوْنُ مِنَ الضَّأْنِ وَالْمَعْزِ وَالظَّبَاءِ وَالْبَقَرِ وَالِّنعَامِ وَ حِمْرِالْوَحْشِ (لسان العرب لابن منظور 13/509''
تو اب یہ بتائیے کیا لغت کے اعتبار سے یہ کہا جائے گا کہ ہرن، اور نیل گائے، بھیڑیا، اور جنگلی گدھے شاۃ کی قسم میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کی قربانی جائز ہوگی؟ ان کی قربانی کرنا مشروع ہوگا؟
نیز
کہتے ہیں :- کہ بھینس کی قربانی اس لئیے جائز ہے کیوں کہ وہ جگالی کرتی ہے
حضور جگالی تو Sheep (🐺 بھیڑیا)،
🦌 (Deer ہرن)،
Red Deer( لال ہرن 🦌)
Domestik Sheep (🐺 گھریلو بھیڑ)
Zingo
Bongos
Info Dunia
یہ سب بھی کرتے ہیں تو ان کی بھی قربانی کو مشروع قرار دے دیجئیے
اسی لئیے قاعدہ بنایا گیا کہ '' *لا قیاس مع النص*'' قرآن و سنت کے ہوتے ہوئے عقل کا کوئی اعتبار نہیں کیا جائے گا، اگر عقل کا اعتبار کریں گے تو ایسی صورت میں اِن جانوروں کی قربانی کو بھی مشروع قرار دینا پڑے گا-
اور رہ گئی بات بھینس کے گوشت اور دودھ کو کھانے پینے کے ناطے قربانئی بھینس کے جواز کی
تو اس متعلق شیخ الحدیث (جامعہ اسلامیہ دریاباد) فرماتے ہیں کہ '' شریعت نے اس کو حرام قرار نہیں دیا ہے، اور ماکولات میں جسے شریعت نے حرام قرار نہیں کیا ہے وہ بالاتفاق حلال ہے کیوں کہ حدیث میں ہے
........ اَلْحَلاَلُ مَا أَحَلَّ اللّهُ وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللّهُ وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَفْوٌ (ابوداؤد :380)
بھینس کا گوشت کھانا اور اس کا دودھ پینا عبادت نہیں ہے کہ اس کے لئیے دلیل کی ضرورت ہو بلکہ اس کا تعلق معاملات سے ہے جس میں اصل یہ ہے کہ ہر چیز حلال ہے سوائے اس کے جسے شریعت نے حرام قرار دیا ہو اس لئیے بلا شک و شبہ بھینس کا گوشت حلال و مباح ہے قاعدہ ہے وَالْأَصْلُ فِي الْعِبَادَاتِ اَلْمَنَعُ وَالتَّوْقِيْفُ؛ وَ فِی الْعَادَاتِ اَلْإِبَاحَةُ وَالْإِذنُ؛ وَ فِي الْإِبْضَاعِ التَّحْرِيْمُ؛ وَ فِي الْأَمْوَالِ اَلْمَنَعُ
اب آئیے کتب احناف سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں
قارئین عظام وکرام:.
احناف کے نزدیک بھینس کی قربانی جائز ہے اور ان کا یہ جواز کسی آیت و حدیث سے ماخوذ نہیں، بلکہ بھینس کی قربانی کے جواز کی دلیل '' *ہدایہ*'' کی یہ عبارت ہے :'' وَيَدْخُلُ في الْبَقَرِ الْجَامُوْسُ لِأَنَّهُ مِنْ جِنْسِهِ'' اور بھینس گائے کے حکم میں داخل ہے کیوں کہ بھینس گائے کی جنس ہے -
لیکن یہ استدلال کئی وجوہ سے باطل ہے
1_ صاحب ہدایہ کی عبارت ہی دلیل ہے کہ بھینس اور گائے کی اجناس مختلف ہیں. کیوں کہ جو چیز حکماً کسی اور جنس میں داخل ہو. اسکی جنس اس چیز سے یقیناً مختلف ہوتی ہے -
2_ احناف کی عبارات اس بات کی گواہ ہیں کہ بھینس گائے کی جنس نہیں بلکہ بھینس اور گائے کی جنس مختلف ہیں. اس کے دلائل حسب ذیل ہیں
‌1_فقہ حنفی کی مایہ ناز کتاب در المختار میں مذکور ہے کہ '' وَلَا یَعُمُّ الْبَقَرُ الْجَامُوْسَ '' گائے بھینس کو عام نہیں (جنسِ گائے میں بھینس شامل نہیں) درالمختار :4/80
‌ حاشیہ رد المختار کے مصنف اس عبارت کی شرح میں لکھتے ہیں : '' وَلَا یَعُمُّ الْبَقَرُ الْجَامُوْسَ (گائے بھینس کو شامل نہیں) أَیْ فَلَوْ حَلَفَ لَا يَأْكُلُ لَحْمَ بَقَرٍ وَلَا يَحْنَثُ بِأَكْلِ الْجَامُوْسٍ كَعَكْسِهِ لِأَنَّ النَّاسَ يُفَرِّقُوْنَ بَيْنَهُمَا؛
‌قِيْلَ يَحْنَثُ لِأَنَّ الَبَقَرَ أعم
‌ وَالصَّحِيْحُ الْاَوَّلُ كَمَا فِی النَّهْرِ التَّاتَرْخَانِيَةِ ''
‌ یعنی اگر کوئی شخص قسم کھائے کہ وہ گائے کا گوشت نہیں کھائے گا. تو بھینس کا گوشت کھانے سے اسکی قسم نہیں ٹوٹے گی.
‌اسی طرح کوئی بھینس کا گوشت نہ کھانے کی قَسم کھائے تو گائے کا گوشت کھانے سے اسکی قَسم نہیں ٹوٹے گی.
‌ ایک ضعیف قول ہے کہ اِس عمل سے اسکی قَسم ٹوٹ جائےگی. کیوں کہ گائے عام ہے جس میں بھینس شامل ہے.
‌ لیکن پہلا قول راجح ہے
‌ جیسا کہ '' النھر'' میں فتاویٰ '' تاتار خانیہ'' سے منقول ہے- ( دیکھیں حاشیہ رد المختار :4/80)
‌ ''ہدایہ'' کی معروف شرح '' فتح القدیر'' میں منقول ہے : '' وَالْبَقَرُ لَا یَتَنَاوَلُ الْجَامُوْسَ لِلْعُرْفِ''
‌عرفِ عام میں بھینس گائے کی جنس میں شامل نہیں ہے- (دیکھیں فتح القدیر:11/267)
‌جب خود احناف بھینس کو گائے کی جنس تسلیم نہیں کرتے تو اِس مختلفُ الجنس چوپائے کو قربانی کے اُن چوپاؤں میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے. جن کے بارے میں قرآن و سنت میں واضح نص بیان ہوئی ہے
‌ میرے والد محترم شیخ الجامعہ (جامعہ اسلامیہ دریاباد) فضیلۃالشیخ حافظ مولانا عبد السمیع المدنی نے ایک موقعہ پر فرمایا تھا کہ '' اگر احناف اپنی کتابوں کا مطالعہ تعصب کے عینک کو اتر کر کریں تو انہیں اہل حدیثوں کا منہج اپنانے میں زرا دیر نہ لگے گی ''
‌محترم قارئین :- جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ احناف کی کتابوں میں خود اس بات کا ذکر موجود ہے کہ بھینس گائی کی جنس سے نہیں ہے
‌ پھر بھی علماء احناف بھینس کو جبرا گائے کی جنس میں شامل کرتے ہیں
‌ اللہ رب العالمین سے دعاء ہے کہ رب العالمین سب کو دین اسلام کی صحیح سمجھ عطا فرمائے
‌ آمین

بھینس کی قربانی سے متعلق مزید مقالات کیلئے 
.

ہفتہ، 17 جولائی، 2021

آمین ‏باالجہر ‏کا ‏ثبوت ‏دار ‏الافتاء ‏جامعہ ‏سلفیہ ‏بنارس

.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
~_~_~_~_~_~_~_~
 
آمین بآواز بلند کہنے کا ثبوت نصوص قویہ صریحہ سے 
 
الحمد للہ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین ومن اھتدی بھدیہ إلی یوم الدین، أمابعد: 

جن نمازوں میں بالجہر (زور) سے قراءت کی جاتی ہے (جیسے مغرب، عشاء، فجر) ان میں سورہ فاتحہ ختم ہوتے ہی امام و مقتدی دونوں کو بآواز بلند آمین کہنا مشروع و مسنون ہے، آمین اتنی آواز سے کہی جائے کہ مسجد گونج اٹھے، اس کا ثبوت احادیث مرفوعہ صحیحہ صریحہ اور آثار صحابۂ کرام اور اجماع صحابہ سے ہے۔
 

امام کے آمین بآواز بلند کہنے کے دلائل 
~~~~~~~~~~~؛

1 - 
امام بخاری رحمہ اللہ رقمطراز ہیں: 
باب جھر الإمام بالتأمین، ثم ذکر بسندہ عن أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ أن رسول اللہ ﷺ قال إذا أمن الإمام فأمنوا، فانہ من وافق تأمینہ تأمین الملائکۃ غفر لہ ما تقدم من ذنبہ۔ 
(صحیح بخاری مع الفتح 2 / 262) 

یعنی یہ باب ہے امام کے آمین بالجہر کہنے کا، اس کی دلیل حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے موافق ہوگا اس کے گذشتہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

اس حدیث سے امام کے آمین بالجہر کہنے پر اس طرح استدلال کیا گیا ہے کہ اس کے آمین کہنے پر مقتدی کو آمین کہنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ ظاہر ہے کہ جب امام زور سے آمین نہیں کہے گا تب تک مقتدی کو اس کا علم کیسے ہوگا؟ لہذا اس سے امام کا بآواز بلند آمین کہنا ثابت ہوا۔  

قال الحافظ فی الفتح (2 / 264) وجہ الدلالۃ من الحدیث انہ اذا لم یکن التأمین مسموعا للمأموم لم یعلم بہ وقد علق تأمینہ بتأمینہ۔ 

اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ اس حدیث کے آخر میں یوں بھی آیا ہے ۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں: 
’’ وقد روی روح بن عبادۃ عن مالک في ھذا الحدیث: 
قال ابن شھاب کان رسول اللہ ﷺ إذا قال: ولا الضآلین جھر بآمین أخرجہ السراج ولابن حبان في روایۃ الزبیدي في حدیث الباب عن ابن شھاب کان إذا فرغ من قراء ۃ أم القرآن رفع صوتہ وقال آمین۔ 
(الفتح: 2 / 264) 

اس کا حاصل یہ ہے کہ جب نبی کریم ﷺ سورہ فاتحہ کی قراءت سے فارغ ہوتے تو بآواز بلند آمین کہتے. 


2 - 
عن وائل بن حجر قال: 
سمعت رسول اللہ ﷺ قرأ غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین، فقال آمین ومد بھا صوتہ، وبلفظ فجھر بآمین، وبلفظ رفع بھا صوتہ وبلفظ خفض بھا صوتہ وبلفظ أخفی صوتہ۔ 
(ترمذی، ابوداود، دارمی، وابن ماجہ، دار قطنی، وابن حبان کما فی المرعاۃ: 3 / 156) 

حدیث قابل استدلال ہے، امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن کہا اور امام منذری نے اس کی تائید کی اور امام ابوداود نے اس پر سکوت اختیار کیا، حافظ ابن حجر نے کہا اس کی سند صحیح ہے، امام دار قطنی ؒ نے بھی اس کو صحیح کہا اور کئی علمائے احناف نے بھی اس کو صحیح قرار دیا ہے، جیسے علامہ عبدالحق دہلوی ؒ ، شیخ ابوالطیب سندھی ؒ، شیخ سراج احمد سرہندی  ؒ . 
(المرعاۃ: 3 / 256) 

حدیث کا ترجمہ: 
یعنی وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو سنا کہ انہوں نے ’’غیر المغضوب علیہم ولا الضالین‘‘ تلاوت فرمائی، پھر آپ ﷺ نے آمین کہا اور کلمہ آمین کے ساتھ اپنی آواز دراز (بلند) کی، بعض روایت میں  جھر بھا صوتہ ہے یعنی آمین کے ساتھ جہر کیا اور بعض روایت میں  رفع بھا صوتہ ہے، یعنی آمین کے ساتھ اپنی آواز بلند کی اور بعض روایت میں  خفض بھا صوتہ ہے، یعنی آمین کے ساتھ اپنی آواز پست کی، اور ایک روایت میں  أخفی بھا صوتہ ہے، یعنی اپنی آمین کی آواز خفی بمعنی ہلکی کی، والحدیث یفسر بعضہ بعضا۔ ان الفاظ میں کوئی تعارض نہیں ہے، حدیث کا ہر لفظ دوسرے لفظ کی تائید کرتا ہے، اور ان کا مفہوم یہ ہے کہ آپ نے ایک معتدل آواز سے آمین کہی، آواز نہ بہت زیادہ بلند تھی نہ بہت کم کہ سنی ہی نہ جاسکے، کیونکہ ہر لفظ کے ساتھ سننے کا ذکر ہے۔ 

علامہ ابن الہمام حنفی لکھتے ہیں: 
’’ ولو کان أتی في ھذا شيء لوفقت بأن روایۃ الخفض یراد بھا بقرع العنیف وروایۃ الجھر بمعنی قولھا في ذیر الصوت۔ 
(فتح القدیر: 1 / 207) 

یعنی اگر آپ کے بارے میں پوچھا جائے تو میں دونوں روایتوں میں تطبیق دے سکتا کہ آہستہ سے آمین کہنے والی روایت سے یہ مراد ہے کہ بہت زور کی آواز نہ ہو اور جہر کی روایت سے یہ مراد ہے کہ گونجتی ہوئی آواز ہو، بہر صورت آواز ہی سے کہنا ثابت ہوا۔ 


3 - 
عن أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ قال: کان رسول اللہ ﷺ إذا فرغ من قراء ۃ أم القرآن رفع صوتہ وقال آمین۔ 
(دار قطنی ص 127، مستدرک حاکم: 1 / 223) 

حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ امام دار قطنی نے کہا اس کی سند حسن ہے، اور حاکم نے کہا کہ یہ حدیث شیخین کی شرط کے مطابق ہے، یعنی صحیح ہے اور امام بیہقی نے حسن صحیح کہا ہے اور حافظ ابن القیم نے کہا کہ امام حاکم نے بسند صحیح روایت کہا ہے، بہر حال حدیث حسن ہے اور حدیث حسن قابل احتجاج ہوتی ہے۔ 
(مرعاۃ: 3 / 152) 

ترجمۂ حدیث: 
یعنی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب ام القرآن (سورہ فاتحہ) کی تلاوت سے فارغ ہوتے تو اپنی آواز بلند کرتے اور آمین کہتے۔ 


4 - 
عن أبي ھریرۃ قال کان رسول اللہ ﷺ إذا تلا غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین قال آمین، حتی یسمع من یلیہ من الصف الأول، ولفظ ابن ماجہ إذا قال غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین قال آمین حتی یسمعھا أھل الصف الأول فیرتج بھا المسجد۔ 
(ابو داود، ابن ماجہ، الحمیدی کما فی المرعاۃ: 3 / 152) 

علامہ نیموی ؒ ابو داود کی حدیث کو حسن لغیرہ اور حمیدی کی حدیث کو مرفوع صحیح کہا ہے۔ لہذا یہ حدیث بھی قابل استدلال ہے۔ 
(المرعاۃ: 3 / 152) 

حدیث کا ترجمہ: 
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب  غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین تلاوت فرما چکتے تو آمین اتنی آواز سے کہتے کہ ان سے قریب والی صف کے لوگ آمین کی صدا سن لیتے، ابن ماجہ کی روایت میں اس قدر اضافہ ہے کہ اس سے مسجد گونج اٹھتی۔


5 - 
عن أم الحصین انھا صلت خلف رسول اللہ ﷺ فلما قال ولا الضآلین، قال آمین فسمعتہ وھي في صف النساء۔ 

اسحاق بن راہویہ نے اپنی سنن میں اس کی تخریج فرمائی ہے اور حافظ ابن حجر اور امام زیلعی اور علامہ عینی ؒ نے اس کو ذکر کرنے کے بعد سکوت فرمایا جو تصحیح کی دلیل ہے۔ 
(دیکھئے المرعاۃ 3 / 252، رسول اکرم ﷺ کا صحیح طریقۂ نماز ص: 289 – 291) 

حدیث کا ترجمہ: 
حضرت ام الحصین ؒ نے نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، پس جب نبی ﷺ  ولا الضآلین تک پہنچے تو آمین کہی جسے مائی صاحبہ ام حصین نے سنا حالانکہ وہ عورتوں کی صف میں تھیں۔ 

6 - 
عن علي رضي اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ ﷺ یقول آمین، إذا قرأ غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین۔ 
(مستدرک حاکم ، ابن ماجہ ) یہ حدیث حسن درجہ کی ہے۔ 
(المرعاۃ: 3 / 153) 

یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو آمین اس وقت کہتے ہوئے سنا جب آپ نے غیر المغضوب علیہم ولا الضآلین تلاوت فرمائی۔ 

علامہ سندھی لکھتے ہیں: 
والسماع یدل علی الجھر 

یعنی سننا جہر پر دلالت کرتاہے، 

بلکہ ایک روایت میں ہے کہ  رفع بھا صوتہ بآمین یعنی آمین کے ساتھ اپنی آواز بلند کی۔ 


امام و مقتدی دونوں کے بآواز بلند آمین کہنے کے دلائل: 
~~~~~~~~~~~؛

یہ وہ نصوص واضحہ صریحہ ثابتہ ہیں، جو امام کے بآواز بلند آمین کہنے پردلالت کرتی ہیں، اب ان روایتوں کو پیش کررہے ہیں جو امام و مقتدی دونوں کے آمین بالجہر کہنے پر دلالت کرتی ہیں۔ 

امام بخاری ؒ لکھتے ہیں: 

1 - 
باب جھر المأموم بالتأمین، ثم ذکر بسندہ عن أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال إذا قال الإمام غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین، فقولوا آمین، فانہ من وافق قولہ قول الملائکۃ غفر لہ ما تقدم من ذنبہ۔ 
(صحیح بخاری مع الفتح 2 / 266) 

یعنی مقتدی کے آمین بالجہر کہنے کا بیان (اس کی دلیل ) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، اس لیے کہ جس کا قول فرشتوں کے قول کے موافق ہوگا اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ 

اس حدیث میں امام بخاری نے امام کے آمین کہنے پر استدلال کیا ہے اور اس کی توجیہ گذر چکی ہے، اور اسی سے مقتدی کے آمین بالجہر کہنے پر بھی استدلال فرما رہے ہیں، وہ اس طرح سے کہ اس حدیث میں لفظ قول وارد ہے، اور وہ علی الاطلاق بغیر کسی قید کے جہر پر استعمال ہوتا ہے، یعنی  ’’فقولوا آمین‘‘ کا معنی ہوا بالجہر آمین کہو اور ایک دوسرا طریق استدلال یہ ہے۔ امام کا آمین بالجہر کہنا ثابت شدہ امر ہے کما مر۔ اور مقتدی کو اپنے امام کی متابعت کا حکم حدیث میں موجود ہے،  کما قال النبي ﷺ صلوا کما رأیتموني أصلي وقال انما جعل الإمام لیؤتم بہ۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپنے امام کی طرح تم بھی جہری نماز میں جہرا آمین کہو، بہرحال اس حدیث سے روز روشن کی طرح عیاں ہوا کہ امام ومقتدی دونوں آمین بالجہر کہیں۔ 

قال الحافظ ابن حجر قال النین بن المنیر مناسبۃ الحدیث للترجمۃ من جھۃ أن في الحدیث الأمر بالتأمین والقول إذا وقع بہ الخطاب مطلقا حمل علی الجھر ومتی أرید بہ الاسرار أو حدیث النفس قید بذلک، وقال ابن رشید أخذ المناسبۃ من جھات منھا انہ تقدم ان المأموم مأمور بالاقتداء بالامام وقد تقدم ان الامام یجھر فلزم جھرہ بجھرہ۔ 
(صحیح البخاری مع الفتح: 2 / 266، 264) 


2 - 
عن نعیم المجمر قال: صلیت وراء أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ فقرأ بسم اللہ الرحمن الرحیم ثم قرأ بأم القرآن حتی إذا بلغ ولا الضآلین فقال آمین، فقال الناس: آمین۔ الحدیث ۔۔ وفي آخرہ وإذا سلم قال والذي نفسي بیدہ اني لأشبھکم صلاۃ برسول اللہ ﷺ ۔ 
(اخرجہ النسائی والدار قطنی، المرعاۃ: 2 / 152، رسول اکرم ﷺ کا صحیح طریقۂ نماز ص 283) اس کی سند صحیح ہے۔ 

یعنی نعیم مجمر نے کہا کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، تو موصوف ابو ہریرہ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی پھر موصوف نے ام القرآن (سورہ فاتحہ) پڑھی اور جب موصوف ولا الضآلین پر پہونچے تو موصوف ابو ہریرہ نے آمین کہی اور تمام مقتدیوں نے بھی آمین کہی، حدیث کے آخر میں ہے کہ حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرنے کے بعد فرمایا، قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بلاشبہ میں نبی کریم ﷺ کی نماز میں تم سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہوں۔

اس حدیث صحیح سے ایک بات تو یہ ثابت ہوتی ہے کہ نبی کریم ﷺ بحیثیت امام جہری نماز میں آمین بالجہر کرتے تھے، دوسری یہ کہ صحابہ و تابعین حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے پیچھے آمین بآواز بلند کہتے تھے۔ 


3 - 
عن داود بن قیس عن منصور بن میسرۃ قال: صلیت مع أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ فکان إذا قال ولا الضآلین قال آمین حتی یسمعنا فیؤمن من خلفہ۔ 
(مصنف عبد الرزاق: 2 / 95 – 96) 

یعنی منصور بن میسرہ نے کہا کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو موصوف ابو ہریرہ ؓ جہری نماز میں جب سورہ فاتحہ کے خاتمہ پر ولا الضالین کہتے تھے تو اس قدر آمین بالجہر کہتے تھے کہ اپنی آمین والی آواز ہم مقتدیوں کو سنا دیتے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے والے مقتدی بھی ان ہی کی متابعت میں آمین کہتے۔ 


4 - 
صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی فرمان نبوی منقول ہے کہ 
’’وإذا قال الإمام ولا الضآلین فقولوا آمین، ولا ترفعوا قبلہ‘‘۔ 
(صحیح مسلم مع النووی مطبوع أصح المطابع دہلی: 1 / 177) 

یعنی جہری نماز میں جب امام سورہ فاتحہ کی قرأت ختم کرتے ہوئے  ولا الضآلین کہے تو اے مقتدیو! تم آمین کہو مگر آمین کہنے کے لیے تم اپنی صدائے آمین امام سے پہلے مت بلند کرو۔ 


5 - 
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 
’’ما حسدتکم الیھود علی شيء ما حسدتکم علی السلام والتأمین‘‘ 
(صحیح ابن ماجہ ص 697، الصحیحہ: 284، صحیح الترغیب والترہیب: 1 / 328) 

یعنی یہود تم سے کسی چیز پر اتنا حسد نہیں کرتے جتنا اسلام اور آمین کہنے پر کرتے ہیں۔ 

جس طرح یہاں اسلام سے جہرا سلام کہنا مراد ہے اسی طرح آمین سے آمین بآواز بلند کہنا مراد ہے، اس لیے کہ یہودیوں کو سلام و آمین بالسر سے چڑ نہیں تھی بلکہ بالجہر سے چڑ تھی۔ 
(نبی اکریم ﷺ کا صحیح طریقۂ نماز ص 288) 


6 - 
امام بخاری رحمہ اللہ اپنی صحیح میں فرماتے ہیں: 
’’أمن ابن الزبیر ومن وراءہ حتی ان للمسجد للجۃ‘‘ 
(صحیح البخاری مع الفتح 3 / 264، مصنف عبد الرزاق: 2 / 96، اوسط لابن المنذر: 3 / 132، عمدۃ القاری: 6 / 48) 

یعنی حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ مقتدیوں نے اس قدر اونچی آواز سے آمین کہی کہ مسجد گونج اٹھی۔ 


7 - 
عن عطاء قال: 
أدرکت مائتین من أصحاب النبي ﷺ في ھذا المسجد إذا قال الإمام غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین۔ 
(عمدۃ القاری للعینی: 6 / 48، و فتح الباری لابن حجر: 2 / 267، سنن بیہقی: 2 / 659، نبی اکرم ﷺ کا صحیح طریقۂ نماز ص 302) 

یعنی حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے اس مسجد حرام میں دو سو صحابۂ کرام کو پایا کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضآلین کہتے تو میں نے ان کی آمین کی گونج دار آواز سنی (یعنی ان کی آواز سے مسجد گونج اٹھی ) یاد رہے کہ حضرت عطاء رحمۃ اللہ علیہ امام اعظم ابو حنیفہ کے استاد تھے اور ان کا کہنا ہے کہ  ’’ما رأیت مثلہ‘‘ 
(یعنی میں نے ان جیسا کوئی آدمی نہیں دیکھا) 


8 - 
حضرت عطاء کے ہم سبق حضرت عکرمہ نے کہا: 
"أدرکت الناس ولھم رجۃ في مساجدھم بآمین إذا قال الإمام غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین‘‘۔ 
(مصنف ابن ابی شیبہ 2 / 425) 

یعنی میں نے لوگوں کو پایا اس حال میں کہ جب امام مسجدوں میں نماز کے دوران سورہ فاتحہ پڑھ چکتا تو جہری نماز میں سارے کے سارے لوگ بآواز بلند آمین کہا کرتے تھے۔ 

حضرت عطاء اور ان کے ہم سبق حضرت عکرمہ دونوں کے دونوں کبار تابعین عہد عثمانی و عہد مرتضوی میں موجود تھے، ان کی طرف سے یہ تصریح کہ ان کے زمانہ میں امام و مقتدی سب سورہ فاتحہ کے بعد آمین بالجہر کہتے تھے، اس امر کی واضح دلیل ہے کہ یہ بات سنت متواترہ کے طور پر چلی آرہی ہے۔ 

امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: 
وبہ یقول غیر واحد من أھل العلم من الصحابۃ و التابعین و من بعدھم، یرون أن یرفع الرجل صوتہ بالتأمین ولا یخفیھا۔ 
(مرعاۃ: 3 / 151) 

یعنی آمین بالجہر کے قائل بہت سے اہل علم صحابہ و تابعین و تبع تابعین تھے، وہ اس بات کو جائز سمجھتے تھے کہ آدمی اپنی آواز کو آمین کے ساتھ بلند کرے اور اس کا اخفا نہ کرے۔ 

شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ مبارکپوری رقمطراز ہیں کہ: 

وبہ قال الشافعي وأحمد واسحاق وھو القول القوي المعول لأنہ لم یثبت في الاسرار بالتأمین وترک الجھر بہ شيء لا عن رسول اللہ ﷺ ولا عن أحد من الصحابۃ۔ 
(مرعاۃ: 3 / 151) 

یعنی اس (آمین بالجہر ) کے قائل امام شافعی و امام احمد و امام اسحاق رحمہم اللہ بھی ہیں اور یہی قول راجح قوی اور قابل اعتماد ہے، اس لیے کہ آمین بالسر اور اس کو بآواز بلند نہ کہنے کے بارے میں کچھ بھی ثابت نہیں، نہ نبی کریم ﷺ سے اور نہ صحابۂ کرام میں سے کسی صحابی سے۔ 
 
 
دیگر علمائے کرام و علمائے احناف کے اقوال: 
~~~~~~~~~~~~؛  

ابن قدامہ اسی کے قائل ہیں ۔ 
(المغنی 2 / 162) 

حافظ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محکم صحیح سنت یہی ہے کہ نماز میں آمین کو اونچی آواز سے کہا جائے۔ 
(اعلام الموقعین: 2 / 396) 

علامہ شوکانی اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ 
(نیل الاوطار: 2 / 48) 

اور علامہ عبد الرحمن مبارکپوری لکھتے ہیں کہ اونچی آواز سے آمین کہنے پر صحابہ کرام کا اجماع ہے۔ 
(تحفۃ الاحوذی: 2 / 79) 

اور علامہ ابن حزم  ؒ رقمطراز ہیں کہ امام و مقتدی دونوں اونچی آواز سے آمین کہیں گے کیونکہ اسی طرح رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے۔ 
(المحلی: 2 / 295) 

اور علامہ صدیق حسن خان قنوجی لکھتے ہیں کہ اونچی آواز سے آمین کہنا پست آواز سے کہنے سے زیادہ بہتر ہے۔ 
(الروضۃ الندیۃ: 1 / 272) 

علامہ عبد الحي لکھنوی حنفی تحریر فرماتے ہیں کہ حق یہی ہے کہ اونچی آواز سے آمین کہنا دلیل کے اعتبار سے قوی ہے۔ 
(التعلیق الممجد ص 101، السعایۃ: 13631)، 

علامہ ابن الہمام حنفی فرماتے ہیں کہ اونچی آواز سے آمین کہنا سنت ہے۔ 
(فتح القدیر: 1 / 107)

اور علامہ رشید احمد گنگوہی حنفی فرماتے ہیں کہ احناف بھی آمین بالجہر کے معترف ہیں۔ 
(فتاوی رشیدیہ ص 280، فتاوی شامی: 1 / 134) 
 
پیران پیر حضرت شاہ عبد القادر جیلانی کا فتوی: 
حضرت پیر سید شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ جو بہت بڑے عالم اور ولی گذرے ہیں، اپنی کتاب غنیۃ الطالبین ص 10 میں فرماتے ہیں: 

و الجھر بالقراء ۃ وآمین۔ 

(مغرب، عشاء، فجر) کی نمازوں میں اونچی آواز سے قرأت کرنا اور اونچی آواز سے آمین کہنا چاہئے۔ 

دار الافتاء 
جامعہ سلفیہ بناری، الھند 
 
 .

جمعہ، 16 جولائی، 2021

تحقیق ‏مسنہ ‏

.


بسم اللہ الرحمن الرحیم 
✿ ✿ ✿✿ ✿ ✿✿ ✿ ✿

مفهوم المسِنّة الواردة في السُّنّة 
(المسنۃ اور الثني کا مفہوم) 

✍️ د. محمد نسیم عبد الجلیل 


الحمد للہ رب العالمین, والصلاۃ والسلام على نبینا محمد وعلى آلہ وصحبہ اجمعین, وبعد: 

برادرم سر فراز فیضی -حفظہ اللہ-! آپ نے ایک تحریر کی طرف اشارہ کیا ہے, جس میں قربانی کے جانور سے متعلق کسی صاحب نے گفتگو کی ہے۔

قربانی کے جانور میں اصل اعتبار دانت کا ہو گا یا عمر کا؟ اور اگر عمر کا اعتبار ہوگا تو وہ عمر کیا ہوگی؟ اس میں فقہاء نے اختلاف کیا ہے, مختلف وجہات نظر اور ان کی دلیلیں ہیں, دلیلیں اتنی متجاذب ہیں کہ ایک طالب علم حیران رہ جائے, اس کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے, کہ کس رائے کی طرف جائے۔

صاحب تحریر نے اس رائے کو ترجیح دی ہے کہ اصل اعتبار عمر کا ہے نہ کہ دانت کا, اور اس کے لیے مختلف دلیلیں ذکر کی ہیں, یا اگر زیادہ صحیح تعبیر استعمال کی جائے تو فقہاء کے اقوال کو دلیل کےطور پر ذکر کیا ہے, اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جمہور فقہاء نے عمر کا ہی اعتبار کیا ہے, گرچہ عمر کی تحدید میں ان کے یہاں اختلاف ہے۔

میں ذیل کے سطور میں ان شاء اللہ مختصر اور آسان انداز میں مسئلے کو واضح کرنے کی کوشش کروں گا, طوالت سے بچنے کے لیے بہت سارے مسائل اور ان کے ادلہ کی جانب صرف اشارے پر اکتفا کروں گا, اہل علم کے لیے ان شاروں کو سمجھنا مشکل نہیں ہوگا, فأقول وباللہ التوفیق والسداد:

قربانی کے جانور کے سلسلے میں ہم سب سے پہلے شریعت کے نصوص کو دیکھیں گے, کہ کیا شریعت نے اس کی عمر کی کوئی تحدید کی ہے؟

ذخیرہ نصوص میں ہمیں دو طرح کے الفاظ ملتے ہیں, ایک (المسنۃ), دوسرا (الثنی) , پہلے کا ذکر (لا تذبحوا إلا مسنۃ) اور دوسرے کا ذکر (الجذع یوفی مما یوفی منہ الثنی) میں ہے۔

زیر نظر مسئلہ میں بیت القصید (المسنۃ )اور (الثنی ) کا مفہوم اور اس کی تعریف کو جاننا ہے, اور اسی سے مسئلے کی تہ اور صحیح رائے تک پہونچا جا سکتا ہے۔ میرے خیال سے یہاں تک کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اب ہم (المسنۃ )اور (الثنی ) کا مفہوم سب سے پہلے شریعت کے نصوص میں تلاش کریں گے,اگر شریعت کے نصوص میں ہمیں اس کی توضیح مل گئی تو ٹھیک, ورنہ ہم اہل لغت کی طرف رجوع کریں گے, اگر اہل لغت کے یہاں بھی اس کی کوئی تحدید نہیں ملی, تو عرف کا اعتبار کریں گے۔
ایسا اس لیے کہ علماء نے ایک قاعدہ بنایا ہے کہ شرعی نصوص کے اندر وارد الفاظ ومصطلحات کی تعریف کی تعیین اور تحدید سب سے پہلے شریعت کے نصوص سے کریں گے, کیوں کہ شریعت کی توضیح وتشریح سب پر مقدم ہے, اگر اس میں نہیں ملا تو اہل لغت کی تشریحات کی طرف رجوع کریں گے, کیوں کہ شریعت انہیں کی زبان میں نازل ہوئی ہے, اگر اہل لغت بھی خاموش ہیں, تو عرف کا اعتبار ہوگا, کیوں کہ (العادۃ محکمۃ) بھی ایک شرعی قاعدہ ہے۔

اس سلسلے میں شیخ الإسلام ابن تیمیۃ فرماتے ہیں کہ: (فما له حد في الشرع أو اللغة رجع في ذلك إليهما، وما ليس له حد فيهما رجع فيه إلى العرف) (مجموع الفتاوى 35/351)
اس قاعدے کی روشنی میں جب ہم (المسنۃ )اور (الثنی ) کی تعریف وتوضیح شریعت کے نصوص میں تلاش کرتے ہیں, تو شریعت کے نصوص میں ان دونوں الفاظ کی کوئی تعریف نہیں ملتی ہے, کسی بھی عالم یا فقیہ نے ایسا دعوى نہیں کیا ہے کہ شریعت نے ان دونوں الفاظ کی تعریف مقرر کی ہے۔
اب ایسی صورت میں ہم دوسرے آپشن کی طرف جائیں گے, یعنی (المسنۃ )اور (الثنی ) کی تعریف اہل لغت کے یہاں تلاش کریں گے۔
بیشتر اہل لغت نے (المسنۃ) کی تعریف (الثنی) سے کی ہے, اور (الثنی) کی تعریف (إذا سقطت ثنيتها) سے کی ہے, یعنی جب اس کے دانت گر جائیں, اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کی جگہ پر نئے دانت نکلتے ہیں۔ اگر اہل لغت کے اقوال کو یہاں نقل کیا جائے تو محض تطویل کے کچھ نہیں ہوگا, طلبہ اور اہل تخصص لغت کی کتابوں کا مراجعہ کر سکتے ہیں۔
کچھ دیگر اہل لغت نے کہا ہے کہ (المسنۃ) (ا لثنی) کو کہتے ہیں, اور (الثنی) اس جانور کو کہتے ہیں جو ایک خاص عمر کو پہونچ جائے, جیسے بھیڑ اور بکری ایک سال کے, گائے دو سال کی, اور اونٹ پانچ سال کا ہوجائے, عمر کی تحدید میں بھی اختلاف ہے, خلاصہ یہ کہ (المسنۃ )اور (الثنی ) کو عمر سے مربوط کیا ہے, نہ کہ دانت سے۔

(المسنۃ )اور (الثنی ) کی تعریف میں اہل لغت کی آراء میں بظاہر تعارض نظر آرہا ہے, لیکن یہاں پر دو باتیں قابل غور ہیں:

☑️ پہلی بات یہ کہ:
اہل لغت کے اقوال میں حقیقت میں کوئی تعارض نہیں ہے, کیوں کہ جن لوگوں نے بھی (المسنۃ )اور (الثنی) کو عمر سے مربوط کیا ہے, انہوں نے ساتھ میں یہ بات بھی ذکر کیا ہے کہ (الثنی) وہ جانور ہے جس کے دانت گر گئے ہوں, اور دانت کا گرنا چونکہ اسی عمر میں ہوتا ہے, اس لیے اس عمر کے جانور کو ثنی کہا گیا ہے, گویا کہ وہ بھی یہی کہ رہے ہیں کہ (الثنی) کا اصل تعلق دانت گرنے سے ہی ہے, عمر کا ذکر محض اس لیے کیوں کہ دانت اسی عمر میں گرتے ہیں۔
تہذیب اللغۃ (12/210) میں ازہری کہتے ہیں: (والبَقَرةُ والشاةُ يَقَع عَلَيْهَا اسمُ المُسِنّ إِذا أَثْنَيا، فَإِذا سَقَطتْ ثنِيتها، بعد طُلُوعهَا فقد أسَنَّتْ، وَلَيْسَ معنى أسنانِها كِبَرها كالرّجل، وَلَكِن مَعْنَاهُ طُلوعُ ثنِيّتها. وتُثْنى البَقرةُ فِي السّنة الثَّالِثَة، وَكَذَلِكَ المِعْزَى تُثْنى فِي الثَّالِثَة، ثمَّ تكون رَبَاعِيةً فِي الرَّابِعَة، ثمَّ سِدْسًا فِي الْخَامِسَة، ثمَّ سالِفًا فِي السَّادِسَة؛ وَكَذَلِكَ البقرُ فِي جَمِيع ذَلِك)
خط کشیدہ عبارت پر غور کیجئے, اس میں ازہری (ثنی) کے عمر سے مربوط ہونے کی نفی کر رہے ہیں, اور اسے دانٹ سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
یہ وہی ازہری ہیں جن کی تهذيب اللغۃ (15/ 101) کی ایک عبارت سے استدلال کرکے صاحب تحریر نے (الثنی) کو عمر سے جوڑا ہے, ان کی وہ عبارت یہ ہے: (الْبَعِير إِذا اسْتكْمل الْخَامِسَة وطَعن فِي السَّادِسَة فَهُوَ ثَنِيُّ، والأُنثى: ثَنِيّة، وَهُوَ أَدنى مَا يَجوز من سِنّ الْإِبِل فِي الْأَضَاحِي، وَكَذَلِكَ من الْبَقر والمِعْزَى؛ فَأَما الضَّأْن فَيجوز مِنْهَا الجَذَع فِي الأَضَاحِي وَإِنَّمَا سُمي الْبَعِير ثَنِيّاً، لِأَنَّهُ أَلْقى ثَنِيَّته)
لیکن اگر ازہری کی دونوں عبارتوں کو ایک ساتھ رکھ کر غور کریں گے تو واضح ہو جائے گا کہ (ثنی) کا اصل تعلق دانت سے ہے نہ کہ عمر سے, عمر کا ذکر محض اس لیے ہے کیوں کہ اسی عمر میں عموما دانٹ گر کر نئے دانت نکلتے ہیں۔
اب مجھے نہیں معلوم کی ازہری کی پہلی عبارت سے کیوں صرف نظر کیا گیا؟!
تاج العروس کی ایک عبارت سے بھی استدلال کرکے (الثنی ) کو عمر سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے, وہ عبارت بھی دیکھ لیں: تاج العروس (37/296) میں زبیدی المحکم لابن سیدہ سے نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں: (وفي المحكم: الثني من الإبل الذي يلقي ثنيته وذلك في السادسة، ومن الغنم الداخل في السنة الثانية تيسا كان أو كبشا)
اس سے جسٹ پہلی والی لائن میں زبیدی نے جوہری سے بھی نقل کیا ہے, عبارت ہے: (وفي الصحاح: الثني الذي يلقي ثنيته، ويكون ذلك في الظلف والحافر في السنة الثالثة، وفي الخف في السنة السادسة)

ان دونوں ہی نقولات پر غور کرنے سے بات واضح ہو جائے گی کہ (الثنی) کو پہلے دانت سے ہی جوڑا گیا ہے, بعد میں عمر کا ذکر اس لیے آیا ہے کیوں کہ اسی عمر میں دانت گرتے ہیں۔

لسان العرب (14/123) میں ابن منظور نے ابن الأثیر سے (الثنی) کی تعریف نقل کی ہے, اس کو ذکر کر کے بھی (الثنی) کو عمر سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے, وہ عبارت ہے: (قال ابن الأثير: الثنية من الغنم ما دخل في السنة الثالثة، ومن البقر كذلك، ومن الإبل في السادسة، والذكر ثني، وعلى مذهب أحمد بن حنبل ما دخل من المعز في الثانية، ومن البقر في الثالثة)
ابن منظور کی مذکورہ نقل سے فیصلہ کرنے سے پہلے لسان العرب (13/222) کی یہ عبارت بھی دیکھ لیں جسے صاحب تحریر نے قابل التفات نہیں سمجھا ہے: (والبقرة والشاة يقع عليهما اسم المسن إذا أثنتا، فإذا سقطت ثنيتهما بعد طلوعها فقد أسنت، وليس معنى إسنانها كبرها كالرجل، ولكن معناه طلوع ثنيتها، وتثني البقرة في السنة الثالثة، وكذلك المعزى تثني في الثالثة) یہ ازہری سے نقل کیا گیا ہے, لیکن نام کے ذکر کے بغیر۔
کیا ابن منظور کی ان دونوں عبارتوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد یہ اشکال باقی رہ سکتا ہے کہ (الثنی) کا اصل تعلق کس سے ہے؟, دانت سے یا عمر سے؟
بلکہ ابن منظور کی جس عبارت کو چھوڑ دیا گیا ہے, اس میں باقاعدہ طور سے وہ اس بات کی نفی کر رہے ہیں کہ (الثنی) کا تعلق عمر سے ہے, بلکہ اس کا تعلق دانت گرنے سے بتا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ابن فارس کا ایک قول فتح الباری کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے, مجھے ابن فارس کی مقاییس اللغۃ میں وہ عبارت نہیں ملی, ممکن ہے ان کی کسی اور کتاب میں ہو۔
خلاصہ یہ کہ جن بعض اہل لغت نے (الثنی) سے متعلق عمر کی بات کی ہے, انہوں نے بھی اسے پہلے دانت سے ہی مربوط کیا ہے, عمر کی بات صرف اس لیے کی ہے, کیوں کہ اسی عمر میں عموما دانت گرتے ہیں, اس لیے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ (الثنی) کا اصل تعلق تمام اہل لغت کے یہاں دانت سے ہی ہے.

☑️ دوسری بات یہ کہ:
اگر تھوڑی دیر کے لیے یہ بات مان لی جائے کہ بعض اہل لغت نے اختلاف کیا ہے, اور بیشتر اہل لغت کے خلاف (الثنی) کا تعلق عمر سے مانا ہے (جب کہ ایسا ہے نہیں) تو پھر ہم اہل لغت کی کس رائے کو معتبر مانیں گے؟ کیا پہلی رائے کو؟ جس کے مطابق (الثنی) کا تعلق دانت سے ہے, یا دوسری رائے کو؟ جس کے مطابق اس کا تعلق عمر سے ہے؟اصولی بات تو یہی ہے کہ ایسی صورت میں دونوں رائے میں سے کسی ایک کو ترجیح دینے کے لیے کوئی مرجح ہونا چاہیے۔
ترجیح میں ایک بات تو یہ کہی جاسکتی ہے کہ جمہور اہل لغت کی رائے کو کثرت کی بنا پر ترجیح دی جائے, لیکن صحیح بات تو یہ ہے کہ حق کو پرکھنے کے لیے کثرت آخری معیار نہیں ہے, لہذا دونوں میں سے ایک رائے کو ترجیح دینے کے لیے ہم یہ دیکھیں گے کہ دونوں میں سے کون سی رائے شریعت کے اصول وضوابط اور مصالح ومقاصد کے موافق ہے۔

یہاں پر دو اصولی باتیں پیش نظر رہنی چاہئیں:

🔹 پہلا اصول:

شریعت کے احکام کے استقراء سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ شریعت کے وہ احکام جن کا تعلق اسباب و شروط وموانع وغیرہ سے ہیں, شریعت نے ان احکام کو ظاہری اور محسوس علامات اوصاف سے مربوط کیا ہے تاکہ وہ بلا تفریق عام وخاص سب کے لیے واضح رہیں, مثال کے طور پرنماز کے اوقات کو ظاہری علامات سے جوڑ ا گیا ہے, فجر کا طلوع ہونا, سورج کا زائل ہونا, سورج کا غروب ہونا وغیرہ ظاہری علامتیں ہی ہیں, مہینے کی ابتداء کا تعلق رؤیت ہلال سے ہے جو کہ ظاہری علامت ہے, اور اسی لیے علماء نے رمضان اور رؤیت ہلال کے مسئلے میں اس نقطے کو خاص طور سے ذکر کیا ہے, اسی طرح حج کے ایام کی ابتداء کا تعلق بھی ظاہری علامت سے ہے, وقس على ذلک۔
اسے اور زیادہ واضح انداز میں یوں سمجھیں کہ طلوع فجر ساڑھے چار بجے, اور غروب آفتاب سوا سات بجے ہوتا ہے, اب یہاں پر ہم یہ نہیں کہیں گے کہ فجر اور مغرب کی نماز کا اصل تعلق ہماری گھڑی سے ہے, کیوں کہ ساڑھے چار بجے طلوع فجر, اور سوا سات بجے غروب آفتاب ہوتا ہے, گھڑی کا وقت تو ہم محض اس لیے بتاتے ہیں کہ اس وقت طلوع اور غروب ہو رہا ہے, ورنہ اس کا اصل تعلق تو طلوع اور غروب سے ہی ہے, نہ کہ گھڑی کے وقت سے, کیوں کہ شریعت نے نماز کے اوقات کو ان ظاہری علامات سے ہی جوڑا ہے, اسی لیے گھڑی کا وقت بدلتا رہتا ہے, لیکن اس کے بدلنے سے وقت کی اصل علامت (طلوع غروب وغیرہ) پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے, بعینہ اسی طرح قربانی کے جانور کا اصل تعلق ظاہری علامت دانت سے ہے, لیکن کچھ اہل لغت نے اسے عمر سے اس لیے مربوط کیا ہے کیوں کہ دانت گرنے والے وقت میں اس کی عمر عموما اتنی ہی ہوتی ہے, گرچہ یہ نادر واقعات میں آگے پیچھے بھی ہوتا ہے, اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ اصل سے ہٹ جائیں, وہ اپنی جگہ پر باقی رہے گا, اصل سے ہٹنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ہر دور اور ہر زمانے میں ہر عام وخاص کے لیے واضح نہیں ہوگا, جبکہ اصل کا اعتبار کرنے سے عام وخاص, جاہل وعالم کسی کے لیے اس کو جاننے میں دشواری نہیں ہوگی۔
لہذا شریعت کے اس عمومی قاعدے سے جمہور اہل لغت کی بات کی ہی تائید ہوتی ہے, اور دانت کو معیار اور اصل ماننا ہی شرعی اصولوں کے موافق ہے۔

🔴 بعض اشکالات اور ان کے جوابات:

1️⃣ یہاں پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ جانور کا عمر بھی تو ایسی علامت ہے جسے آسانی کے ساتھ جانا جا سکتا ہے؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ قربانی کے مسئلے میں عمر ایسی ظاہری علامت نہیں ہے جسے سب جان سکیں, کیوں کہ ہم سب جانتے ہیں کہ قربانی کا جانور بیشتر لوگ (اگر نوے پچانوے فیصد کہا جائے تو شاید مبالغہ نہ ہو) دوسروں سے خریدتے ہیں, صرف چند گنتی کے لوگ ہی جانور کو بچپن سے پالتے ہیں, کیا ایسی صورت میں جانور کی عمر ظاہری علامت ہو سکتی ہے؟! بازار سے خریدے گئے جانور کی عمر کو کیسے معلوم کریں گے؟!, جبکہ دانت کا اعتبار کریں تو مسئلہ بالکل آسان ہے, آپ ایک نظر میں یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ جانور قربانی کے معیار پر اترتا ہے یا نہیں۔

2️⃣ یہاں ایک اشکال یہ وارد ہو سکتا ہے کہ: زکاۃ کے نصاب میں بعض جانوروں کو عمر سے کیوں مربوط کیا گیا ہے؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ : یہ مذکورہ قاعدے کے عین مطابق ہے, وہ ایسے کہ: زکاۃ کے جانور انسان خود پالتا ہے, اور ان کی عمروں کا اسے پتہ ہوتا ہے, لہذا اس مسئلے میں عمر ظاہری علامت ہے, جسے آسانی کے ساتھ جانا جا سکتا ہے, جبکہ قربانی کے مسئلے میں معاملہ اس کے بر عکس ہے, مزید یہ کہ: وہ جانور جن کا ذکر زکاۃ کے نصاب میں آیا ہے (تبیع, مسنۃ, بنت مخاض وغیرہ وغیرہ) یہ اس طرح کی ظاہری علامتیں نہیں ہیں, جیسی علامت دانت ہے, ان علامتوں کو منضبط کر پانا بہت مشکل امر ہے, جن اہل علم کو ان کی تفاصیل معلوم ہیں, وہ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

3️⃣ اس جواب پر ایک سوال یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ: اگر کوئی انسان جانوروں کی تجارت کرتا ہے, اور دوسروں سے جانوروں کو خرید کر بیچتا ہے, تو اسے ان کی عمر کا پتہ کیسے چلے گا, اور وہ زکاۃ کیسے نکالے گا؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ: تجارت کرنے والے کو جانوروں کی عمر کا پتہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے, کیوں کہ تجارت کے جانوروں کے نصاب میں نہ تو تعداد یکھی جائے گی, اور نہ ہی زکاۃ نکالتے وقت جانور کی عمر, بلکہ یہ تجارت کا مال ہے, جس کی صرف مالیت دیکھی جائے گی, تعداد سے قطع نظر, اگر وہ مالیت نصاب کو پہونچ جائے تو وہ اس میں سے زکاۃ نکالے گا, عمر کی کوئی قید نہیں۔

4️⃣ نصاب زکاۃ میں جانوروں کی عمر سے متعلق ایک بات یہ کہی جارہی ہے کہ شریعت نے (تبیع, بنت مخاض وغیرہ) ذکر کرکے جانور کے وصف کو بیان کیا ہے, لیکن اصل اعتبار وصف کا نہیں ہے, بلکہ اس عمر کا ہے جس میں یہ وصف پایا جاتا ہے, اسی طرح (الثنی) بھی ایک وصف ہے, لہذا اس کا اعتبار نہ کرکے اس عمر کا اعتبار کیا جائے گا جس میں یہ وصف پایا جاتا ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ: پہلی بات تو یہ کہ جس طرح (تبیع) ایک وصف ہے, اسی طرح عمر بھی ایک وصف ہے, نیز جس طرح (الثنی) ایک وصف ہے, اسی طرح عمر بھی ایک وصف ہے۔
دوسری بات یہ کہ وصف کی دو قسمیں ہیں: وصف مناسب, اور وصف طردی, وصف مناسب وہ وصف ہے جس کے اندر ایسا معنى پایا جائے جس پر شرعی حکم کی بنیاد رکھنا شرعی مصالح ومقاصد کے موافق ہو, اور طردی وہ وصف ہے جس کے اندراس طرح کا معنى نہ پایا جا رہا ہو جس پر شرعی حکم کی بناء رکھی جا سکتی ہو, لہذا ایک ہی وصف کسی مسئلے میں مناسب, اور دوسرے مسئلے میں طردی ہو سکتا ہے (اس کی تفاصیل اصول فقہ کی کتابوں میں دیکھی جا سکتی ہے)۔
اب یہ فیصلہ کون کرے گا کہ کہاں پر کون سا وصف مناسب, اور کون سا وصف طردی ہے, ظاہر ہے کہ اس کا فیصلہ شریعت کے اصول اور مصالح ومقاصد کی روشنی ہی میں کریں گے, اور مذکورہ بالا تفصیل سے یہ بات سمجھی جا سکتی ہے کہ قربانی کے مسئلے میں (الثنی) وصف مناسب ہے, اور عمر وصف طردی ہے, اور زکاۃ کے مسئلے میں عمر وصف مناسب ہے, اور تبیع وغیرہ وصف طردی ہے۔

5️⃣ ایک اشکال یہ پیش کیا جاتا ہے نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے یوم عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان فرمائی, لیکن ہم اس دن روزہ نہیں رکھتے ہیں جس دن سعودیہ میں یوم عرفہ ہوتا ہے, بلکہ ہم اپنے ملک کے حساب سے نو ذی الحجۃ کو روزہ رکھتے ہیں, معلوم ہوا کہ یوم عرفہ ایک وصف ہے, جس کا اصل اعتبار نہیں ہے, بلکہ اصل اعتبار ہر ملک کا اپنا نو ذی الحجۃ ہے , بالکل اسی طرح (الثنی) ایک وصف ہے, جس کا کوئی اعتبار نہیں, اصل اعتبار عمر کا ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ: در اصل اس اشکال کے اندر ہماری بات کی تائید پائی جاتی ہے, اور اس سے ہمارا کام اور بھی آسان ہو جاتا ہے, اس لیے جس نے بھی یہ اشکال پیش کیا ہے, اس کا شکریہ, اللہ تعالى اسے اس کا بہترین بدلہ دے۔
جیسا کہ ہم نے عرض کیا کہ شریعت کے احکام ایسے ظاہری اور محسوس علامات واوصاف سے مربوط ہیں جن کا جاننا یکساں طور پر سب کے لیے آسان ہو, اب آپ یوم عرفہ پر غور کریں, اگر اسے سعودیہ کے یوم عرفہ سے جوڑ دیا جائے تو کیا سب کے لیے اس کو جاننا اور اس پر عمل کرنا ممکن ہوگا؟!
آپ شاید کہیں کہ: وسائل الاعلام کی ترقی کے زمانے میں یہ جاننا کون سا مشکل کام ہے!
میں کہوں گا کہ: جزاک اللہ خیرا, آج سے سو, دو سو, چار سو سال پہلے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا اس وقت لوگوں کو سعودیہ کے یوم عرفہ کا علم ہو سکتا تھا؟! اور شریعت کے احکام تو ہر زمانے کے لیے ہیں! اس لیے ان کو ایسی علامات سے جوڑنا ضروری ہے, جو ہر زمان ومکان, اور ہر طرح کے لوگوں کے لیے یکساں طور پر واضح ہوں, اور یہی وجہ ہے کہ یوم عرفہ کو سعودیہ سے نہ جوڑ کرکے عربی مہینے کی تاریخ سے جوڑا گیا, جس کا علم رؤیت ہلال کے ذریعہ ہر زمانے میں, ہر طرح کے لوگوں کے لیے یکساں طور پر ہو سکتا ہے, اور اس بات سے اختلاف ان لوگوں کو بھی نہیں ہو سکتا جو قربانی کے جانور میں عمر کو اصل مانتے ہیں۔
اب بصد احترام عرض ہے کہ: اشکال پیدا کرنے والے حضرات اپنی اسی بات کو قربانی کے جانور (الثنی) پر چسپاں کرکے دیکھیں, اور یہ بتائیں کہ اگر اسے عمر سے جوڑ دیا جائے , تو کیا یہ ایسے ہی نہیں ہوگا, جیسے یوم عرفہ کو سعودیہ سے مرتبط کر دیا جائے, کیوں کہ جس طرح یوم عرفہ کا علم دشوار بلکہ نا ممکن ہے, اسی طرح قربانی کے جانور کی عمر کا علم ہر شخص کے لیے ممکن نہیں, لہذا اہل لغت نے جو عمر کی بات کی ہے, آپ اس کو اسی طرح کی صفت کیوں نہیں مان لیتے جس طرح کی صفت آپ یوم عرفہ کو مان رہے ہیں, کیوں کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
ہم نے شریعت کا یہ اصول جان لیا کہ اس کے احکام ایسی ظاہری اور محسوس علامات واوصاف سے مرتبط ہیں, جنہیں ہر کوئی جان سکتا ہے, لہذا اس کی روشنی میں (الثنی) کو دانت سے ہی مرتبط کرنا شرعی اصول ومقاصد کے عین موافق ہے۔


🔷 دوسرا اصول:

اس دوسرے اصول کی بنیاد پہلے اصول پر ہی ہے, وہ یہ کہ شریعت کے احکام منضبط امور سے مربوط ہیں, جو ہر طرح کے حالات میں منضبط, ہر طرح کے لوگوں کے لیے واضح ہوں, ان احکام کو ایسے امور سے مربوط نہیں کیا گیا ہے جن کا انضباط ہی نہ ہو سکے, اس کی بے شمار مثالوں میں سے آپ رؤیت ہلال اور دخول شہر ہی کے مسئلے کو لے لیجئے, عربی مہینہ اسی وقت شروع ہوگا جب چاند دیکھ لیا جائے, یا تیس دن پورا ہو جائے, یہ ایسا محکم اور منضبط ہے کہ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہیں, آپ کو کوئی دشواری نہیں ہوگی, اس کے برخلاف اگر اسے فلکی حسابات سے جوڑ دیا جائے تو ہر قدم پر دشواری آئے گی, کیوں کہ ہر جگہ کی رؤیت الگ ہوتی ہے, دخول شہر کو فلکی حسابات سے جوڑنے سے رؤیت کے سلسلے کے سارے نصوص معطل ہو جائیں گے, یہی حال اوقات نماز کا ہے, انہیں ایسی علامتوں سے جوڑ دیا گیا ہے جو سب کے لیے یکساں منضبط ہیں۔
اب آپ غور کریں کہ اگر قربانی کے جانور (الثنی) کا تعلق عمر سے جوڑ دیا جائے تو کیا اس میں انضباط ممکن ہے, ہرگز نہیں, کیوں کہ جب بیشتر لوگ جانور دوسروں سے خریدتے ہیں, تو عمر کا صحیح علم کیوں کر ہو پائے گا, جبکہ اگر اس کا تعلق دانت سے مانا جائے, تو یہ حد درجہ منضبط ہوگا, اور ہر حال میں, ہر انسان کے لیے اس کو جا ننا انتہائی آسان ہوگا۔
اوپر ذکر کی گئی مثال (صوم یوم عرفہ) بھی پیش کی جا سکتی ہے, صوم یوم عرفہ کو ہم سعودیہ سے اس لیے نہیں جوڑتے کیوں کہ یہ ہر زمانے, اور ہر طرح کے لوگوں کے لیے منضبط نہیں ہے, جو کو شریعت کے اصولوں کے خلاف ہے, بلکہ شریعت کی آفاقیت پر قدح بھی ہے, اسی لیے شریعت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے ہم اسے طردی وصف مانتے ہیں, بعینہ یہی حال قربانی کے جانور (الثنی) کا ہے, اس کو عمر سے جوڑنا منضبط نہیں ہے, جبکہ دانت سے جوڑنا ہر حال میں منضبط ہے۔
لہذا قربانی کے جانور میں اصل اعتبار عمر کا نہیں بلکہ دانت کا ہے, اور شریعت کے اصول اسی کی تائید کرتے ہیں۔

هذا ما عندی, فإن أصبت فمن الله, وإن أخطأت فمنی ومن الشیطان, والله ورسوله بریئان. 

کتبہ : د/ محمد نسیم عبد الجلیل
الجامعۃ المحمدیۃ منصورہ مالیگاؤں
10/07/2021م 


~~~~~~~~~~~~~؛
~~~~~~~~~~~~~؛

قربانی کے جانور کے لیے دانتا ہونا شرط ہے


        کیا فرماتے ہیں علما ء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ:

        اب تک جماعت اہل حدیث کا عمل در آمد اس پر رہا ہے کہ ادنت جانور کی قربانی غلط اور ناجائز ہے مگر اب ایک اہل حدیث مولوی نے (جن کی علاقہ میں بڑی شہرت ہے ) فتویٰ دینا شروع کر دیا ہے کہ سال بھر یا سال بھر سے زائد کا خصی جو اپنے گھر کا ہو اگر بلا دانتا بھی ہو تو بلا ریب قربانی کیا جا سکتا ہے۔ اور ثبوت میں فتاویٰ نذیریہ پیش کر تے ہیں اور مرعوب کر نے کے لئے جناب میاں صاحب کا نام لیتے ہیں کہ یہ علماء اہل حدیث کے استاذ ہیں اور انہوں نے جب یہ فتویٰ دے رکھا ہے تو پھر جائز ہونے میں کلام کیا ہوسکتا ہے اور عوام اپنی سہولت وآسانی کے پیش نظر ادنت ہی کی قربانی کر نے لگتے ہیں’’ قربانی کا جانور دانت والا ہونا چاہئے یعنی اس کے دودھ کے دانت ٹوٹ کر دوسرے نکلے ہوں‘‘ جب یہ اشتہار ان کے سامنے پیش کیا گیا تو کہنے لگے کہ اشتہار میں تو ایسا ہی لکھا جائے گا، لیکن مسئلہ لوگوں کو یوں بتلایا جا ئے گا۔ لہذا آپ سے گزارش ہے کہ شرعاً جو حکم ہو تحریر کریں۔


الجواب بعون اللہ الوھاب وھو الموفق للصواب:

        مسلم شریف کی روایت ہے کہ: ’’لا تذبحوا إلا مسنۃ إلا أن یعسر علیکم فتذبحوا جذعۃ من الضأن‘‘ (مسلم: الأضاحی، باب سن الأضحیۃ: 5082) اس حدیث میں لفظ مسنہ مذکور ہے اس کی تفسیر اہل لغت، اہل فقہ اور اہل تفسیر نے جو کی ہے ان میں سے چند لوگوں کے اقوال ہم ذیل میں درج کر رہے ہیں تاکہ مسنہ کے معنی کی تحقیق ہو جائے۔

        نسائی شریف کے حاشیہ میں علامہ سندھی لکھتے ہیں: ’’قولہ مسن بضم المیم وکسر السین وبالنون المشددۃ اسم فاعل من اسنت إذا طلع سنھا لا من أسن الرجل إذا کبر‘‘۔ (سنن النسائی مع حاشیۃ السندی: 7 / 349)

        رد المحتار (2 / 24) میں علامہ ابن عابدین لکھتے ہیں: ’’قولہ مسن بضم المیم وکسر السین ماخوذ من الاسنان وھو طلوع السن فی ھذہ السنۃ لا الکبر‘‘۔

        نیز (2 / 31) میںرقمطراز ہیں: ’’سمیت بذلک لأن عمرھا یعرف بالسن واحدۃ الاسنان بخلاف الآدمی‘‘۔

        قاموس مع الشرح (9 / 243) میں ہے: ’’یقال اسن البعیر إذا نبت سنہ الذی یصیر بہ مسنا من الدواب‘‘۔

        لسان العرب (71 / 84) میں ہے کہ: ’’والبقرۃ والشاۃ یقع علیھما اسم المسن إذا اثنیا فإذا سقطت ثنیتھما بعد طلوعھا فقد اسنت ولیس فی معنی أسنانھا کبرھا کالرجل ولکن معناہ طلوع ثنیتھا‘‘۔ جزری نے نہایہ (2 / 118) میں لکھا ہے: ’’قال الأزھری:البقرۃ والشاۃ یقع علیھما اسم المسنۃ إذا اثنیا ویثنیان فی السنۃ الثالثۃ ولیس معنی اسنانھا کبرھا کالرجل ولکن معناہ طلوع سنھا فی السنہ الثالثۃ۔‘‘

        مصباح (1 / 140) میں ہے: ’’أسَنَّ الإنسان وغیرہ اسنانا إذا کبر فھو مسن والجمع مسان قال الأزھری: لیس معنی اسنان الإبل والشاۃ کبرھا کالرجل ولکن معناہ طلوع الثنیۃ‘‘ حافظ ابن حجر نے فتح الباری (41 / 10) میں لکھا ہے کہ:’’حکی ابن التین عن الداؤدی ان المسنۃ التی سقطت اسنانھا للبدل وقال أھل اللغۃ: المسن الثنی الذي یلقي سنہ‘‘۔

        مسنہ کی تحقیق میں اہل علم کی اس طرح کی پچاسوں شہادتیں ابھی اور بھی پیش کی جاسکتی ہیں لیکن چونکہ سب کا ماحصل اور خلاصہ ایک ہی ہے اس لئے انہیں پرا کتفا کیا جا تا ہے۔ اس تفصیل سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدیث کے مطابق قربانی کر نے کیلئے دانتا ہوا جانور ہونا ضروری ہے، فتاویٰ نذیریہ میں کہیں کہیں سائلین کی خواہش کے مطابق ان کا جواب انہیں کے مذہب کے رو سے دیا گیا ہے لیکن یہ اصول اپنی جگہ مسلم ہے کہ جو بات قرآن وحدیث سے ثابت ہو اسے تسلیم کر لینا چاہئے۔ جناب میاں علیہ الرحمۃ نے یہی لکھا ہے۔

        لفظ ’’مسنہ‘‘ سے کچھ لوگوں کو دھوکہ ہوا ہے کیونکہ اسکے معنی ایک سال بھی آتے ہیں۔ مگر جانور پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے بلکہ انسان کے لئے مستعمل ہوتا ہے دوسرا معنی دودھ کے دانت ٹوٹ کر دوسرا دانت نکلنا ہے جیسا کہ مذکورہ بالا حوالجات سے معلوم ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں مستقل رسالہ بھی مذکور ہے مولانا عبدالرؤف جھنڈا نگری ؒ نے ’’تحقیق  مُسنہ‘‘ کے نام سے اور دیگر حضرات نے بھی رسالہ لکھا ہے ان تمام کا مطالعہ فائدہ مند ہوگا۔ ان تمام تفصیلات سے معلوم ہوا کہ  قربانی کے جانور کے لئے دانتا ہو نا شرط ہے اس کے بغیر جانور کی قربانی درست نہیں ہوگی ہاں بھیڑ میں یہ شرط ضروری نہیں ہے جیسا کہ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے ’’إلا أن یعسر علیکم فتذبحوا جذعۃ من الضان‘‘۔

دارالإفتاء 
جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم)، 
بنارس 


 .