جمعہ، 19 جون، 2020

ڈاکٹر ‏یوسف ‏قرضاوی ‏کی ‏حقیقت

.

ڈاکٹر یوسف بن عبد اللہ القرضاوي کی گمراہیاں 

بقلم: مامون رشید ہارون رشید سلفی 

~~~~؛

یوسف بن عبد اللہ القرضاوی 9 ستمبر 1926ء کو مصر کے "صفط تراب" نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ دو برس کے تھے کہ ان کے والد انتقال کر گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چچا کے ہاں اپنے عم زاد بھائیوں کے ساتھ پرورش پائی۔ پانچ سال کی عمر میں ایک مکتب میں داخلہ لیا ، سات سال کی عمر میں اسکول میں بھرتی ہو گئے اس طرح  وہ ایک ساتھ اسکول اور مدرسہ دونوں میں تعلیم حاصل کرتے تھے ان کے خاندان والے انہیں دکان دار یا بڑھئی بنانا چاہتے تھے ۔ مگر وہ اس دوران  قرآن مجید حفظ کرتے رہے اور نو برس کی عمر میں حفظ مکمل کر لیا پھر اعلی تعلیم کے غرض سے  قاہرہ کا سفر کیا اور جامعہ ازہر میں کلیۃ اصول الدین میں تعلیم حاصل کرنے لگے ۔چنانچہ سنہ 1952-53 کو اس  کلیہ سے دراسہ عالیہ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کلیۃ اللغۃ العربیہ میں شعبہ تخصص في التدریس میں داخلہ لیا اور اس میں تدریسی اجازت نامہ کے ساتھ عالمیت کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس کے بعد جامعۃ الدول العربیہ کے تابع معہد البحوث والدراسات العربیہ العالیہ میں داخلہ لیا اور وہاں سے شعبہ زبان وادب میں ہائر ڈپلومہ کی سند حاصل کی- اس عرصے میں وہ کلیۃ اصول الدین میں قرآن و سنت ڈویژن کے گریجویٹ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیے ہوئے تھے..انہوں نے جامعہ ازہر ہی سے 1960 میں ماجستر اور 1973 میں دکتورہ کی ڈگری حاصل کی بعد ازاں وہ مصری وزارت مذہبی امور میں کام کرتے رہے۔ پھر  قطر چلے گئے جہاں مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اسی طرح وہ الجزائر کی یونیورسٹیوں میں بھی مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔فی الحال وہ "جمعیت الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین" کے صدر ہیں. 
یہ بہت بڑے لکھاری ہیں ان کی درجنوں کتابیں شائع ہو کر ابنائے امت مسلمہ کے فساد اور بگاڑ کا سبب بنی ہوئی ہیں جن میں علی سبيل المثال :"الحلال والحرام في الإسلام" "کتاب فتاوى معاصرة" "تیسير الفقه للمسلم المعاصر" فقه الجهاد" "من فقه الدولة في الإسلام" "فقه الزكاة" "فقه الغناء والموسيقى" "فقه اللهو والترويح" "دراسة في فقه المقاصد" "في فقه الأقليات الإسلامية" "الفقه الإسلامي بين الأصالة والتجديد" وغیرہ کتابیں قابل ذکر ہیں 

اسی طرح ان کے سینکڑوں خرافاتی خطبات ومحاضرات اور تقاریر ودروس انٹرنیٹ پر موجود ہیں موصوف ٹی وی چینلز میں آن لائن فتوی بھی دیتے ہیں- اور بیچ بیچ میں شعر و شاعری بھی کرتے ہیں لفحات ونفحات کے نام سے ان کا شعری دیوان بھی چھپا ہوا ہے ..

چونکہ یوسف القرضاوی کی شخصیت بڑی معروف ہے لوگ ان سے کافی متاثر ہیں حتی کہ اہل حدیث حضرات بھی ان کا ذکر خیر کرتے نہیں تھکتے بعض تو اپنے موقف کی تائید میں آں جناب کا قول پیش کیا کرتے ہیں ہمارے اساتذہ میں سے بھی بعض مشائخ اثنائے درس اپنی رائے کی تائید میں ان کا موقف ذکر کرتے ہوئے کہتے تھے کہ علامہ یوسف قرضاوی نے اسی کو راجح قرار دیا ہے لہذا میرے نزدیک بھی یہی راجح ہے وغیرہ وغیرہ مگر مجھے معلوم ہے کہ عرب سلفی علما کے ہاں ان کی لا محدود بدعات و خرافات اور خطرناک گمراہیوں کی وجہ سے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ انہوں نے تو ان کو بدعتی گمراہ ترین اور بعض نے مرتد تک کہہ ڈالا ہے جبکہ سعودی حکومت نے ان کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس لیے جب بھی میں ان کا یا ان جیسوں کا نام سنتا ہوں تو دل میں دکھ ہوتا ہے کہ سلفیوں میں ایسے بدعتیوں کی پذیرائی!!! ہر گز ایسا نہیں ہونا چاہیے- 
اس سے قبل کے میں گمراہیوں کا ترتیب وار تذکرہ کروں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بارے میں کبار علمائے امت (جرح و تعدیل میں جن پر اعتماد کیا جاتا ہے) کے اقوال ذکر کر دئے جائیں: 

(1) محدث العصر مجدد القرن محمد ناصر الدين الألباني : 
شیخ فرماتے ہیں 
"يوسف القرضاوى دراسته أزهرية وليست دراسة منهجية على الكتاب والسنة ، 
وهو يفتى الناس بفتاوى تخالف الشريعة ، وله فلسفةخطيرة جداً ، إذا جاء شىء محرم فى الشريعة  تخلص من التحريم بقوله " ليس هناك نص قاطع للتحريم " ولذلك أباح الغناء وأباح لذلك الإنجليزى الذى كان قد أسلم وهو من كبار المغنيين البريطانيين أن يظل فى مهنته وأن يأكل من كسبه وادعى القرضاوى بأنه ليس هناك نص قاطع فى تحريم الغناء أو آلات الطرب .
وهذا خلاف إجماع علماء المسلمين أن الأحكام الشرعية لا يُشترط فيها النّص القاطع , بدليل أنهم -ومنهم القرضاوي نفسه- يقول الأدلة : الكتاب والسنّة والإجماع والقياس , والقياس ليس دليلاً قاطعاً لأنه إجتهاد , والاجتهاد معرض للخطأ والصواب كما هو في الحديث الصحيح .
لكنه جاء بهذه النغمة : أنه لا يوجد دليل قاطع , لكي يتخلص ويتحلّل من كثير من الأحكام الشرعية.
( المرجع : شريط " صوفيات حسن البنا والقرضاوى " من تسجيلات سلسلة الهدى والنور برقم 262/1) 

یوسف القرضاوی کی تعلیم ازہری ہے کتاب وسنت پر قائم منہجی تعلیم نہیں ہے,وہ لوگوں کو ایسے ایسے فتوے دیتا ہے جو قرآن و حدیث کے خلاف ہیں, اس کا ایک نہایت ہی خطرناک فلسفہ ہے کہ جب شریعت میں کوئی حرام چیز آتی ہے تو وہ اس تحریم سے یہ کہہ کر جان چھڑا لیتا ہے کہ اس سلسلے میں حرمت پر دلالت کرنے والی کوئی قطعی دلیل نہیں ہے اسی وجہ سے اس نے گانا سننا جائز قرار دیا ہے اسی طرح اس انگریز کے لیے جس نے اسلام قبول کر لیا ہے اور جو برطانیہ کے بڑے گلو کاروں گویوں میں سے تھا اپنے پیشے سے بدستور جڑے رہنا اور اس کی کمائی سے کھانا جائز قرار دیا ہے اور قرضاوی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گانے اور آلات طرب کی تحریم کے سلسلے میں کوئی نص قاطع نہیں ہے. 
حالانکہ اس کی یہ بات علمائے امت کے اجماع کے بالکل خلاف ہے کیونکہ احکام شرعیہ میں نص قاطع کا ہونا شرط نہیں ہے... اس کی دلیل یہ ہے کہ علما کرام ان میں سے خود قرضاوی بھی کہتے ہیں کہ دلائل (شرعیہ) کتاب وسنت, اجماع اور قیاس ہے, جبکہ قیاس قطعی دلیل نہیں ہے کیونکہ قیاس اجتہاد ہے اور اجتہاد میں خطا وصواب دونوں کا امکان ہے جیسا کہ یہ بات صحیح حدیث سے ثابت ہے. 

وقال أيضا: اصرف نظرك عن القرضاوي واقرضه قرضاً، (شريط: اصرف نظرك عن القرضاوي... و تحذير أهل العلم من الأحزاب السياسية و الجماعات المحدثة للشيخ الألباني)

اسی طرح فرمایا: قرضاوی سے دور ہو جاؤ اس سے اپنی نظریں پھیر لو اور اسے مکمل چھوڑے رکھو- 

(2) الإمام العلامة المفسر الفقیہ الاصولی اللغوی شیخ العقیدہ محمد بن صالح العثيمين: 

قام يوسف القرضاوي بإلقاء خطبة جُمعة وكانت حول التدخين ، وفي الخطبة الثانية إنتقل إلى الحديث عن الإنتخابات في الجزائر وإستطرد في ذلك إلى أن قال : 
( .. أيها الاخوة قبل أن أدعَ مقامي هذا ، أحب أن أقول كلمة عن نتائج الإنتخابات الإسرائيلية .
العرب كانوا مُعَلِّقِينَ كل آمالهم على نجاح ( بيـريز ) وقد سقط ( بيـريز ) ، وهذا مما نحمده في إسرائيل ، نتمنى أن تكون بلادنا مثل هذه البلاد ، من أجل مجموعة قليلة يسقط واحد ، - والشعب هو الذي يحكم - ليس هناك التسعات الأربع أو التسعات الخمس التي نعرفها في بلادنا ، تسعة وتسعين وتسعة وتسعين من المائة ( 99.99 % ), - لو أن الله عرض نفسه على النّاس ما أخذ هذه النسبة - ما هذا الكذب والغش والخداع ، نحيـِّي إسرائيل على ما فعلت.

(ولقد قال فضيلته - رحمه الله- مُعقبًا على كلمة القرضاوي الآنفة الذکر): 
أقول هذه الكلمة التي تتكلم عن الانتخابات في إحدى الدول وذكر أن رجل حصل على نسبة تسعة وتسعين من المقاعد ، ثم قال معلقا : ( لو أن الله عرض نفسه على الناس لما أخذ هذه النسبة ) ، أعوذ بالله ، بل يجب أن يتوب ، يتوب من هذا وإلا فهو مرتد ، لأنه جعل المخلوق أعظم من الخالق ، فعليه أن يتوب إلى الله والله يقبل التوبة عن عباده ، وإلا وجب على ولاة الأمور أن يضربوا عنقه .(شريط: اسمع الشيخ ابن عثيمين ماذا قال عن يوسف القرضاوي) 

"یوسف القرضاوی نے سگریٹ نوشی کے سلسلے میں جمعہ کا خطبہ دیا، اور دوسرے خطبہ میں وہ الجیریا میں انتخابات کے بارے میں بات کرتے رہے اور یہاں تک کہ انھوں نے کہا: 
 (.. بھائیو ، اس جگہ سے رخصت ہونے سے قبل میں اسرائیلی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ 
 عرب (پیریز) کی کامیابی پر اپنی ساری امیدیں وابستہ کیے ہوئے تھے لیکن پیریز ہار گیا ہے، ہم اسرائیل کے اس عمل کی تعریف کرتے ہیں اور یہ تمنا کرتے ہیں کہ ہمارا ملک بھی اس ملک کی طرح ہو جائے چند لوگوں کی وجہ سے ایک آدمی ہار جاتا ہے اور قوم و معاشرہ ہی حکومت کرتا ہے... اس نے (99.99%) حاصل کیا ہے اگر اللہ تعالٰی بھی اپنے آپ کو لوگوں پر پیش کرتا تو مذکورہ پرسنٹج حاصل نہیں کر پاتا، یہ جھوٹ فریب اور دھوکہ دہی کیا ہے؟ ہم ازرائیل کو اس کی کار کر دگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں" 

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے قرضاوی کی مذکورہ بالا باتوں کا تعاقب کرتے ہوئے فرمایا: میں کہتا ہوں کہ یہ بات جو اس نے کسی ملک کے انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اور بیان کیا ہے کہ ایک آدمی نے ننانوے فیصد سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے پھر اس پر بطور تعلیق کہا ہے کہ (اگر اللہ تعالٰی بھی اپنے آپ کو لوگوں پر پیش کرتا تو مذکورہ پرسنٹج حاصل نہیں کر پاتا) میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور اس کے لیے بھی واجب ہے کہ وہ توبہ کرے، وہ اس سے توبہ کرے ورنہ وہ مرتد ہے کیونکہ اس نے مخلوق کو خالق سے بڑا قرار دیا ہے اس لیے اس پر واجب ہے کہ وہ اللہ سے توبہ کرے اللہ اپنے بندوں کا توبہ قبول فرماتا ہے، 
ورنہ حکام پر واجب ہے کہ اس کو قتل کر ڈالے. 

(3) محدث الیمن امام الجرح والتعديل مقبل بن هادي الوادعي.. 
شیخ رحمہ اللہ سے قرضاوی کی تجریح میں کئی اقوال منقول ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: 

﴿١﴾ قال رحمه الله تعالى: هذا رجل لو كفره شخص عندي ما انتقدته لكن أنا أقول : إنه ضال ضلالا مبينا (البركان لنسف جامعة الإيمان ص:178)

شیخ فرماتے ہیں : یہ ایسا آدمی ہے کہ اگر میرے سامنے کوئی اسے کافر قرار دے تو اس پر تنقید نہیں کروں گا لیکن میں کہتا ہوں کہ: وہ سخت گمراہ انسان ہے.

﴿۲﴾ وقال: ومن بين دعاة الضلالة في زمننا هذا يوسف بن عبد الله القرضاوي مفتي قطر ، فقد أصبح بوقاً لأعداء الإسلام ، فسخَّر لسانه وقلمه لمحاربة دين الإسلام.(مخالفة القرضاوي لشريعة الإسلام مقدمة للشيخ مقبل الوادعي) 

اور فرمایا: ہمارے اس زمانے میں گمراہی کی دعوت دینے والوں میں سے ایک مفتی قطر یوسف بن عبد اللہ قرضاوی ہے، وہ دشمنان اسلام کا ایجنٹ بن گیا ہے، چنانچہ اس نے اپنی زبان وقلم کو دین اسلام کی مخالفت کے لیے وقف کر دیا ہے 

﴿٣﴾ اسی طرح فرمایا: إمام من أئمة الضلال....
أجهل من حمار أهله...ألح علي في الرد على القرضاوي مرارا ، حتى سمعت ما لا يجوز أن يسكت عنه وسميت الرد "إسكات الكلب العاوي يوسف بن عبد الله القرضاوي"سيقول بعض الحزبيين: عالم من العلماء وسميته كلبا عاويا أما هذه فكبيرة يا أبا عبد الرحمن عالم من العلماء ومفتي قطر إسمعوا الى قول الله عز وجل:
﴿وَٱتل عَلَیۡهِم نَبَأَ الّذیۤ ءَاتَینَـٰهُ ءَایَـتِنَا فَٱنسَلَخَ مِنۡهَا فَأتۡبَعَهُ ٱلشَّیۡطَـٰن فَكَانَ مِنَ ٱلۡغَاوِینَ* وَلَوۡ شِئۡنَا لَرَفَعۡنَـٰهُ بِهَا ولَـٰكِنّهُۥۤ أَخۡلَدَ إِلَى ٱلۡأَرۡض وَٱتبَع هوَاهُ فَمثلُهۥ كَمَثَلِ ٱلكلبِ إِن تَحۡمِلۡ علیۡهِ یَلۡهَثۡ أَوۡ تَتۡرُكه یَلۡهَثۚ ذَّ ٰ⁠لِكَ مَثَلُ ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِین كذبوا۟ بِـَٔایـٰتناۚ فَٱقصصِ ٱلۡقَصَصَ لَعَلَّهُمۡ یَتَفَكَّرُونَ(الأعراف 175-176) {مَثَل ٱلَّذِين حُمّلُوا۟ ٱلتَّوۡرَىٰةَ ثُمَّ لَمۡ یَحۡملوهَا كَمَثَلِ ٱلۡحِمَار یَحۡمِلُ أَسۡفَارَا}(الجمعة :5) (البركان لنسف جامعة الإيمان ص:109)

گمراہی کے اماموں میں سے ایک ہے، 
وہ اپنے گھر کے گدھے سے زیادہ بڑا جاہل ہے،
قرضاوی پر رد کرنے کے لیے مجھ سے باربار اصرار کیا گیا یہاں تک کہ میں نے قرضاوی کے تعلق سے ایسی بات سنی جس پر خاموشی جائز نہیں چنانچہ میں نے رد کا نام "بھونکتے ہوئے کتے یوسف بن عبد اللہ القرضاوی کو چپ کرانا" رکھا بعض حزبی لوگ کہیں گے کہ: ایک عالم دین کو آپ نے بھونکنے والا کتا کہا یہ بہت بڑی بات ہے ائے ابو عبد الرحمن!  ایک عالم اور قطر کا مفتی....  لہذا آپ لوگ اللہ کے اس قول کو سنئے.... 

﴿۴﴾ فرمایا: منحرف زائغ (البركان لنسف جامعة الإيمان :165) 
منحرف اور کج رو گمراہ ہے 

﴿٥﴾ فرمایا: حزبي مبتدع، (تحفة المجيب للإمام الوادعي ص:89) 
حزبی بدعتی ہے 

﴿٦﴾ فرمایا: يدعو الى الهوس (فضائح ونصائح للإمام الوادعي ص:102) 
پاگلپنی کی دعوت دیتا ہے 

﴿۷﴾ فرمایا: لا بارك الله فيه (تحفة المجيب للإمام الوادعي ص:114) 
اللہ اس شخص میں برکت نہ دے

﴿۸﴾ فرمایا: قرضه الله بالبلاء (تحفة المجيب للإمام الوادعي ص320) 
اللہ اسے مصائب سے دوچار کرے 

﴿۹﴾ فرمایا: قرض الله لسانه (البركان لنسف جامعة الإيمان للإمام الوادعي ص21) 
اللہ اس کی زبان کاٹ ڈالے 

﴿١۰}فرمايا: من دعاة الضلالة بوق لأعداء الإسلام (مقدمة رفع اللثام عن مخالفة القرضاوي لشريعة الإسلام) 
گمراہی کی طرف دعوت دینے والوں میں سے ہے دشمنان اسلام کا چیلا (داعی ہاں میں ہاں ملانے والا) ہے 

﴿١١﴾ فرمایا: متعصب لإخوان المسلمين وهو متعصب أعمى (قمع المعاند للإمام الوادعي ص347) 
اخوان المسلمین کے لیے بہت ہی زیادہ متعصب ہے وہ اندھا(سخت) تعصب پرست ہے.

﴿١۲﴾ فرمایا: لا يعتمد على فتاويه ولا على وعظه ولا على دعوته (فضائح ونصائح للإمام الوادعي ص:280) 
اس کے فتووں پر اس کے وعظ پر اور اس کی دعوت پر اعتماد نہیں کیا جائے گا. 

﴿١٣﴾ فرمایا: قد قرض من الدين شيئاً ونخشى أن يكمل فهو حزبي (فضائح ونصائح للإمام الوادعي ص:280) 
اس نے دین کی بہت ساری چیزوں کو تباہ و برباد کر ڈالا ہے اندیشہ ہے کہ وہ اپنے کام کو پورا کر لے وہ حزبی ہے. 

﴿١۴﴾ فرمایا: يجب يجب يجب أن يحجر على القرضاوي حتى يختبره طبيب نفسي يخشى أن يكون قد غسل دماغه أعداء الإسلام وأصبح يهوس (البركان لنسف جامعة الإيمان ص:131)
 واجب ہے لازم ہے اور ضروی ہے کہ قرضاوی پر پابندی عائد کر دی جائے یہاں تک کہ کوئی ماہر نفسیات اس کی جانچ کر لے خدشہ ہے کہ کہیں دشمنان اسلام نے اس کا برین واش نہ کر دیا ہو چنانچہ وہ خبط وخلط اضطراب کا شکار ہوگیا ہے. 

﴿١٥﴾ فرمايا: فهو الكاذب المفتري (البركان لنسف جامعة الإيمان ص:180)
 وہ جھوٹا اور بہتان تراش ہے. 

{١٦} فرمايا: كفرت يا قرضاوي أو قاربت؟ (البركان لنسف جامعة الإيمان ص:112) 
تم کافر ہو گیے ائے قرضاوی یا کفر سے قریب ہو گیے؟ 

(4) العلامة الإمام شيخ العقيدة بحق محمد بن أمان الجامي: 
العقلانيون الآن لا يردون فقط الأحاديث المخالفة لعقولهم بل ينتقصونها وينتقصون حملتها ويحملون على علماء الحديث من عهد الصحابة الى اليوم هذا ما ينتهجه العقلانيون الذين مقرهم الأخير الآن في الولايات المتحدة تركوا بلاد الإسلام واتخذوا هناك مقرا وكل عقلاني يهاجر الى هناك إما يهاجر بنفسه وعقله أو يهاجر بعقله فيوظف من هناك وينتدب ويؤمر ويوجه ليكتب ضد السنة وضد أهل السنة وضد علماء الحديث لينتقص الحديث وأهله ومن باب النصح والبيان وكشف الحقائق وإزالة اللبس نذكر بعض الأشخاص من موظفيهم إذا انتبهوا لكتبهم وهي كثر اليوم في الأسواق في مقدمتهم محمد الغزالي ويليه الآن الدكتور يوسف القرضاوي (شريط: هل تعلمون ما هي وظيفة يوسف القرضاوي ؟ لشيخ العقيدة الدكتور محمد بن أمان الجامي) 

عقل پرست حضرات اپنی عقلوں کے مخالف آحادیث کو محض رد ہی نہیں کرتے بلکہ ان کی اور ان کے حاملین (یعنی محدثین)  کی تنقیص بھی کرتے ہیں عہد صحابہ سے لیکر آج تک عقل پرستوں کا یہ منہج رہا ہے کہ وہ علمائے حدیث پر حملے کرتے ہیں ان عقل پرستوں کا اس وقت آخری ٹھکانہ یونائٹڈ اسٹیٹ ہے ان لوگوں نے اسلامی ممالک کو چھوڑ کر اسے اپنا ٹھکانا بنایا ہے ہر عقل پرست وہاں ہجرت کر جاتا ہے یا تو مال وعقل دونوں کے ساتھ یا صرف عقل کے ساتھ چنانچہ انہیں وہاں سے وظیفہ دیا جاتا ہے کام سونپا جاتا ہے اور حکم دیا جاتا ہے کہ وہ سنت اور اہل سنت اور علمائے حدیث کے خلاف لکھیں تاکہ اس سے حدیث اور اہل حدیث کی تنقیص ہو، نصیحت وضاحت اور حقائق سے پردہ اٹھانے کے غرض سے ان کے ایجنٹوں میں سے چند کا میں یہاں ذکر کروں گا لہذا تم ان کی کتابوں کے تعلق سے چوکنا ہو جاؤ جو کہ اس وقت بازاروں میں بہت زیادہ ہیں. ان وظیفہ خوروں میں سب سے آگے محمد غزالی ہے اور اس وقت اس کے بعد ڈاکٹر یوسف القرضاوی کا نمبر ہے. 
(5) العلامة الإمام حامل لواء الجرح والتعديل في هذا الزمان ربيع بن هادي عمير المدخلي: 
ایک سوال جو قرضاوی کے فتووں کے تعلق سے ہے سائلہ کہتی ہے کہ کیا قرضاوی کے فتاوے پر اعتماد جائز ہے اس کے جواب میں شیخ فرماتے ہیں: 
لا، هذا رأس من رؤوس الضلال في هذا الوقت.
[شريط بعنوان: تقوى الله والصدق ، الموقع الرسمي لفضيلته]
نہیں اس کے فتاوے پر اعتماد جائز نہیں ہے وہ اس زمانے میں گمراہی کے سرغنوں میں سے ایک ہے. 

 اسی طرح فرمایا: "والله اللي أنا أعرفه أن القرضاوي كتبه فيها ضلالات كثيرة جداً وفي الحلال والحرام رد عليه الشيخ الفوزان بكتاب ( نقد الحلال والحرام ) وناقشه الشيخ الألباني في تخريجه أحاديث الحلال والحرام والرجل نشيط نشيط في الباطل قوي جدا مع الأسف الشديد في نشره للباطل ومخالفة السنة وتأييد أهل البدع والدعوة إلي الضلال ويقول النصاري إخواننا و...ليه تقول النصاري هم إخواننا والأشاعرة هم من أهل السنة إلي آخر مناصرته للباطل والولاء للروافض وهو من كبار قادة الإخوان الذين حرفوا هذا الدين .. نعم .
(شرح الشيخ الصوتي علي كتاب فتح المجيد في الشريط الخامس الساعة الأولي والدقيقة الخامسة عشرة(1_15_ 08) وما بعدها)

"اللہ کی قسم میں جو جانتا ہوں وہ یہ کہ قرضاوی کی کتابوں میں گمراہیاں بھری پڑی ہیں اور اس کی کتاب "الحلال والحرام" پر شیخ صالح الفوزان نے اپنی کتاب (الإعلام بنقد الحلال والحرام) کے ذریعے رد کی ہے اسی طرح شیخ البانی نے "الحلال و الحرام" کی احادیث کی تخریج میں اس کا مناقشہ کیا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ آدمی باطل کی راہ میں بڑا سبک اور چاق و چوبند ہے نشر باطل مخالفت سنت بدعتیوں کی تائید اور گمراہی کی دعوت دینے میں بڑا قوی ہے، وہ کہتا ہے کہ نصاری ہمارے بھائی ہیں اشاعرہ اہل سنت میں سے ہیں وغیرہ وغیرہ اس کا باطل کی تائید اور روافض سے دوستی کرنا، وہ اخوان المسلمون کے بڑے قائدین میں سے ہے جنہوں نے اس دین کو بدل ڈالا ہے .." 

(6) العلامة المحدث شيخ العقيدة أحمد بن يحيى النجمي: 
"إلى غير ذلك من رعونات هذا الرجل وجهالاته وضلالاته"(مقدمة كتاب رفع اللثام عن مخالفة القرضاوي لشريعة الإسلام ص:6)

شیخ نے قرضاوی کی چند خرافات کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا: "وغیرہ وغیرہ اس شخص کی دیگر حماقتیں جہالتیں اور گمراہیاں " 

(7) العلامة الجارح المتفنن عبيد بن عبد الله الجابري: 

"أذكر كلمة للقرضاوي يوسف بن عبد الله القرضاوي المصري منشأ والقطري إقامة طهر الله منه القطر وعندي عليه كفريات والله لا أقول من تلقاء نفسي بعضه من موقعه بعضه من ما نشر عنه في الصحف ليس هذا مجالها أبدا .....ولا اخفيكم إني أميل إلى تكفيره ولكن لم أكفره الآن لم أجرؤ عليه ... (شريط:جديد وخطير للشيخ عبيد بن عبد الله الجابري) 
"میں یوسف قرضاوی کی ایک بات ذکر کرون گا وہ قرضاوی جو پیدائش کے اعتبار سے مصری اور اقامت وسکونت کے اعتبار سے قطری ہے اللہ تعالیٰ قطر کو اس سے پاک کرے، میرے پاس اس شخص کے تعلق سے چند کفریہ باتیں ہیں اللہ کی قسم میں یہ اپنے سے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ ان میں سے بعض چیزیں اس کے ویب سائٹ پر ہیں اور بعض چیزیں اس سے منقول ہو کر صحیفوں میں چھپی ہوئی ہیں یہ ان چیزوں کا مقام نہیں ہے....  میں تم لوگوں سے یہ بات نہیں چھپانا چاہتا کہ میں اس کی تکفیر کی طرف مائل ہوں لیکن میں اس کی جرأت نہیں کر پا رہا ہوں "

(8) الشيخ العلامة صالح بن سعد السحيمي: 
"شخص أنا لابد أن أُسَمِّيه -وأستمسحكم عذارً- لأنه هذه الأيَّام يفتن الأمَّة عبر أجهزة القنوات الفاسدة والتي على رأسها الخسيرة المسمَّاة ( بالجزيرة ) ، وهو يوسف القرضاوي ، اللهم عدِّله أو بدِّله ، لأنه فتن الأمَّة في هذه الأيام بفتن... :(ملف العلاقة السرية بين الإخوان المسلمين بالصهيونية العالمية) 

ایک آدمی، ضروری ہے کہ میں اس کا نام لوں (میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں) کیونکہ وہ ان دنوں گمراہ فاسد چینلز کے ذریعے امت کو فتنے میں مبتلا کر رہا ہے جن میں سب سے زیادہ تباہ کن الجزیرہ نامی ہے وہ شخص یوسف القرضاوی ہے ائے اللہ تو اس کا بدل دے یا اسے بدل دے کیونکہ اس نے ان دنوں امت کو بہت سارے  فتنوں میں مبتلا کر رکھا ہے"

(9) العلامة محمد بن سعيد رسلان: إنَّ القرضاويَّ -قرضَ اللهُ لسانَهُ- هذا الرجلُ يدعو الصليبين للتَّدَخُّلِ في مِصر. 
أنت قطري فلتظل في تلك النقطة التائهة في التاريخ والجغرافيا، فلتظلَّ مَغمورًا مَنبوذًا مزجورًا مزجرَ الكلبِ، ما لك أنت وللإسلامِ والمسلمين، لقد خَرِفْتَ، لقد صار إلى الخَرَفِ ولابد أنْ يُحْجَرَ عليه، وهذا خيرٌ له، لو حُجِرَ عليه الآن؛ لكان خيرٌ له مِن أنْ يُرْمَى بالخيانةِ العُظْمَى ومحاربةِ الدين؛ لأن الذي يحاربُ الدينَ حُكْمُهُ معروفٌ، والذي يستنصرُ بالكفارِ على المسلمين حُكْمُهُ معروفٌ، هذا من نواقضِ الإسلامِ، متى كان هذا من غير نواقضِ الإسلام؟! 
هو لا يعرفُ نواقضَ الإسلامِ، هذا جاهلٌ؛ لأنه مُبتدع مُنذ نَشَأَ؛ مِنْ نُعومةِ أَظْفَارِهِ وهو جاهلٌ، وهو رَجُلٌ تُحَرِّكُهُ عصبيتُهُ، وهو عصبيٌّ مُسْتَفَزٌّ –عاملهُ اللهُ بعدلِهِ-. 
اسألُ اللهَ أنْ يُطيلَ عُمُرَهُ وأنْ يُعْمِيَ بَصَرَهُ وأنْ يُعَرِّضَهُ للفتنِ وأنْ يُرِيَ العالمينَ فيه آية، إنه على كلِّ شيءٍ قدير.
(شريط: اوصلوا هذه الرسالة الي القرضاوي الضال) 

شیخ فرماتے ہیں: "بیشک قرضاوی اللہ اس کی زبان کاٹ ڈالے صلیبیوں کو مصر میں دراندازی کی دعوت دیتا ہے.... تم قطر کے رہنے والے ہو لہذا تم تاریخ اور جغرافیہ کے اسی کھوئے ہوئے نقطے پر برقرار رہو، تم مغمور و مجہول منبوذ و مطرود اور کتے کا سا دھتکارا رہو، تمہارا اسلام اور مسلمانوں سے کیا تعلق؟ تم سٹھیا گئے ہو، بڑھاپے کی وجہ سے اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے اس پر پابندی عائد کر دینی چاہیے یہ اس کے حق میں بہتر ہے اگر اس وقت اس پر روک لگا دیا جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ اسے بڑی خیانت اور دین دشمنی سے متہم کیا جائے کیونکہ جو دین دشمنی کا مرتکب ہوتا ہے اس کا حکم معروف ہے اور جو مسلمانوں کے خلاف کفار سے مدد طلب کرتا ہے اس کا حکم بھی معروف ہے یہ نواقض اسلام میں سے ہے، کب یہ نواقض اسلام میں سے نہیں تھا؟
یہ نواقض اسلام سے واقف نہیں ہے، یہ جاہل ہے کیونکہ یہ پیدائشی بدعتی ہے، یہ بچپن سے جاہل ہے یہ ایسا آدمی ہے جس کی عصبیت اسے بھڑکاتی ہے یہ سخت متعصب آدمی ہے عاملہ اللہ بعدلہ.. 
اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس کی عمر لمبی کر دے، اسے اندھا کر دے، اسے فتنوں اور مصیبتوں میں مبتلا کر دے اور سارے جہان کے لیے اسے نشان عبرت بنا دے وہ ہر چیز پر قادر ہے)

(10) العلامة الداعية تلميذ الإمام الوادعي عبد العزيز بن يحيى البرعي: 
شیخ فرماتے ہیں: "قرضاوی نے اخوان المسلمون کے منہج سے سر مو انحراف نہیں کیا، میں کہا کرتا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ اخوان المسلمین کے پاس علوم شریعت میں مرجع کی حیثیت رکھنے والا کوئی عالم دین نہیں ہے اور اگر ان میں کوئی قابل استفادہ عالم ہو تو یہ ضروری ہے کہ اس نے اخوانیوں کے علاوہ دوسروں سے علم حاصل کیا ہے، اگر ایسا ہوا کہ کسی نے اخوانیوں سے علم حاصل کیا اور وہ عالم بھی ہے تو وہ ضرور منحرف ہے اور میں اس کے لیے قرضاوی اور غزالی کو بطور مثال پیش کیا کرتا تھا" (رفع اللثام عن مخالفة القرضاوي لشريعة  الإسلام ص:10)

ذیل میں قرضاوی مذکور کی بعض گمراہیوں کا ذکر مجملا پیش ہے جن کی تفصیلات آئندہ قسطوں میں بیان کی جائے گی تاکہ ہر حق پسند کے سامنے اس مکار اخوانی بدعتی کا پردہ فاش ہو جائے اور لوگ اس فتنہ پرور اشعری کی حقیقت سے آگاہ ہو جائیں:  

(1) تقارب بین الادیان کی دعوت دینا. 

(2) اس کا یہ کہنا کہ انسانی زندگی میں ایک سے زائد ادیان کی گنجائش ہے .

(3) معتزلہ کی موافقت کرنا. 

(4) کفار کی مشابہت اختیار کرتے ہوئے اپنی شادی کی سالگرہ منانا اور اس کو جائز قرار دینا. 

(5) مناہج وافکار میں اختلافات کے  باوجود اسلام میں متعدد فرقوں کے وجود کو جائز اور درست قرار دینا. 

(6) اہل کتاب کی تعریف کرنا ان سے محبت کرنا اور ان سے محبت کی دعوت دینا. 

(7) اس بات پر فخر کرنا کہ میری بیٹیاں مغربی ممالک میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں. 

(8) اللہ رب العالمین کا استہزا کرنا یہ کہہ کر کہ اگر اللہ تعالیٰ بھی ووٹنگ کے لیے کھڑا ہو تو اللہ کو بھی ایک اسرائیلی وزیراعظم کی نسبت ووٹ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ اسے 99.99% ووٹ ملا تھا. 

(9) انتخابات کو جائز سمجھنا حتی کہ عورتوں کے لیے بھی الیکشن لڑنا جائز قرار دینا. 

(10) کفار سے سوائے دفاع کے اور کسی بھی مقصد سے جہاد کرنے کو باطل قرار دینا. 

(11) حديث:  لا يفلح قوم ولو أمرهم امرأة کا  انکار کرنا اس کی دلالت کو باطل سمجھنا اور یہ کہنا کہ عورتوں کی امارت جائز ہے. 

(12) عورتوں کو بے پردہ ہو کر اس کا لیکچر سننے کے لیے آنے کی اجازت دینا. 

(13) یونیورسٹی کے طالبات کے لیے تنگ لباسوں میں سوئمنگ جائز قرار دینا تاکہ وہ کمپٹیشن میں حصہ لے سکیں. 

(14) اس کا یہ کہنا کہ ہم یہود سے دین اور عقیدہ کی خاطر جہاد نہیں کرتے بلکہ صرف زمین کے حصول کے لیے جہاد کرتے ہیں. 

(15) سوپر مارکٹ میں سور کے گوشت اور شراب کی بیع جائز قرار دینا. 

(16) تصویر کشی اور اداکاری کو جائز قرار دینا. 

(17) گانا گانے اور سننے کو جائز قرار دینا. 

(18) جمہوری (ڈیموکریسی) کو جائز قرار دینا. 

(19) اس کا کہنا کہ اجمالی طور پر مسلمانوں اور یہود و نصاریٰ کا ایمان برابر ہے. 

(20) دین اور سیاست وحکومت کے مابین تفریق کرنا اور یہ کہنا کہ حکومت سے دین کا کوئی تعلق نہیں. 
(21) اشاعرہ اور معتزلہ کی طرح یہ عقیدہ رکھنا کہ اسلامی عقائد کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ عقل کے موافق ہوں. 

(22) صوفیت کی دعوت دینا اور یہ کہنا کہ میں سلفیت کو صوفیت اور صوفیت کو سلفیت کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں نے اس سلسلے میں تین کتابیں بھی تصنیف کی ہے. 

(23) اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کفار جیسے بدھسٹوں اور مجوسوں کا بھی ذبیحہ حلال قرار دینا جبکہ اللہ رب العالمین نے اس کو حرام قرار دیا ہے. 

(24) سور کے گوشت سے مل کر بنے ہوئے مصنوعات کو جائز قرار دینا اور یہ کہنا کہ یہ استحالہ ہے اور استحالہ باعث تطہیر ہے. یا سبحان اللہ!!!  

(25) شیعہ روافض اور اہل کے مابین تفریق کا انکار کرنا اور یہ کہنا کہ نہ کوئی شیعہ ہے نہ کوئی سنی سب کتاب وسنت کو ماننے والے مسلمان ہیں.... 

وغیرہ وغیرہ خرافات جن کا تفصیلی ذکر حوالوں کے ساتھ ان شاء اللہ اگلی قسطوں میں کیا جائے گا. واللہ ولی التوفیق. 

.

کتاب "مناھل العرفان" میں ‏عقدی ‏انحرافات

.

کتاب "مناھل العرفان" میں"محمد عبد العظیم زرقانی" کے عقدی انحرافات 

مامون رشید ہارون رشید سلفی 

~~~~؛

الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمداً عبده و رسوله أما بعد: 

اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے قبل مناسب معلوم ہوتا ہے کہ قارئین کرام کے لیے مؤلف کتاب اور کتاب کے بارے میں بطور تعارف مختصر معلومات فراہم کر دئے جائیں :

اولا: 
کچھ مؤلف کے بارے میں :
شیخ محمد عبد العظیم زرقانی مصر کے مغربی گورنری کے جعفریہ (سنطہ) نامی مقام پر پیدا ہوئے آپ کی تاریخ ولادت بالتحدید معلوم نہ ہو سکى البتہ آپ کے سیرت نگاروں نے اتنا ضرور ذکر کیا ہے کہ آپ کی ولادت چودھویں صدی ہجری کے اوائل میں ہوئی ہے، زرقان شہر کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے زرقانی کہلائے،  یہ شارح موطا کے علاوہ ہیں شارح موطا کا نام محمد بن عبد الباقی بن یوسف ہے جبکہ صاحب مناھل العرفان کا نام محمد عبد العظیم ہے، شارح موطا کی ولادت (1055) ہجری اور وفات (1122ھ) کو ہوئی ہے جبکہ صاحب مناھل کی ولادت آپ کے ڈیڑھ صدی بعد چودھویں صدی کے اوائل میں اور وفات (1367ھ) کو ہوئی ہے،  فقہ میں شارح موطا مذہبا مالکی تھے جبکہ صاحب مناھل کا کوئی خاص مذہب معروف نہیں ہے البتہ دونوں میں کئی باتیں مشترک بھی ہیں جس کی وجہ سے کچھ علما و طلبہ علم دونوں کو ایک ہی سمجھتے ہیں جیسے دنوں کا ایک ہی ملک ایک ہی ضلع اور ایک ہی شہر میں پیدا ہونا، دونوں کی نسبت کا ایک ہونا، دونوں کا جامع ازہر مصر میں تعلم و تعلیم کا فریضہ انجام دینا، دونوں کا عقیدتا اشعری ہونا اور تصوف کی طرف مائل ہونا. واللہ اعلم بالصواب-

قاہرہ مصر کی عظیم درسگاہوں میں اکتساب فیض کے بعد  آپ نے متعدد یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا فریضہ انجام دیا دعوت و تبلیغ کی راہ میں بھی لگے رہے اور متعدد مشہور کتابوں کی تالیف بھی کی جن میں سے : 

(1) المنهل الحديث في علوم الحديث.
(3) مناهل العرفان في علوم القرآن. 
(3) بحث في الدعوة والإرشاد.
وغیرہ وغیرہ 

آپ کی وفات (1367) ہجری کو ہوئی ہے. 
صاحب کتاب کے بارے میں یہ مختصر معلومات ان شاء قارئین کے حق میں مفید ثابت ہوں گے البتہ ایک قابل افسوس امر یہ ہے کہ اس قدر معروف ہونے کے باوجود لوگوں نے آپ کی ترجمہ نگاری پر زیادہ توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے شیخ کے سلسلے میں ہمیں زیادہ معلومات حاصل نہ ہو سکی. 

ثانیا: 
 کچھ کتاب کے بارے میں: 

کتاب کی اہمیت: 
مناہل العرفان علوم القرآن پر لکھی گئی کتابوں میں ایک اہم ترین، مرجع کی حیثیت رکھنے والی، مفید معلومات پر مشتمل، عمدہ ترین کتاب ہے حتی کہ شہرت اور تداول میں اپنے ما سبق کتب "امام زرکشی کی البرهان" اور امام سیوطی کی" الاتقان في علوم القرآن " وغیرہما پر بھی سبقت حاصل کر چکی ہے.
چنانچہ زرقانی کے بعد  علوم القرآن پر کتابیں تصنیف کرنے والے تمام علما نے اس کتاب سے کافی استفادہ کیا ہے اور ترتیب وتبویب میں بھی مناہل العرفان کی ترتیب  کی اتباع کی ہے .

مؤلف کا منہج :
(1) مؤلف رحمہ اللہ نے کتاب کے اندر علوم القرآن کے اہم ترین مباحث پر خامہ فرسائی کی ہے جو ہر طالب علم کے لیے انتہائی ضروری ہے 

(2) مؤلف رحمہ اللہ نے کتاب کے اندر سترہ مباحث قائم کیا ہے جن میں سے ہر ایک کے تحت متعدد اہم مسائل کا ذکر کیا ہے اور ان مسائل اور تقسیمات کو ذکر کرنے کے لیے مختلف عناوین بھی قائم کیا ہےجیسا کہ آپ نے مقدمہ میں اس امر کی صراحت کی ہے. 

(3) مؤلف نے ضرورت کے تحت ان عناوین کے معانی بھی بیان کیے ہیں جن کو آپ نے مباحث کے لیے قائم کیا ہے جیسا کہ آپ دیکھیں گے کہ مؤلف نے "المبحث الثاني في نزول القرآن" کا ذکر کیا ہے پھر اس کے نیچے لکھا ہے "معنى نزول القرآن" آپ نے متعدد مباحث ذکر کرنے کے بعد اسی طرح کیا ہے 

(4) اسی طرح کتاب کی ایک خصویت یہ بھی ہے کہ مؤلف نے بہت سارے مقامات پر مبحث ذکر کرنے کے بعد اس مبحث کو پڑھنے اور اس کے تحت مندرج معلومات کو حاصل کرنے کے فوائد بھی بیان کئے ہیں جیسا کہ آپ نے "أسباب النزول" کی بحث کے تحت گفتگو کرنے کے بعد لکھا ہے "فوائد معرفة أسباب النزول" 

(5) ہر مناسب مقام پر ادنی مناسبت پائے جانے کی صورت میں بھی مؤلف اسلام اور علم کے مابین موجود قوی ربط کا ذکر کرتے ہیں اور اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام ہما وقت علم اور کائنات اور خود نفس انسانی میں بحث ونظر اور غور و فکر کی دعوت دیتا ہے 

(6) مقتضائے احوال کے مطابق مؤلف احکام شریعت کی حکمتوں اور اسرار وعلل کو بیان کرتے ہیں تاکہ یہ ثابت کر پائیں کہ اسلام ہی درد والم سے دوچار گمراہ انسانیت کا علاج ہے اور وہی انسانوں کی کامیابی وکامرانی کا ضامن ہے -


(7) جب کسی علمی مسئلے پر بات کرتے ہیں تو اس میں علما کے اختلافات اور ان کے دلائل کا ذکر کرتے ہیں پھر ان دلائل کا علمی مناقشہ کرتے ہوئے اخیر میں راجح موقف کی تعیین بھی کرتے ہیں -

(8) ہر مبحث کے اخیر میں اس سے متعلق اعدائے اسلام کے شکوک و شبہات کا ذکر کرتے ہیں اور پھر ان کا جواب بھی دیتے ہیں -

(9) بسا اوقات بعض تشریعی امور کی حکمتوں کا ذکر کرتے ہیں جیسا کہ آپ نے قسط وار نزول قرآن کی حکمت، سورہ بسورہ نزول کی حکمت، نسخ کی حکمت وغیرہ امور کا ذکر کیا ہے 

(10) بعض اوقات مؤلف رحمہ اللہ بعض مباحث کا اختتام ایک مختصر خاتمے یا خلاصہ کلام یا کسی قسم کے تعاقب سے کرتے ہیں -

(11) ہر مبحث کے تحت قرآن سے صرف چند مثالیں دینے پر اکتفا کرتے ہیں استیعاب کی کوشش نہیں کرتے -

خلاصہ یہ ہے کہ مؤلف نے اپنی کتاب کے اندر مقدمہ میں مذکور منہج کی مکمل پیروی کی ہے- (ملاحظہ فرمائیں :كتاب مناهل العرفان :دراسة وتقويم للدكتور خالد عثمان السبت).

کتاب کی خصوصیات: 

(1) کتاب کے اندر مذکور تمام مباحث انتہائی اہم ہیں مؤلف نے غیر ضروری مباحث کے ذکر سے احتراز کیا ہے 

(2) مؤلف نے متقدمین و متاخرین کی بہت ساری کتابوں کی ورق گردانی کے بعد اس کتاب کی تصنیف کی ہے جس کی وجہ سے یہ کتاب عظیم فوائد اور قیمی ونادر تحقیقات کا جامع بن گئی ہے مؤلف نے جن کتابوں کے اقتباسات اپنی کتاب کے اندر نقل کیا ہے صرف انہی کتابوں کی تعداد ایک سو سات ہے-

(3) مؤلف نے علمی تحقیق کے ساتھ ساتھ عصری اسلوب کو بھی اپنائے رکھا ہے جس کی وجہ سے متخصص و غیر متخصص سب کے لیے کتاب سے استفادہ آسان  ہے -

(4) مؤلف نے اس کتاب کے اندر چند ایسے مباحث کا ذکر کیا ہے جن کا ذکر مستقلا دوسری کسی کتاب میں نہیں ہے گرچہ ضمنی طور پر ان میں سے بعض کا تذکرہ سیوطی اور زرکشی کی کتابوں میں موجود ہے وہ کل چار مباحث ہیں -

(5) سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ کتاب ایک حقیقی عالم کی تصنیف ہے جس کی مستقل شخصیت اور دوسروں سے ممتاز ایک عمدہ اسلوب ہے -

(6) کتاب علمی ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی بھی ہے جس کی وجہ سے قاری کی توجہ بنی رہتی ہے اور دلچسپی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہو پاتی -

وغیرہ وغیرہ امتیازات جن کا ذکر طولانی کا موجب ہے 

ملاحظات : 
ان خصائص کے ساتھ کچھ ملاحظات بھی ہیں جو منہج تالیف اور جمع معلومات سے متعلق ہیں : 

(1) زرقانی نے کتاب میں استطراد واسھاب اور حشو وزوائد سے کام لیا ہے بلا فائدہ عبارتوں کی تطویل اور نقولات کی کثرت نے کتاب کے حجم کو زیادہ کر دیا ہے 

(2) مؤلف نے علوم القرآن کے بہت سارے اہم مباحث کو ترک کر دیا ہے جن کا علوم القرآن سے نہایت گہرا تعلق ہے چنانچہ اگر زرکشی اور سیوطی کی کتابوں سے اس کا موازنہ ومقارنہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ مناہل کے اندر مذکور مباحث سابقہ دونوں مؤلفین کی کتابوں کے اندر مذکور مباحث کے مقابلے میں بہت کم ہے،  امام زرکشی کی کتاب "البرہان" کے اندر "مناهل" کے مقابلے میں (31) مباحث زیادہ ہیں جبکہ امام سیوطی کی "الإتقان في علوم القرآن" کے اندر (59) مباحث اور "التحبير" کے اندر (60) مباحث زائد ہیں -

(3) بہت سارے مقامات پر انتساب اقوال اور مصادر کی طرف احالہ میں خطا کے شکار ہو گئے ہیں -

(4) مؤلف نے تعریفات کو جامع انداز میں بیان نہیں کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں آپ کا اسلوب ادبی انشائی اور غیر محکم ہے جبکہ تعریف کی یہ شرط ہے کہ وہ جامع اور مانع ہو 

وغیرہ وغیرہ ملاحظات..... 

عقدی انحرافات :

اب ہم اصل موضوع پر گفتگو کرتے ہیں کہ زرقانی اشعری صوفی نے اپنی اس کتاب میں کیسی کیسی غلطیاں کی ہے : 

بطور فائدہ عرض ہے کہ مناھل کے اندر موجود انحرافات کی نشاندہی متعدد علما نے اپنی اپنی کتابوں کے اندر کی ہے جن میں سے چند کتابیں درج ذیل ہیں :

(1) كتاب مناهل العرفان للشيخ خالد بن عثمان السبت. 

(2) نقض عقائد الاشاعرة في كتاب مناهل العرفان للدكتور توفيق العلوان. 

(3) القول الرشيد في حقيقة التوحيد للشيخ سليمان بن ناصر العلوان (التكفيري المبتدع المجروح) 

(4) دكتور محمد عبد الرحمن الخميس کی بعض کتابیں. 
یہ چند سطور انہیں کتابوں سے مستفاد ہے. 

انحرافات (غلطیاں): 
پہلی غلطی: 
 مؤلف نے آیات الصفات کو متشابہات القرآن میں شامل کیا ہے چنانچہ لکھتے ہیں: "والمتشابه من جهة المعنى أوصاف الله تعالى و أوصاف القيامة فإن تلك الأوصاف لا تتصور لنا إذ كان لا يحصل في نفوسنا صورة ما لم نحسه أو ليس من جنسه" (مناهل ج:2/ص:220....نیز ملاحظہ فرمائیں کتاب مذکور کا : المبحث الخامس عشر: في محكم القرآن و متشابهه)
یعنی معنی کے جہت سے متشابہ اللہ تعالٰی اور قیامت کے اوصاف ہیں ...
حتی کہ انہوں نے مناہل کے جلد 2 صفحہ 286 پر "متشابه الصفات" کے نام سے ایک عنوان بھی قائم کیا ہے-
جبکہ یہ صریح غلطی اور نصوص کتاب و سنت اور عقیدہ سلف صالحین سے بالکل جہالت یا تجاہل کی دلیل ہے 
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس بات کی دلیل کہ آیات الصفات ان متشابہات میں سے نہیں ہیں جن کے معانی غیر مفہوم ہوں یہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے اپنے آپ کو متعدد اسما سے موسوم کیا ہے جیسے رحمن ودود عزیز اسی طرح اللہ نے اپنی ذات کو بہت سارے اوصاف سے بھی متصف کیا ہے جیسا کہ سورہ اخلاص آیت الکرسی سورۃ الحدید کی ابتدائی آیات سورہ حشر کی آخری آیات وغیرہ وغیرہ میں ہے.. چنانچہ اس معاند (آیات الصفات یا اوصاف باری تعالیٰ کو متشابہ گرداننے والے) سے کہا جائے گا کہ کیا یہ اسما وصفات کسی معبود موجود پر دلالت کرنے والے ہیں یا نہیں ؟اگر کہے نا، تو وہ معطل و منکر خالق قرار پائے گا، اور اگر کہے ہاں تو اس سے کہا  جائے گا کہ تم نے ان اسماء و صفات سے یہ تو سمجھ لیا کہ یہ کسی ذات پر دلالت کرنے والے ہیں مگر تم نے یہ کیسے نہیں سمجھا کہ یہ اسماء و صفات اپنے معانی پر بھی دلالت کرنے والے ہیں" (مجموع الفتاوى لابن تيمية 13/296)

خلاصہ یہ ہے کہ اوصاف باری تعالیٰ کے معانی معلوم ومحکم اور مفہوم ہیں البتہ ان اوصاف کی کیفیات متشابہ وغیر مفہوم ہیں یہی اہل سنت و جماعت اور سلف صالحین کا عقیدہ ہے جو کہ عین حق و صواب ہے -

دوسری غلطی: 
 مؤلف نے متشابہ آیات کی مثال کے طور پر آیت کریمہ "الرحمن على العرش استوى" کو ذکر کیا ہے 

یہ چیز سرے سے باطل اور گمراہ کن ہے کیونکہ مذکورہ آیت کریمہ واضح اور محکم ترین آیتوں میں سے ہے تشابہ اور متشابہات سے اس کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے 
اللہ رب العالمین نے قرآن حکیم کے اندر سات مرتبہ اس آیت کے مضمون کو ثابت کیا ہے.. لہذا اس طرح کے محکم آیت کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ متشابہات میں سے ہے کیسے صحیح ہو سکتا ہے؟ جبکہ اس کے الفاظ اپنے معانی پر دلالت کرنے میں بالکل واضح ہیں لفظ "رحمن" بلا کسی اختلاف کے اللہ رب العالمین کا ایک بہترین نام ہے ،
اور لفظ "علی" کے سلسلے میں تمام نحویوں کا اتفاق ہے کہ وہ طلب علو استعلا پر پر دلالت کرنے والے ہیں ، اور "عرش" سلف صالحین کے اجماع کے مطابق تخت شاہی کو کہتے ہیں جبکہ کلمہ "استوی" جملہ اہل لغت کے اجماع کے مطابق عربی کے واضح اور صریح الدلالۃ کلمات میں سے ہے جو استعلا اور فوقیت پر دلالت کرتے ہیں-
چنانچہ جو شخص اس کے علاوہ کسی اور بات کا عقیدہ رکھتا ہے وہ یا تو متجاہل مغالط اور مفوض ہے یا جاہل بے علم اور غلط اندیش ہے -

سلف صالحین نے اس آیت کی تفسیر علو صعود ارتفاع اور فوقیت سے کی ہے وطریق السلف أعلم وأسلم وأحكم وطريق الخلف أشر وأضل واجهل -


تیسری غلطی: 
یہ کہنا کہ آیات الصفات کو ان کے ظاہری معانی سے پھیرنے پر سلف کا اجماع ہے ،

زرقانی لکھتا ہے "علماؤنا أجزل الله مثوبتهم قد اتفقوا على ثلاثة أمور تتعلق بهذه المتشابهات ثم اختلفوا فيما وراءها.
فأول ما اتفقوا عليه صرفها عن ظواهرها المستحيلة واعتقاد أن هذه الظواهر غير مرادة للشارع قطعا كيف وهذه الظواهر باطلة بالأدلة القاطعة ....؟" (مناهل العرفان 2/286)
ہمارے علمائے کرام نے (اللہ انہیں اجر جزیل عطا فرمائے)  ان متشابہات (صفات) سے متعلق تین چیزوں پر اتفاق کیا ہے پھر ان کے علاوہ دیگر چیزوں کے سلسلے میں اختلاف کیا ہے 
سب سے پہلی چیز جس پر ان علما نے اتفاق کیا ہے ان صفات کا ان کے ناممکن و مستحیل ظواہر سے پھیرنا اور یہ اعتقاد رکھنا ہے کہ یہ ظواهر قطعا شارع کی مراد نہیں ہیں اور کیسے یہ مراد ہو سکتے ہیں جبکہ یہ ظواہر قطعی دلائل کی رو سے بالکل باطل ہیں ..
یہ بات کئی وجوہ سے غلط اور خلاف واقع ہے:

اول: 
  اجماع کا دعویٰ  بالکل باطل ہے سلف صالحین میں سے کسی نے نہیں کہا ہے کہ ان آیات کے ظواہر اپنے معانی سے مصروف ہیں بلکہ یہ دین میں نیا کام ہے جس کو جہمیہ معتزلہ ماتریدیہ اشعریہ اور خوارج وغیرہ نے ایجاد کیا ہے سلف سے اس کے خلاف منقول ہے :

امام ابن عبد البر فرماتے ہیں : قرآن و سنت میں جتنے اوصاف الہیہ کا ذکر ہے ان تمام کے اقرار واثبات , ان پر ایمان اور انہیں مجاز کے بجائے حقیقت پر محمول کرنے پر سلف صالحین کا اجماع و اتفاق ہے مگر ایک بات یہ ہے کہ وہ لوگ ان میں سے کسی کی بھی کیفیت بیان نہیں کرتے...  البتہ ان کے علاوہ جو بدعتی لوگ ہیں جیسے جہمیہ معتزلہ خوارج وغیرہم تو یہ لوگ ان اوصاف کا انکار کرتے ہیں , انہیں حقیقت پر محمول نہیں کرتے اور یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ جو ان اوصاف کو ثابت مانے وہ مشبہ میں سے ہے (مجموع الفتاویٰ لابن تیمیہ:5/198)

شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے بھی اس بات پر صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ان میں سے کسی سے بھی آیات الصفات کی تاویل منقول نہیں ہے (مجموع الفتاویٰ لابن تیمیہ :6/394)

اسی طرح اس مذہب کو سلف صالحین سے دیگر علمائے کرام نے بھی نقل کیا ہے جیسے قاضی ابو یعلی نے "ابطال التأويل" کے اندر اور امام بیہقی نے "الأسماء والصفات"  کے اندر (ملاحظہ فرمائیں: مجموع الفتاوى لابن تیمیہ:(5/89)

قاضی ابو یعلی فرماتے ہیں: تاویل کے بطلان کی دلیل یہ ہے کہ صحابہ اور ان کے بعد تابعین نے ان آیات الصفات کو ان کے ظواہر پر محمول کیا ہے ذرہ برابر ان کی تاویل نہیں کی اور نہ ہی انہیں ان کے ظواہر سے پھیرا ہے چنانچہ اگر تاویل جائز ہوتی تو وہ ضرور اس کی طرف سبقت کرتے.. (مجموع الفتاوی لابن تیمیہ:5/90)
اسی طرح ابو الحسن اشعری اور ابو المعالی الجوینی سے بھی منقول ہے.

دوم: 
آیات الصفات بلا شبہ محکم و مفسر ہیں انہیں ظواہر کہنا درست نہیں ہے انہیں ظواہر کہنا بے محل بلکہ بادشاہ کو فوجی یا بارش کو شبنم کہنا ہے.
 
سوم: 
ان آیات کو ان کے ظاہری معانی سے پھیرنا ان اسماء و صفات کی تحریف یا تعطیل کرنا ہے جن پر یہ آیات دلالت کرتے ہیں.. 
اس کے علاوہ مزید دس وجوہات ہیں جو آیات الصفات کو ان کے ظاہری معانی سے پھیرنے کے فساد و بطلان پر دلالت کرتی ہیں جنہیں شیخ الاسلام نے ذکر کیا ہے (ملاحظہ فرمائیں الحموية الكبرى :20-23 ، مجموع الفتاویٰ لابن تیمیہ:5/15-20) 

چوتھی غلطی: 
یہ کہنا کہ آیات الصفات کے ظواہر شارع کی مراد نہیں ہیں، (مناهل العرفان 2/286)

یہ بھی انتہائی کمزور اور باطل فکر ہے اور اللہ، اللہ کے رسول کی طرف ایسی بات منسوب کرنا ہے جسے اللہ یا اللہ کے رسول نے کہا نہیں ہے جیسا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے فرمایا ہے "
یا سبحان اللہ!  کیسے اللہ کے رسول یا سلف صالحین میں سے کسی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ تم ان آیات وأحاديث کے مدلولات کا عقیدہ نہ رکھو بلکہ اس چیز کا عقیدہ رکھو جس کا تقاضا تمہاری عقلیں کرتی ہوں اور ایسا ایسا عقیدہ رکھو کیونکہ یہی حق ہے........ اور ان آیات میں غور و فکر کرو ان میں سے جو آیات تمہاری عقلوں کے موافق ہوں ان کا عقیدہ رکھو اور جو موافق نہ ہوں انہیں یا تو موافق بناؤ یا ان کا انکار کر دو! (الحموية الكبرى :23 ، مجموع الفتاویٰ لابن تیمیہ:ص:5/19)

پانچویں غلطی: 
 یہ کہنا کہ آیات الصفات کے ظواہر مستحیل ہیں انہیں ان کے ظاہری معانی پر محمول کرنا ممکن نہیں ہے (مناهل العرفان 2/286)


یہ بھی ابطل الباطل ہے کیونکہ قرآن و حدیث میں مطلقا کسی مستحیل چیز کا وجود ہی نہیں ہے، رسول کوئی ایسی چیز لے کر نہیں آئے جس کا فہم و ادراک عقول انسانی کے لیے محال ہو بلکہ رسول ایسی چیزیں لے کر آئے ہیں جو عقول انسانی کو حیرت و استعجاب کے عالم میں مبتلا کر دینے والی ہوں-
لہذا جو شخص یہ اعتقاد رکھے کہ قرآن و حدیث میں کوئی مستحیل چیز بھی ہے تو وہ دس خطرناک چیزوں میں واقع ہو جاتا ہے اور یہ ساری کی ساری  کفر ہیں:

(1) اس سے لازم آتا ہے کہ نصوص کے ظواہر کفر ہیں. 

(2) ...کتاب و سنت کفر پر مشتمل ہے. 

(3) ... کتاب و سنت استنباط و اخذ عقائد کے مصادر ہونے کے قابل نہیں ہے .

(4) ...کتاب و سنت کے ظواہر باعث فساد اور موجب گمراہی ہیں ان سے اصلاح نہیں ہوتی. 

(5) ...قلوب انسانی کتاب وسنت کے اندر موجود امور پر یقین نہیں کر سکتے .

(6) ...مکمل طور پر قرآن و حدیث کو پرے رکھ دینا چاہیے .

(7) ...لوگوں کو بلا قرآن و حدیث کے چھوڑ دینا انہیں اس قرآن و حدیث کے ساتھ رکھنے سے بہتر ہے جس کے ظواہر مستحیل ہیں.
 
(8) اس سے لازم آتا ہے کہ اللہ کے رسول اور آپ کے صحابہ ایسی باتیں کرتے تھے جن کا ظاہر کفر ہے اور انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ ظاہری مفہوم مقصود ومراد نہیں ہے.

(9) اس سے یہ بھی لازم آتا ہے کہ صدر اول کے لوگ اس ظاہری مفہوم کو ثابت مانتے تھے جو کفر پر مشتمل ہے.

(10) یہ بہت سارے مشرکین اور مبتدعہ کے لیے دروازے کھولنا ہے جن کا بند کرنا ممکن نہیں. (ملاحظہ فرمائیں الحموية الكبرى 20-23)

چھٹی غلطی: 
 یہ کہنا کہ اسلام کا دفاع آیات الصفات کی تاویل پر موقوف ہے 
زرقانی لکھتا ہے :
ثانيه أنه إذا توقف الدفاع عن الإسلام على التأويل لهذه المتشابهات وجب تأويلها بما يدفع شبهات المشتبهين ويدر طعن الطاعنين (مناهل العرفان 2/286)
یعنی آیات الصفات کے سلسلے میں دوسری مجمع علیہ بات یہ ہے کہ جب اسلام کا دفاع ان آیات الصفات کی تاویل پر موقوف ہو تو ان کی تاویل واجب ہو جاتی ہے جو شبہات وارد کرنے والوں کے شبہات اور طعن و تشنیع کرنے والوں کے طعن کو دور کر دے-
یہ بات بھی ابطل البواطل اور حقائق سے کوسوں دور ہے کیونکہ تاریخ  شاہد عدل ہے کہ عہد صحابہ سے لے کر آج تک تاویل ہی تمام مصیبتوں اور فتنوں کی جڑ ہے امام ابن القیم نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے کہ تحریف کے فتنے، خوارج و روافض اور معتزلہ و جہمیہ کے فتنے اسی طرح باطنیہ وغیرہا کے فتنے تمام کے تمام تاویل کی نحوست سے پیدا شدہ ہے چنانچہ فرماتے ہیں: "وهذا أصل بلية الإسلام من      تأويل ذي التحريف والبطلان" (ملاحظہ فرمائیں: نونية ابن القيم 85-87) 
جب یہ ثابت ہو گیا کہ تاویل اسلام کے خلاف زہر ہے تو یہ کہنا کیسے صحیح ہو سکتا ہے کہ اسلام کا دفاع تاویل پر بھی موقوف ہو سکتا ہے اور ایسی صورت میں تاویل جائز نہیں بلکہ واجب ہے؟ واللہ ہذا عجیب 

ساتویں غلطی: 
 یہ کہنا کہ آیات الصفات کے ظواہر کی تاویل واجب ہے. (مناهل العرفان :2/286)

 حقیقت یہ ہے کہ معاملہ بالکل اس کے برعکس ہے یعنی تاویل نہ کرنا ہی واجب ہے کیونکہ ان آیات کی تاویل حرام باطل اور ناجائز ہے چہ جائیکہ کہ واجب ہو.
اس کی کئی وجوہات ہیں: 

اول:
 کیونکہ تاویل تحریف کی ایک قسم ہے بلکہ بذات خود تاویل تحریف ہے .

دوم: 
لفظ تاویل (اصطلاحی اعتبار سے) اسلام میں بدعی امور میں سے ہے. 

سوم: 
یہ صرف بدعت ہی نہیں بلکہ یہود سے لیا ہوا ہے یہود ایسا کرتے تھے . 

چہارم: 
تاویل منہج سلف کے خلاف ہے کیونکہ سلف صالحین نے بجائے تاویل کے ان اوصاف کو ثابت کیا ہے. 

پنجم: 
 تاویل کا جواز باطنیہ وغیرہ گمراہ فرقوں کے لیے راہ ہموار کرنا ہے جنہوں نے اس دلیل کی بنیاد پر احکام عملیہ فقہیہ کی تاویل کی ہے کہ متکلمین نے احکام علمیہ عقدیہ کی تاویل کی ہے. 

آٹھویں غلطی: 
 انہوں نے سلف صالحین کو مفوضہ اور صفات کے سلسلے میں ان کے مذہب کو مفوضہ کا مذہب قرار دیا ہے اور تفویض کی تعریف یہ کی ہے کہ "وهو تفويض معاني هذه المتشابهات إلى الله وحده بعد تنزيهه تعالى عن ظواهرها المستحيلة " (مناهل العرفان:2/287) 
یعنی ان متشابہات (آیات الصفات) کے معانی کو ان کے ظواہر سے تنزیہ کے بعد صرف اللہ وحدہ کے سپرد کر دینا. 

یہ اعتقاد بھی کئی وجوہ سے باطل ہے : 

اول: 
سلف صالحین آیات کے معانی کے سلسلے میں مفوضہ نہیں تھے بلکہ آیات کی کیفیات کے سلسلے میں تفویض سے کام لیتے تھے کیونکہ سلف صالحین ان آیات کے معانی کو جو ان اوصاف کو شامل ہیں سمجھتے تھے اسی مقصد سے اللہ تعالیٰ نے انہیں واضح فصیح و بلیغ عربی زبان میں خطاب فرمایا ہے اور آیات الصفات آیات الاحکام کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور یہ بھی کہ صحابہ و تابعین لوگوں  میں سب سے زیادہ عربی زبان کو جاننے والے اور سب سے زیادہ فصح و بلیغ تھے 
تو کیا یہ معقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایسے کلام کے ذریعے خطاب فرمایا  جن کے معانی وہ نہیں جانتے تھے؟.
 
اور اگر سلف صالحین ان آیات الصفات کے معانی کو نہیں سمجھتے تھے تو پھر ان میں رسول بھیجنے اور کتاب نازل کرنے کا کیا فائدہ؟

دوم: 
جس شخص کا یہ عقیدہ ہو کہ سلف صالحین آیات الصفات کے معانی نہیں جانتے تھے تو وہ شخص ان پر تہمت لگانے والا، ان کی عقلوں کو پاگل قرار دینے والا  اور ان پر اس دین کے سب سے عظیم امر ( اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کے اسماء و صفات کے علم) سے جہالت کا حکم  لگانے والا ہے.
اسی لیے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ان محرفین و مبدلین کو جو سلف صالحین کی طرف تفویض منسوب کرتے ہیں اہل الجہل و التجہیل کا نام دیتے ہیں. 

سوم: 
جب سلف صالحین کی طرف تفویض کی نسبت باطل ہو گئی تو یہ بھی واضح ہو گیا کہ سلف جس تفویض کو مانتے تھے وہ ان صفات اور ان کی آیات سے جہالت نہیں بلکہ وہ تفویض صحیح یعنی ان صفات کی کیفیات کو اللہ کے سپرد کرنا ہے جیسا کہ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: الاستواء معلوم والكيف مجهول والإيمان به واجب والسؤال عنه (عن الكيف) بدعة"

نویں غلطی: 
 یہ کہنا کہ قوانین لغویہ اور استعمالات عرب ظنی ہیں اور اثبات عقائد کے لیے ظن کے بجائے یقین کی ضرورت ہے-
زرقانی لکھتا ہے: أن تعيين المراد من هذه المتشابهات إنما يجري على قوانين اللغة واستعمالات العرب وهي لا تفيد إلا الظن مع أن صفات الله من العقائد التي لا يكفي فيها الظن بل لا بد فيها من اليقين و لا سبيل إليه فلنتوقف و لنكل التعيين إلى العليم الخبير. (مناهل العرفان:2/287)

یعنی یہ کہ ان متشابہات کے مراد کی تعین قوانین لغت اور استعمالات عرب کے ذریعے ہوتی ہے اور یہ صرف ظن کا فائدہ دیتی ہیں جبکہ صفات اللہ عقائد میں سے ہیں جن میں ظن کافی نہیں بلکہ ان میں یقین کی ضرورت ہے اور یہاں یقین غیر متوفر ہے لہذا ہمارے لیے توقف کرنا اور تعین مراد اللہ علیم و خبیر کے سپرد کرنا لازم ہے 

ملاحظہ: 
یہ سب سے بڑا بہتان اور قبیح ترین جہالت ہے، سب سے پہلے جنہوں نے ان منطقیانہ و فلسفیانہ حماقتوں کا اظہار کیا وہ فخر الدین رازی ہیں جس میں ماتریدیہ اور اشاعرہ میں سے ایک جماعت نے ان کی اتباع کی ہے یہ انتہائی فاسد خیال ہے کیونکہ ہر زبان کے مفردات ان کے معانی پر بالکل صراحت اور یقین کامل کے ساتھ دلالت کرتے ہیں اور یہ اہل زبان کے ہاں معروف ہے. 
چنانچہ شمش، قمر، سماء، أرض، عظام، لحوم، ماء، ليل، نهار وغیرہ الفاظ کی اپنے معانی پر دلالت روشن سورج سے بھی زیادہ واضح ہے- اہل زبان اس چیز کو یقین قاطع اور جزم کامل کے ساتھ جانتے ہیں جس میں شک کی ذرہ برابر گنجائش نہیں ہے اور یہی حال ان مفردات سے مرکب جملوں کا بھی ہے. 
پس ہمارا "لا اله إلا الله" "محمد رسول الله" "الرحمن على العرش استوى" "الجنة و النار حق" يد الله على أيديهم" وغیرہ چھوٹے بڑے جملے کہنا ان کے معانی پر قطعیت کے ساتھ دلالت کرتا ہے.

دسویں غلطی: 
 یہ کہنا کہ خلف کا موقف آیات الصفات میں تاویل سے کام لینا ہے اور یہ امام ابو الحسن اشعری کا بھی موقف ہے- (مناهل العرفان 2/289)
یہ بھی واضح غلطی ہے کیونکہ امام ابو الحسن اشعری کی زندگی میں عقائد کے سلسلے میں تین مراحل اور ادوار گزرے ہیں :

اول: 
اعتزالی دور .

دوم: 
کلامی دور یعنی متکلمین کا منہج والا دور . 

سوم: 
 سلفی دور. 
 
یہاں مؤلف نے جس کا تذکرہ کیا ہے وہ ان کا دوسرا کلامی دور ہے البتہ ان کا سلفی دور آخری دور ہے جو ان کی کتاب "الابانة عن أصول الديانة، مقالات الإسلاميين، اور رسالة إلى أهل الثغر بباب الأبواب" وغیرہ سے واضح ہے "ابانۃ" امام اشعری کے آخری دور کی تصنیف ہے لہذا وہی معتمد علیہ ہے.(اس چیز کو محدث مدینہ شیخ حماد بن محمد انصاری نے اپنی کتاب "ابو الحسن الأشعري" کے اندر بالتفصیل بیان کیا ہے) 

گیارہویں غلطی: 
 صوفیانہ عبارتوں کو اپنی کتاب میں نقل کرنا اور گمراہ متصوفین کی تعریف کرنا-
 
بطور نمونہ چند چیزیں پیش ہے: 

(١) زرقانی نے بوصیری گمراہ صوفی اور اس کے گمراہ کن قصیدے ہمزیہ کی زور دار تعریف کی ہے -
زرقانی کہتا ہے: اس میں کوئی شک نہیں کہ شرف الدین بوصیری کی طرح ایک شاعر آدمی جو اپنے اندر شاعرانہ ملکہ رکھتا ہو اس بات پر قادر ہے کہ اپنی شاعرانہ قوت کے ذریعے جس طرح کا چاہے عمدہ ترین قصیدہ کہہ دے، اور جب اس کی شاعرانہ قوت جوش میں آئے تو اپنا معروف قصیدہ "ہمزیہ" کے ذریعے افضل الخلائق صل اللہ علیہ و سلم کی مدح سرائی بھی  کر دے.... (مناهل العرفان:1/11)
بوصیری اور اس کے ہمزیہ کا حال کسی سے مخفی نہیں ہے 
ہمزیہ کا ایک شعر ملاحظہ فرمائیں: إنما فضلك الزمان وآيا 
      تك فيما نعده الآناء (الهمزية ص:91)

(٢) زرقانی کہتا ہے "أن المجاهدة تؤدي إلى المشاهدة" عبادت و ریاضت میں مجاہدۃ مشاہدہ رب کا باعث بن جاتا ہے پھر اس کے بعد خلوت اور کشف وغیرہ کے سلسلے میں غزالی صوفی کے اقوال نقل کرتا ہے (ملاحظہ فرمائیں مناهل 1/304)

(٣) ابن عطاء اللہ سکندری کی تعریف اور کی عبارتیں نقل کرنا. یہ ابن عطاء اللہ سکندری شاذلی صوفی ہے اس کی تعریف کرنا اور اس کی عبارت نقل کرنا اس کے طریقہ کار سے رضامندی کی دلیل ہے. وغیرہ وغیرہ.... 

بارہویں غلطی: 
 جمال الدین افغانی اور محمد عبدہ کے گمراہ کن افکار سے متاثر ہونا اور اپنی کتاب میں ان کے طریقہ کار کو اپنانا-
مصر میں جمال الدین افغانی کے ہاتھوں ایک عقلانی مکتب فکر کا ظہور ہوا جس کی پرورش و پرداخت افغانی کے شاگرد محمد عبدہ نے کی گرچہ یہ مکتب فکر محض دو شخصیات کے افکار کا مجموعہ ہے مگر اس سے بے شمار لوگ متاثر ہوئے جن میں زرقانی بھی ہے اس مکتب فکر کے افکار میں مغرب کی محبت نیز اہل مغرب کے افکار اور اسلامی تعلیمات کے مابین تطبیق دینا شامل ہے.
اس مکتب فکر سے متاثر ہو کر زرقانی نے کتاب کے اندر اعدائے اسلام کی جانب سے اسلام پر کئے گئے اعتراضات کا تعاقب کیا اور ان کا جواب دینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں شبہات و اعتراضات کی ایک کثیر تعداد کتاب میں جمع ہو گئی ہے جبکہ بلا ضرورت شدیدہ شبہات کو سننا تک جائز نہیں ہے اسی طرح کتاب میں دفاعی مسلک اختیار کیا جس کی وجہ سے بہت سارے ثابت شدہ شرعی امور میں تنازل سے کام لینا پڑا ..

اس کے علاوہ بھی بہت سارے عقدی ومنہجی انحرافات ہیں جن کے سلسلے میں ان شاء اللہ آئندہ قسطوں میں گفتگو ہوگی- 

اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ ہمیں عقائد صحیحہ کی دولت سے ہمکنار کرے اور اہل الزیغ و الضلال کے انحرافات اور ان کی دسیسہ کاریوں کو سمجھ کر ان کا پردہ چاک کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین. 

.

پیر، 15 جون، 2020

انسانوں میں سے افضل کون ہے

.

*انسانوں میں سے افضل کون ہے ایک تحقیقی جائزہ*

تحریر :
* محمد مصطفے کعبی ازہری 
فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر 

نظرثانی : 
* محدث العصر غلام مصطفے ظہیر امن پوری 
* فضیلۃ الشیخ عبدالمجید بھکراہوی 

~~~~؛ 

(01)؛ 
*✿ بہتر انسان وہ ہے جو قرآن مجید کو سیکھے اور سکھلائے  :* 

 1 - ( صحیح ) عَنْ عُثْمَانَ  َضِيَ اللَّهُ عَنْه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ " . 
 
ترجمہ : حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم سب میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید کو سیکھے اور سیکھلائے " .

تخریج الحدیث : صحیح البخاری ( 5027 ) ، وأبوداد ( 1452 ) ، و الترمذي ( 2907 و 2909 ) ، والدارمي ( 3389 ) ، و مسند الإمام أحمد ( 412 و 413 و 500 ) .

حکم الحدیث  : صحیح ، وقال الإمام الترمذي :  " هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ " .

2 - ( صحیح ) عَنْ عُثْمَانَ  َضِيَ اللَّهُ عَنْه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  : " إِنَّ أَفْضَلَكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ " .

ترجمہ : حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم میں سب سے افضل وہ ہے جو قرآن مجید کو سیکھے اور سِکھلائے " .

تخریج الحدیث : صحیح البخاری ( 5028 ) . 
حکم الحدیث  : صحیح .  

~~~~؛ 

(02)؛ 
 *✿ اچھا انسان وہ ہے جن کے اخلاق اچھے ہوں :* 
 
3 - ( صحیح )  عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو َضِيَ اللَّهُ عَنْه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا " . 

ترجمہ : حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "  تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں " . 

تخريج الحديث : صحيح البخاري (6035) ، و مسلم (2321) ، و صحيح ابن حبان ( 477 و 6442 ) ، والترمذي ( 1975 ) ، وأحمد ( 6506 و 6818 و 10022 و 10170 و 10609) ، و الحارث في مسنده (849 ) ، والخرائطي في مكارم الأخلاق ( 25 ) مختصراً، والبيهقي في شعب الإيمان ( 7988 ) ، وصحيح الأدب المفرد ( 205 ) ، وصحيح الجامع ( 3249 ) ، و السلسلة الصحيحة ( 2 / 419 ) . 

حکم الحدیث  : صحیح ،  وقال الإمام الترمذي :  " هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ " .

~~~~؛

(03)؛ 
 *✿ اچھا انسان وہ ہے جو ادائیگیِ قرض میں اچھا ہو :* 
 
4 - ( صحیح )  عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرِكُمْ أَحْسَنَكُمْ قَضَاءً ".

ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم میں اچھا وہی ہے جو تم میں قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھا ہو" .

تخریج الحدیث : صحیح البخاری ( 2306 و 2390 ) ، و مسلم ( 120 - 1601 و122 - 1601 ) ، و الترمذی ( 1317 ) ، و مسند الإمام أحمد ( 9390 و 9880 ) 

حکم الحدیث  : صحیح ،  وقال الإمام الترمذي :  " هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ " .

~~~~؛ 

(04)؛ 
 *✿ تم میں بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے :* 
 
5 - ( صحیح )  عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ ".

ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم میں بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) رہا جائے اور تم میں سے برا وہ ہے جس سے خیر کی امید نہ رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) نہ رہا جائے " . 

تخریج الحدیث : سنن الترمذی ( 2263 ) ، و مسند الإمام أحمد ( 8812 و 8920 ) ، و صحيح ابن حبان ( 528 ) ، والصحيح المسند ( 1442 ) ، و الجامع الصغير للسيوطي ( 2842 ) .

حکم الحدیث  : هَذَا إسناده صحیح ،  وقال الإمام الترمذي :  " هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ " .
قال السفاريني الحنبلي : " إسناده صحيح " . شرح كتاب الشهاب ( 546 ) •  
قال الإمام الأرنؤوط : " هَذَا إسناده صحیح " . تخريج صحيح ابن حبان ( 528 ) .
قال الإمام الهيثمي : "  روي بإسنادين رجال أحدهما رجال الصحيح‏ " . مجمع الزوائد ( 8 / 187 ) .  
قال الإمام الألباني : " إسناده صحيح على شرط مسلم " . تخريج مشكاة المصابيح ( 4923 ) ، و صحيح الترمذي للألباني ( 2273 ) ، وصحيح الجامع ( 2603 ، 3320 ) .
 
~~~~؛ 

(05)؛ 
 *✿ اچھا انسان وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے اچھا ہو :* 
 
6 - ( صحيح ) عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي، وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ ". 

ترجمہ : حضرت عائشہ رضی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کو یاد نہ کرو " . 

تخریج الحدیث : سنن الترمذی ( 3895 ) ، وسنن ابن ماجه ( 1977 ) ، و سنن الدارمي ( 2306 ) ، وتخريج مشكل الآثار ( 2623 ) ، و صحيح ابن حبان ( 4177 و 4186 ) ، و الإفصاح عن أحاديث النكاح للإمام الهيتمي المكي ( 184 ) .

حکم الحدیث  : هَذَا إسناده صحیح ،  وقال الإمام الترمذي :  " هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ " .
قال الإمام الأرنؤوط : " هَذَا إسناده صحیح " . تخريج مشكل الآثار ( 2623 ) .
قال أحمد شاكر : " إسناده صحيح  " . عمدة التفسير ( 1 / 477 ) .
قال الإمام الألباني : " إسناده صحيح على شرط الشيخين " . السلسلة الصحيحة ( 285 ) ، و صحيح الترغيب ( 1924 و 1925 ) ، و آداب الزفاف ( 197 ) ، و  صحيح ابن ماجه ( 1621 ) ، وصحيح الجامع ( 3314 ) ، و تخريج مشكاة المصابيح ( 3189 ) ، و حقوق النساء في الإسلام ( 41 ) .

~~~~؛ 

(06)؛ 
 *✿ تم میں اچھا وہ ہے جو نماز میں کندھے نرم رکھیں :* 
 
7 - ( صحیح   عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خِيَارُكُمْ أَلْيَنُكُمْ مَنَاكِبَ فِي الصَّلَاةِ ".

ترجمہ  : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا  : " تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں " . یعنی : جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ دیں۔

تخریج الحدیث : سنن ابی داؤد ( 672 ) ، ووالبزار (5195) واللفظ لهما، وابن خزيمة (1566) ، و الطبراني (12 / 405 ) (13494) مختصراً، وابن شاهين في الترغيب في فضائل الأعمال (474) ، و البحر الزخار المعروف بمسند البزار ( 12 / 218 ) ، وتحفة الأشراف ( 5936 ) . 

حكم الحديث  : وهذا إسناده صحيح ، وصححه الإمام شعيب الأرنؤوط :  تخريج سنن أبي داود ( 1 / 407 ) . 
قال الإمام الألباني : "  صحيح بمجموع طرقه " . صحيح الترغيب ( 497 و 504) ، و تخريج مشكاة المصابيح ( 1056 ) ، و صحيح الجامع ( 3264 ) ، و السلسلة الصحيحة ( 2533 ) .
قال السفاريني الحنبلي : " إسناده حسن " . كشف اللثام ( 2 / 239 ) • 
قال الهيثمي : " إسناده حسن " . مجمع الزوائد ( 2 / 93 )  •

~~~~؛ 

(07).؛ 
 *✿ اچھا انسان  وہ ہے جو کھانا کھلاتا اور سلام کا جواب دیتا ہے :* 
 
8 - ( حسن )  عن صهيب بن سنان الرومي قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خيرُكُمْ مَنْ أَطْعَمَ الطعامَ، وردَّ السلامَ " .  

ترجمہ : حضرت صہیب بن سنان رومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم میں بہتر وہ ہے جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں " . 

تخريج الحديث : الإمام أحمد في مسنده (23971) ، وابن سعد في الطبقات الكبرى (3614)، والطحاوي في شرح معاني الآثار(7248 ) . 

حكم الحديث : وهذا إسناده حسن ، وأنظر صحيح الجامع ( 3318 ) . 

~~~~؛ 

(08)؛ 
 *✿ اچھا انسان وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو  :* 
 
9 - ( صحيح ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ النَّاسِ مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ ". 

ترجمہ : حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم میں بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو " .  

تخريج الحديث  : سنن الترمذي ( 2329 و 2330 ) ، و الدارمي ( 2784 ) ، ومسند الإمام أحمد ( 17698 و 20415 و 20443 و 20444 و 20480 ) ، و تخريج مشكل الآثار ( 5208 ) ، و شرح السنة ( 4095 ) ، والصحيح المسند ( 820 ) ، و الآداب الشرعية ابن مفلح ( 1 / 425 ) ، و تخريج مشكاة المصابيح ( 2210 ) ، و الجامع الصغير لسيوطي ( 4022 ) .  

حكم الحديث  : وهذا إسناده صَحِيحٌ رجاله ثقات، وقال الإمام الترمذي : " هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ " . 
قال الإمام شعيب الأرنؤوط : "' إسناده صحيح  " .  تخريج مسند الإمام أحمد ( 29 / 240 ) . 
قال الإمام ابن باز  :  " إسناده صحيح  " . حاشية بلوغ المرام ( 812 ) .
قال محمد بن محمد الغزي  : " إسناده صحيح  " . إتقان ما يحسن ( 1 / 255 ) . 
قال الإمام الهيتمي المكي  : " إسناده صحيح، " . الزواجر ( 2 / 239 ) . 
قال الإمام الألباني : " إسناده صحيح " . صحيح الترغيب ( 3364 ) ، و تخريج مشكاة المصابيح ( 5215 ) ، و صحيح الجامع ( 4296 ) ، و السلسلة الصحيحة ( 4 / 452 ) . 

~~~~؛ 

(09)؛ 
 *✿ اچھا انسان وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہو :* 
 
10 - ( حسن ) عن أبي هريرة قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خيرُ النّاسِ أَنفَعُهُم للنّاسِ " . 

ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہیں " . 

تخريج  الحديث  : الإمام أحمد في مسنده (9187) ، والبزار (8919)، والحاكم (59) مختصراً ، و المعجم الأوسط للطبراني (5787) مطولاً، وابن حبان في المجروحين ( 1 / 2 ) ، والبيهقي في شعب الإيمان (7758) ، والقضاعي في مسند الشهاب (1234) .  

حكم الحديث  : وهذا إسناده حسن ، وحسنه الإمام الألباني في السلسلة الصحيحة ( 426 ) ، و صحيح الجامع ( 3289 ) ، و بداية السول ( 44 ) .

~~~~؛ 

(10)؛ 
 *✿ اللہ کے ہاں اچھا ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے :* 
 
11 - ( صحيح ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ الْأَصْحَابِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهِ، وَخَيْرُ الْجِيرَانِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِجَارِهِ ". 

ترجمہ : حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " اللہ کے ہاں سب سے بہتر ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے بہترین ہے " . 

تخريج الحديث  : سنن الترمذي ( 1944 ) ، وأحمد (6566) ، و صحيح ابن حبان ( 519 ) ، و الصحيح المسند ( 799 ) . 

حكم الحديث  : وهذا إسناده صحيح ، وصححه الإمام ابن حجر العسقلاني في الأمالي المطلقة ( 208 ) . 
قال الإمام أحمد شاكر : " إسناده صحيح  " . مسند أحمد ( 10 / 74 ) . 
قال الإمام ابن باز  : " إسناده صحيح  " . حاشية بلوغ المرام لابن باز ( 785 ) . 
قال شعيب الأرنؤوط : " إسناده صحيح  " . تخريج شرح السنة ( 13 / 72 ) ، و تخريج صحيح ابن حبان ( 519 ) ، و تخريج رياض الصالحين ( 311 ) ، و تخريج مشكل الآثار ( 1800 ) . 
قال الإمام الألباني : " إسناده صحيح  " .  تخريج مشكاة المصابيح ( 4918 ) ، و صحيح الأدب المفرد ( 84 ) ، و صحيح الترغيب ( 2568 و 3015 ) ، و السلسلة الصحيحة ( 103 ) . 

~~~~؛ 

(11)؛ 
 *✿ اچھا انسان مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں:* 
 
12 - ( صحيح ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خير النَّاس ذوالقلب المَخْمُوم واللِّسان الصَّادق قالوا : صدوق اللسان نعرفه ، فما مخموم القلب ؟ قال : هو النقي ، التقي ، لا إثم عليه ، ولا بغي ، ولا غل، ولا حسد ". 

ترجمہ : حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " لوگوں میں سب سے بہتر مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں صحابہ نے کہا : سچی زبان تو ہم جانتے ہیں مخموم دل سے کیا مراد ہے؟  فرمایا: وہ (دل) جو صاف ، بچنے والا ، جس پر کوئی گناہ نہ ہو ، باغی نہ ہو ، نہ اس میں دھوکہ ہو اور نہ حسد۔ " . 

تخريج الحديث  : موسوعة أطراف الحديث النبوي الشريف ( 4 / 749 ) ، و إتحاف المهرة ( 7 / 335 و 9 / 326 ) ، و كنز العمال ( 43180 ) . 

حكم الحديث  : وهذا حديث صحيح ، وصححه  الإمام الألباني في صحيح الجامع ( 3291 ) . 

خلاصہ کلام : اللہ تعالی تمام لوگوں کو ایسے لوگوں میں سے بنا دے ۔ آمین 

.