منگل، 22 جون، 2021

بیوی ‏سے ‏سلوک ‏متروک ‏سنتیں ‏ ‏عبد ‏الغفار ‏سلفی ‏

.

بسم اللہ.الرحمن الرحیم 
؛(*)(*)(*)(*)(*)(*)(*)(*)؛ 

سنتیں جنہیں چھوڑ دیا گیا 
(بیوی کے ساتھ سلوک کے سلسلے میں) 

مضمون نگار: نامعلوم 

عربی سے اردو ترجمانی 
عبد الغفار سلفی، بنارس 

؛~~~~~~~~~~~~؛

سنت نبوی کی روشنی میں ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کیسا سلوک کرے؟ 


۱. 
* بیوی کا چہرہ دیکھ کر مسکرانا 
؛………………………………..؛

• رسول الله ﷺ نے فرمایا : 
" تمہارا اپنے بھائی کے چہرے کو دیکھ کر مسکرانا صدقہ ہے " 
( صحيح الترمذي 1956 ) 

آپ کی بیوی آپ کی مسکراہٹ کی زیادہ حقدار ہے! 


۲. 
* بیوی کو محبت کے ساتھ کھانا کھلانا 
؛………………………………..؛

• رسول الله ﷺ نے فرمایا "تم جو بھی خرچ کرتے ہو اس پر تمہیں اجر ملے گا یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منھ میں ڈالتے ہو" 
( متّفق عليه ) 


۳. 
پیار میں بیوی کا بچا پانی پی لینا 
؛………………………………..؛

• عائشہ رضي الله عنها سے روایت ہے، کہتی ہیں : - 
"میں حیض کی حالت میں پانی پیتی تھی، پھر بچا ہوا پانی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی تھی اور آپ اسے وہیں منھ لگا کر پیتے تھے جہاں میں نے منھ لگایا ہوا تھا، میں حیض کی حالت میں گوشت کی بوٹی کھاتی تھی اور پھر بچی ہوئی بوٹی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی تھی، آپ اسے وہیں منھ لگا کر کھا جاتے تھے جہاں میں نے منھ لگایا ہوا تھا" 
( مسلم ) 


۴. 
* بیوی کی گود میں سر رکھ کر لیٹنا 
؛………………………………..؛

• عائشہ رضي الله عنها فرماتی ہیں " اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں سر رکھ کر لیٹے رہتے تھے اور قرآن پڑھتے تھے جب کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی. " 
( متّفق عليه ) 


۵. 
ایک ہی برتن سے بیوی کے ساتھ غسل کرنا 
؛………………………………..؛

• حضرت عائشہ، أم سلمہ، ميمونہ اور ابن عمر رضي الله عنهم سے روایت ہے کہ " نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بیوی ایک ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ فرماتے :میرے لیے پانی بچا رہنے دو، اس پر وہ بیوی بھی عرض کرتیں : آپ میرے لیے پانی بچا رہنے دیجیے. ". 
( متّفق عليه ) 


۶. 
* بیوی کے ساتھ کھیلنا اور ہنسی مذاق کرنا 
؛………………………………..؛

• رسول الله ﷺ نے حضرت جابر بن عبد الله سے فرمایا : " تم نے کسی کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے وہ تمہارے ساتھ کھیلتی" 
( متفق عليه ) 

• عائشہ - رضي الله عنها سے روایت ہے کہ وہ ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں، اس وقت وہ کمسن تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ آگے نکل جاؤ. جب وہ لوگ آگے نکل گئے تو آپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : آؤ ہم دونوں دوڑ کا مقابلہ کرتے ہیں. " 
( السلسلة الصحيحة 1/254 ) 


۷. 
* گھر کے کاموں میں بیوی کا تعاون کرنا 
؛………………………………..؛

•حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ انسانوں میں سے ایک انسان تھے، آپ اپنے کپڑے صاف کر لیتے تھے، بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور اپنے کام خود کر لیتے تھے. " 
( صحيح الأدب المفرد 4996 ) 


۸. 
بیوی کی خاطر اپنا منھ صاف رکھنا 
؛………………………………..؛

• عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو مسواک سے آغاز کرتے تھے ". 
( صحيح مسلم ) 


۹. 
* بیوی کے لیے خوشبو لگانا، سجنا سنورنا 
؛………………………………..؛

• ابن عباس رضي الله عنهما فرماتے ہیں "مجھے یہ چیز محبوب ہے کہ میں بھی اپنی بیوی کے لیے زیب وزینت کروں جس طرح وہ میرے لیے سجتی سنورتی ہے. " 
( مصنف ابن أبي شيبة ) 


۱۰. 
* بیوی کے نام میں ترخیم کے ساتھ پکارنا (یعنی نام کا آخری حصہ حذف کر دینا)، اسے ان ناموں اور کنیت سے پکارنا جو اسے پسند ہوں 
؛………………………………..؛

• آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو پکارتے ہوئے کہتے تھے : عائش! عائش! جبریل تمہیں سلام کہہ رہے ہیں " 
( متفق عليه ) 

• آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو" اے حمیراء! " کہہ کر بھی پکارتے تھے. ".
( السلسلة الصحيحة  818/7 ) 

حمیراء حمراء کی تصغیر ہے، اس سے گوری چٹی عورت مراد ہوتی ہے. 

• عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک دن عرض کیا : اے اللہ کے رسول! مجھے چھوڑ کر آپ کی تمام بیویوں کی کنیت ہے. چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اماں عائشہ کی کنیت" ام عبداللہ" مقرر فرمائی. 
( السلسلة الصحيحة 255/1 ) 


۱۱. 
* بیوی کی خامیوں سے چشم پوشی کرنا 
؛………………………………..؛

• آپ ﷺ نے فرمایا" کوئی مومن مرد اپنی ایمان والی بیوی سے نفرت نہ رکھے، اگر اس کی کوئی صفت اسے ناپسند ہوگی تو ضرور کوئی صفت پسند بھی ہوگی " 
( مسلم ) 


۱۲. 
* بیوی رو رہی ہو تو اسے دلاسا دینا اور اس کے آنسو پونچھنا 
؛………………………………..؛

• أنس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک سفر میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں، اس دن انہیں کی باری تھی، سفر میں وہ پیچھے رہ گئیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے تو وہ رو رہی تھیں، کہنے لگیں : آپ نے مجھے بالکل دھیمے چلنے والے اونٹ پر سوار کر دیا ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے آنسو پونچھ کر انہیں چپ کرانے لگے. " 
( صحيح النسائي ) 


۱۳. 
* بیوی جواب سوال کرے تو برداشت کرنا 
؛………………………………..؛

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک دن میری بیوی مجھ سے کسی بات پر بحث کر رہی تھی، اس نے میری کسی بات کا جواب دے دیا.. مجھے اس کا جواب دینا بہت برا لگا. اس پر وہ بولی : میرا جواب دینا آپ کو برا کیوں لگ رہا ہے، اللہ کی قسم! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج آپ کی باتوں کا جواب دے دیتی تھیں " 
( بخاري ) 


۱۴. 
* بیوی کے کھانے میں عیب نہ نکالے 
؛………………………………..؛

• ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا، کھانا آپ کو پسند آتا تو آپ کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے. " 
( بخاری) 

۱۵. 
* اس کی خدمات کی قدر کرنا اور ممنون ہونا 
؛………………………………..؛

آپ ﷺ نے فرمایا  "جس نے لوگوں کا شکریہ نہیں ادا کیا اس نے اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کیا" 
( صحيح الترغيب والترهيب 976) 


۱۶. 
* اس کے گھر والوں اور سہیلیوں کا اکرام کرنا 
؛………………………………..؛

• عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بکری ذبح کرتے تھے تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کا پتہ کر کے انہیں تحفے میں بھیجتے تھے " 
( صحيح الترمذي ) 


۱۷. 
* بیوی کا ساتھ نباہنے کا اعلان کرنا 
؛………………………………..؛

• حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک مرتبہ ام زرع کا واقعہ بیان کرنے لگیں جس کا شوہر اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتا تھا لیکن بعد میں اسے الگ کر دیا. اس موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : میں تمہارے لیے ویسے ہی ہوں جیسے ابو زرع ام زرع کے لیے تھا لیکن میں تمہیں طلاق نہیں دے سکتا. " 
( صحيح البخاري ) 


۱۸. 
* بیوی بیمار ہو تو اس کا خصوصی خیال رکھنا اور اسے دم کرنا 
؛………………………………..؛

•حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا واقعہ افک کے ضمن میں کہتی ہیں : جب میں بیمار ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر بہت مہربان اور شفیق ہوتے تھے، لیکن اس بیماری میں آپ کا سلوک ویسا نہیں تھا، مجھے آپ کا یہ سلوک عجیب لگا. آپ میرے پاس تشریف لاتے، میرے ساتھ میری والدہ بھی ہوتیں جو بیماری میری دیکھ بھال کرتی تھیں، آپ بس اتنا کہتے "کیسی ہو؟" اس سے زیادہ کچھ نہ فرماتے. " 
( بخاری) 

• اماں عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے، کہتی ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں جب کوئی بیمار ہوتا تو آپ اس پر معوذات پڑھ کر دم کرتے. " 
( مسلم ) 


۱۹. 
* اللہ کی اطاعت کے کاموں میں بیوی کی مدد کرنا 
؛………………………………..؛

• آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ رحم فرمائے اس مرد پر جو رات میں قیام کرے اور اپنی بیوی کو بھی اٹھائے، اگر وہ انکار کرے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑک دے" 
( صحيح أبي داود ) 


۲۰. 
* اس پر بھروسہ کرنا، اسے بے وفا نہ سمجھنا 
؛………………………………..؛

• اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی اچانک رات میں اپنی بیوی کے پاس آئے اور اسے بے وفا سمجھے یا اس کی غلطیاں ڈھونڈے " 
( صحيح مسلم ) 


۲۱. 
* جب کہیں جانے لگے تو بیوی کو بوسہ لینا 
؛………………………………..؛

•عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک اہلیہ کو بوسہ لیا پھر آپ نماز کے لیے نکل گئے، آپ نے پھر سے وضو نہیں کیا. " 
( أبو داود ) 

.

ہفتہ، 19 جون، 2021

شریعت ‏طریقت ‏حقیقت ‏معرفت ‏کیا ‏ہیں؟ ‏ ‏علامہ ‏ابن ‏بار

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
°_°_°_°_°_°_°_°_°_°_°

شریعت طریقت حقیقت معرفت کیا ہیں؟ 

علامہ ابن باز 

~~~~~~~~~~~~~

سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

شریعت و طریقت الگ الگ دو مفہوم ہیں یا ایک ہی مفہوم کے دو نام ہیں؟ 
ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں 
جزاكم الله خيرا 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ مسئلہ بہت تفصیل طلب ہے ہم اس پر کچھ زیادہ لکھنا چاہتے تھے۔ لیکن عدیم الفرصت کے باعث مختصر مضمون پر اکتفا کرتے ہیں۔ پھر کسی فرصت کے وقت اس پر زیادہ روشنی ڈالی جائے گی ۔ ان شاء اللہ

رسول اللہﷺ کے زمانہ میں اور اس کے بعد خیر قرون میں شریعت، طریقت، حقیقت، معرفت وغیرہ کوئی خاص اصطلاح نہ تھیں۔ صرف شریعت کا لفظ دین کے معنی میں استعمال ہوتا تھا باقی الفاظ قریباً اپنے لغوی معنی پر تھے۔ اس کے بعد جیسے فقہ والوں نے احکام کے درجات بتلانے کی غرض سے فرض واجب وغیرہ اصطلاحات مقرر کی ہیں۔ اسی طرح صوفیائے کرام نے تہذیب اخلاق یعنی علم تصوف میں سلوک عبد کے درجات کو ظاہر کرنے کی غرض سے یہ الفاظ مقرر کیے۔ 

 مثلاً شریعت عقائد اور ظاہری احکام کا نام رکھا جیسے نماز۔۔۔ روزہ وغیرہ۔ 

طریقت ان پر عمل کرنے میں ریاضت اور مجاہدۂ نفس کرنا اور اپنے اندر اخلاص اور للٰہیت پیدا کرنا۔ 

حقیقت ان کے اسرار پر مطلع ہوکر اپنا عمل اس کے مطابق کرنا جیسے شاہ ولی اللہ صاحب نے حجۃ اللہ البالغۃ میں ان احکام کے اسرار لکھے یا نفس اور دل کے امراض پر مطلع ہو کر ہر ایک مرض کا مناسب علاج کرنا اور باطنی صحت قائم رکھنے کے اسباب پیدا کرنا۔ 

معرفت کشف اور مراقبہ کی حالت ہے۔ جو یقین اور اطمینان قلبی کا اعلیٰ مقام ہے۔ اس وقت اللہ کے سوا کسی شئے کی طرف نظر نہیں رہتی اور ذکر الہی میں وہ حلاوت اور لذت پاتا ہے کہ کوئی لذت اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی بلکہ ذکر الہی ایک طرح سے اس کی غذا ہوجاتا ہے جس کے بغیر اس کی زندگی مشکل ہے۔ 


مثال 
ان چاروں مراتب کی مثال درخت کی سی ہے۔ مثلاً درخت کے لئے جڑیں اور تنا ہے ان کے بغیر درخت کا وجود ہی نہیں۔ پھر ٹہنے اور شاخیں ہیں یہ بھی درخت کےلئے لازمی ہیں۔ پھر پھل ہے پھر اس کی لذت ہے۔ ٹھیک اسی طرح تصوف ہے۔ 

 شریعت کے بغیر تو تصوف کوئی چیز ہی نہیں۔ نہ وہاں طریقت ہے نہ حقیقت نہ معرفت کیونکہ شریعت بمنزلہ جڑ اور تنے کے ہے۔ 
اس کے بعد طریقت کا مرتبہ ہے جو بمنزلہ ٹہنوں اورشاخوں کے ہے۔ اس کے بغیر بھی تصوف کالعدم ہے۔ 
پھر حقیقت پھل کے قائم مقام ہے اور 
معرفت اس کی لذت کے قائم مقام ہے۔ 
جیسے درخت پھل اور اس کی لذت کے بغیر کامل نہیں اسی طرح بندہ بھی خدا کے نزدیک کمال کو نہیں پہنچتا جب تک اس کے اندر حقیقت اور معرفت پیدا نہ ہو جائے۔ 


چار قسم 
یہ چار قسمیں اس وقت ہوں گی جب طریقت کو اور معرفت کو بھی علم تصوف کی شاخیں شمار کریں۔ اگر طریقت کے معنی علم تصوف کے لیں جیسے اکثر صوفیاء استعمال کرتے ہیں تو اس وقت علم تصوف کی صرف تین قسمیں ہوں گی: شریعت، حقیقت، معرفت۔ اگر معرفت کو حقیقت سے الگ شمارنہ کریں بلکہ حقیقت میں داخل کریں تو بھی علم تصوف کی صرف تین قسمیں ہوں گی: شریعت، طریقت، حقیقت۔ شیخ عبد الحق صاحب محدث دہلوی شرح فتوح الغیب میں فرماتے ہیں: 

دین ایک ہے اور شریعت، طریقت، حقیقت اس کے مراتب اور درجات ہیں۔ (ملاحظہ ہو البلاغ المبین تصنیف شاہ ولی اللہ صاحب ص 45 ملخصاً) 
شیخ عبد الحق صاحب نے معرفت کو الگ شاخ شمار نہیں کیا گویا اس کو حقیقت میں داخل کردیا۔


علم کی قسمیں 
شیخ علی بن عثمان ہجویری معروف بہ داتا گنج بخش لاہوری کشف المحجوب ص 20 میں شیخ محمد بن فضل سے نقل کر تےہیں: علم تین ہیں: علم باللہ، علم من اللہ، علم مع اللہ یعنی علم توحید، علم شریعت، علم مقاماتِ اولیاء جس کو زہد اور تقویٰ کہتے ہیں۔ (ملخصاً) 

کشف المحجوب کے صفحہ 159 میں فرماتے ہیں کہ: 
شریعت اورحقیقت میں کسی نےفرق نہیں کیا (کہ آپس میں جدا ہوسکیں) کیونکہ شریعت حقیقت کے بغیر نہیں اورحقیقت شریعت کے بغیر نہیں۔ اسی لیے کہتے ہیں لاإلہ إلا اللہ حقیقت ہے اور محمد رسول اللہ شریعت ہے اور شریعت معرفت دونوں حقیقت کی شاخیں ہیں۔ إنتہی

انہوں نے بھی علم تصوف کی تین قسمیں کردی ہیں: شریعت، حقیقت، معرفت۔ لیکن ان کے نزدیک حقیقت کا معنی وہ نہیں جو اوپر بیان ہوا۔ بلکہ حقیقت کے معنی علم توحید کے ہیں اسی لئے شریعت اور معرفت کو اس کی شاخیں قرار دیا ہے۔ کیونکہ جو شخص خدا کو نہ مانے اس کے نزدیک نہ شریعت نہ معرفت کچھ بھی نہیں۔

کشف المحجوب میں ایک اور جگہ علم تصوف کی صرف دو قسمیں ظاہر اور باطن کرکے دونوں کو حقیقت کہہ دیا ہے۔ چنانچہ ص 16 میں کہا ہے کہ علم کی دو قسمیں ہیں ظاہری، باطنی۔ ظاہری کے بھی اصول فروع ہیں۔ باطنی کے بھی اصول فروع ہیں۔ 

ظاہری کا اصول کلمۂ شہادت ہے :
اشہد أن لاإلہ إلا اللہ وأشہد أن محمداً عبدہ ورسولہ

اور فروع لوگوں کے ساتھ معاملات میں درستی رکھنا۔ اور باطنی کا اصول معرفتِ الہی کی تحقیق اور فروع نیت کا نیک اور صحیح کرنا اور ان میں سے ہر ایک کا دوسرے کے بغیر پایا جانا محال ہے ظاہر باطن کے بغیر نہیں پایا جا سکتا اور باطن ظاہر کے بغیر نہیں پا یا جا سکتا۔ 


علم حقیقت کے تین رکن 
پھر علم حقیقت کےتین رکن ہیں: 

1۔ اللہ کی ذات کوجاننا کہ وہ موجود ہے اور ایک ہے۔ 

2۔ خدا کی صفات کو جاننا اس کے احکام کو ماننا اور بجا لانا۔

3۔ اس کے فعلوں کو اور اس کی حکمت کو جاننا۔ 
(إنتہی ملخصاً ص 16) 

اس سے معلوم ہوا کہ جیسے طریقت کا استعمال علم تصوف کے معنوں میں ہوتا ہے ایسے حقیقت کا استعمال بھی کبھی انہی معنوں میں ہوتا ہے۔ 

اس کے بعد کشف المحجوب میں فصل باندھ کر لکھا ہے کہ علم شریعت کے بھی تین رکن ہیں:
 کتاب مجید، حدیث شریف، اجماع۔ 
 خداوند تعالیٰ کی ذات اور صفات اور افعال کے ثابت کرنے پر خداوند تعالیٰ کا قول ہی دلیل ہے۔ 
(انتہی ملخصاًص 16) 

آگے چل کر سنت اور اجماع کا ذکر کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ علم شریعت علم حقیقت کے دلائل ہیں اسی طرح اور بزرگوں نے بھی ان کے الفاظ کے معانی انہی کے قریب قریب لکھے ہیں۔ 


خلاصہ 
خلاصہ یہ کہ شریعت، طریقت، حقیقت، معرفت خواہ الگ الگ شاخیں ہوں یا ایک ہوں اور الگ ہونے کی حالت میں چارہوں یا کم ہوں۔ کسی صورت میں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔ جو ایک دوسرے سے جدا ہونے کے قائل ہیں وہ ان کی حقیقت سے ناواقف ہیں۔ اللہ ان کو سمجھ دے اور راہ راست کی توفیق بخشے۔ آمین 

ایک اور شبہ اور اس کے کئی جواب 

بعض لوگ شریعت اور طریقت کے الگ ہونے پر موسی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کے واقعہ سے استدلال کرتے ہیں۔ جو قرآن مجید میں سورۃ کہف میں مذکور ہے:

خضر علیہ السلام اور موسی علیہ السلام ایک کشتی پر سوار ہوئے کشتی والوں نے مفت سوار کرلیا۔ خضر علیہ السلام نے اس کشتی کا ایک تختہ نکال دیا اور اس کی جگہ کیلا گاڑ دیا۔ اس پر موسیٰ علیہ السلام نے اعتراض کیا کہ کیا کشتی کا تختہ تو نے اس لئے نکالا ہے کہ کشتی والے ڈوب جائیں؟ 
یہ بہت برا کا م کیا۔ 

 پھر خضرعلیہ السلام نے ایک چھوٹے بچے کو قتل کردیا۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا تو نے ایک بے گناہ کو کیوں مارا؟ 

 پھر خضر علیہ السلام نے ایک دیوار کو جو گرنے والی تھی درست کردیا۔ 
اس پر موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ یہ بھی ٹھیک نہیں کیا۔ کیونکہ ان بستی والوں نے ہمیں کھانا نہیں دیا۔ ہم کھانے کے محتاج تھے ان سے مزدوری لینی چاہیے تھی۔ 

اس سے معلوم ہوا کہ شریعت اور چیز ہے طریقت اور چیز ہے۔ آج کل علماء کے اعتراضات صوفیاء پر اسی قسم کے ہیں جیسے موسیٰ علیہ السلام نے خضر علیہ السلام پر کئے۔ 

جواب اول 

مشکوٰۃ باب فضائل سید المرسلین میں ہے کہ پہلے نبی خاص قوموں کی طرف بھیجے جاتے تھے۔ رسول اللہﷺ سب کی طرف بھیجے گئے۔ 

قرآ ن مجید میں بھی ہے: 
’’قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَ‌سُولُ اللَّـهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا‘‘ 
(سورۃ الاعراف:158) 
’’آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں" 

’’وَمَا أَرْ‌سَلْنَاكَ إِلَّا رَ‌حْمَةً لِّلْعَالَمِينَ‘‘ 
(سورۃ الانبياء:108) 
’’اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے‘‘ 

’’تَبَارَ‌كَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْ‌قَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرً‌ا ‘‘ 
(سورۃ الفرقان:1) 
’’بہت بابرکت ہے وه اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تاکہ وه تمام لوگوں کے لئے آگاه کرنے واﻻ بن جائے‘‘ 


اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہی قرآن مجید تمام جہانوں کے لئے ہے۔ کوئی اس قرآن سے باہر نہیں نکل سکتا۔ کیونکہ اس قرآن کی غرض تمام جہانوں کو ڈرانا بتلائی ہے۔ 

ایک اور آیت میں ہے: 
’’وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَـٰذَا الْقُرْ‌آنُ لِأُنذِرَ‌كُم بِهِ وَمَن بَلَغَ‘‘ 
(سورۃ الانعام:19) 
’’اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعے سے تم کو اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے ان سب کو ڈراؤں‘‘ 

مشکوٰۃ میں حدیث ہے: 
عن أبی جحيفة قال سألت عليا هل عندکم شئ ليس فی القرآ ن فقال والذی فلق الحبة وبرأ النسمة ما عندنا إلا مافی القرآن إلا فهما يعطی رجل فی کتا به وما فی الصحيفة قلت وما فی الصحيفة قال العقل وفکاک الأسير وأن لايقتل مسلم بکافر رواه البخاری 
 ( مشکوٰۃ کتاب القصاص ص 300) 

ابی جحیفۃ کہتے ہیں میں نےحضرت علی سے پوچھا کہ کیا آپ لوگوں کے پاس قرآن مجید کے سوا کچھ اور بھی ہے؟ فرمایا اس ذات کی قسم جس نے (زمین میں) دانہ پھاڑا اور جاندار کوپیدا کیا۔ ہمارے پاس سوا قرآن کے کچھ نہیں۔ مگر سمجھ ہے جس شخص کو اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں دیدے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے۔ میں نے کہا اس صحیفہ میں کیا ہے؟ فرمایا ’’دیت‘‘ قیدی کا چھڑانا اور یہ کہ مسلمان کافر کے بدلے نہ مارا جائے۔ 

مطلب اس حدیث کا یہ ہے کہ خاص طور پر ہمارے پاس کچھ نہیں۔ کیونکہ قرآن مجید میں سمجھ بھی کسی کے ساتھ خاص نہیں اور دیت وغیرہ کے احکام بھی کوئی خصوصیت نہیں رکھتے۔

جب رسول اللہﷺ دنیا کے لئے رسول ہیں اور قرآن سب کے لئے ہے۔ تو خضر علیہ السلام پر قیاس صحیح نہیں۔ کیونکہ موسیٰ علیہ السلام کی رسالت اس طرح عام نہ تھی۔ 


دوسرا جواب 

مقامِ نبوت میں اور مقامِ ولایت میں فرق ہے۔ نبی کا الہام، کشف، خواب وغیرہ سب وحی ہے۔ ولی کے الہام، کشف وغیرہ میں شیطان کا دخل بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لئے بلعم بن باعور جیسے مستجاب الدعوت کوشیطان نے گمراہ کردیا جس کا قصہ قرآن مجید سورۂ اعراف رکوع 21 میں ہے۔ اسی طرج برصیصا گمراہ ہوگیا جس کا ذکر سورۂ حشر رکوع 2 میں ہے۔ اسی طرح اور کئی ولیوں کا خاتمہ خراب ہوگیا۔ نبی کی وحی کےذریعے سے اللہ تعالیٰ حفاظت کرتا ہے۔ خضر علیہ السلام صحیح قول کی بنا پر چونکہ نبی تھے اس لئے ان کے کام پر اعتراض نہ ہو سکنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ اب کوئی ولی بزرگ شرع کے خلاف کرے تو اس پر بھی اعتراض نہ ہوسکے۔ 


تیسرا جواب

مثلاً ایک شخص کسی کے مہمان آیا، دو چار روز رہا دیکھا کہ اس کی بیوی نماز نہیں پڑھتی۔ خاوند کو بھی کوئی غیرت نہیں۔ خاوند پر اعتراض کرتا ہے کہ تم برا کرتے ہو۔ تمہاری بیوی نماز نہیں پڑھتی۔ تم اس کوکچھ نہیں کہتے۔ خاوند جواب دیتا ہے کہ وہ ایام حیض میں ہے اس لئے نماز نہیں پڑھتی۔ بتلائیے خاوند کا سکوت کرنا اور اپنی بیوی کو کچھ نہ کہنا یہ شرع کے خلاف ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ عین شرع کے مطابق ہے۔ اور اعتراض کرنے والے کا اعتراض بھی بظاہر ٹھیک ہے جس کی وجہ سبب کی ناواقفی ہے۔ 

اسی طرح ایک شخص نے ایک شخص کو مار ڈالا، دیکھنے والوں نے اعتراض کیا کہ تو نے بڑا ظلم کیا۔ اس نے کہا کہ یہ فلاں ڈاکو ہے۔ اس پر سب خوش ہوگئے بلکہ اس کو انعام کا مستحق سمجھا۔ ٹھیک اسی طرح خضر علیہ السلام نے جوکچھ کیا وہ عین شرع کے مطابق تھا۔ کیونکہ کشتی کا تختہ اس لئے نکالا کہ آگے ایک ظالم بادشاہ تھا وہ ہر صحیح سالم کشتی کو بیکار میں پکڑ لیتا اور لڑکے کو اس لئے قتل کیا کہ اس نے بڑا ہو کر ماں باپ کو سرکش اور کافر بنانا تھا اور دیوار کو مفت اس لئے درست کیا کہ اس کے نیچے دو یتیم بچوں کا خزانہ تھا اگر درست نہ کی جاتی تو گر جاتی اور لوگ خزانہ نکال کر لے جاتے۔ خضر علیہ السلام کو خدا کی طرف سے اس قسم کی باتوں کا علم ہو جا تا۔ موسیٰ علیہ السلام کو نہیں ہوا اس لئے موسیٰ علیہ السلام کا اعتراض بھی ظاہر کے لحاظ سے ٹھیک ہے۔ اب بھی اسی پر عمل چاہیے۔ جب کسی کا عمل بظاہر شرع کے خلاف دیکھے تو فوراً کہے تاکہ دوسرا آگے سے اس کی وجہ بیان کر دے اور بدگمانی دور ہوجائے۔ اگر طریقت والے خضر علیہ السلام کی طرح اپنے عمل کو شرع کے مطابق کر دیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ قرآن مجید میں ہے: 
’’حَتَّىٰ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرً‌ا‘‘ 
(سورۃ کهف:70) 
’’جب تک کہ میں خود اس کی نسبت کوئی تذکره نہ کروں‘‘ 

یعنی خضر علیہ السلام نے موسی علیہ السلام کو شروع ہی میں کہہ دیا تھا کہ جو کام میں کروں گا اس کی وجہ خود بیان کروں گا تم سوال نہ کرنا۔ جس سے خضر علیہ السلام کا یہ مطلب تھا کہ میرا کام شرع کے خلاف نہیں۔ سبب سے ناواقفی کی بنا پر تم اعتراض نہ کرنا میں خود ہی تمہاری تسلی کروں گا۔ لیکن موسیٰ علیہ السلام سے پہلی دفعہ اعتراض نسیاناُ ہوا۔ پھر آپ نے دیکھا کہ میں اس علم سے کسی اہم نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا۔ اس لئے جدائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شرط وغیرہ کی پرواہ نہیں کی۔ بہر صورت خضر علیہ السلام نے جو کچھ کیا شرع کے ماتحت کیا۔ اس سے طریقت کا شرع کے خلاف ہونا ثابت نہیں ہوتا بلکہ خضر علیہ السلام کا یہ قول جس کا مطلب یہ ہے کہ تم اعتراض نہ کرنا میں تمہاری تسلی کردوں گا۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خواہ کوئی کتنا بڑا ہو شرع کی مخالفت کرنے کا مجاز نہیں۔ 

2۔ طریقت کو شرع سے الگ بنا کر شرع کی مخالفت کرنا اس فتنے کا دفعیہ صحابہ کے زمانہ میں اجماعِ صحابہ کے ساتھ ہو چکا ہے۔ چنانچہ عمر کے خلافت کے دنوں میں ایک بدری (جنگ بدر میں شریک ہونے والا) صحابی نے شراب پی لی۔ 
بدریوں کی بابت رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ وہ بخشے ہوئے ہیں۔ جب وہ پکڑ کر لایا گیا تو کہنے لگا میں بخشا ہوا ہوں۔ مجھ پر حد نہیں لگ سکتی کیونکہ میں گنہگار نہیں ہوا۔ حضرت عمر نے اور باقی سب صحابہ نے اس کا یہ عذر قبول نہیں کیا اور اس پر حد جاری کر دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ کوئی کتنا ہی مقرب ولی ہو اور پرہیزگار مخلص ہو وہ احکام شرعیہ میں باقی عوام خواص کے برابر ہے۔ اس کے کرنے سے برا کام اچھا نہیں ہو سکتا اور شرعی مواخذہ دنیا میں اس سے ساقط نہیں ہوگا۔ ہاں آخرت میں خدا کے سپرد، بخشے یا عذاب دے۔ 

اس موقعہ پر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ دو فرقے غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جیسے خارجیوں اور رافضیوں کا حال ہے۔ خارجی طبیعت والا خدا کے نیک بندوں سے ایسا بغض رکھتا ہے کہ خواہ وہ کیسے ہی بزرگ ہوں ان کا ایک آدہ عیب لے کر ان کو برا کہتا ہے۔ اور کسی بات میں ان کو قابل اقتدا نہیں جانتا۔ رافضی خیال کہتا ہے کہ فلاں شخص جوکچھ کرے اچھا ہے اور واجب الاتباع ہے۔ اگر وہ کہے کہ شراب سے مصلےٰ رنگ لے تو رنگ لینا چاہیے۔ کیونکہ وہ بے خبر نہیں اس میں کوئی راز ہے۔ انہی سے بعض اٹھتے بیٹھتے یا بہاؤ الدین مشکل کشا کا ورد کرتے ہیں اور اپنے آپ کو خواجہ بہاؤ الدین کے محبوں سے سمجھتے ہیں۔ کوئی یا نظام الدین الأولیاء زری زر بخش کا ورد کرتے ہیں یعنی اے نظام الدین اولیاء زری سونا بخش دے۔ بعض نے ہر ضرورت کے لئے یا شیخ عبد القادرجیلانی شیئا للہ کا وظیفہ گھڑ لیا ہے۔ خبردار یہ تمام افتراء اور بہتان ہے بزرگانِ طریقت سے یہ بالکل ثابت نہیں۔ کسی ثقہ نے ان سے اس کی روایت نہیں کی بلکہ معتبر کتابوں میں جو کچھ ان کے احوال درج ہیں ان سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے مریدوں کو غیراللہ کی طرف نظر ڈالنے سے منع کرتے تھے۔ 

شیخ الشیوخ ابن عربی عوارف المعارف میں لکھتے ہیں کہ: 
مرید راست باز اور مخلص بندہ نہیں بنتا۔ جب تک شریعت کی پوری پابندی نہ کرے اور اپنی نظر مخلوق سے نہ ہٹائے۔ 

ابتدائی مراحل طے کرنے والوں پر جو گمراہی کی آفت آتی ہے اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ان کی نظر مخلوق کی طرف ہوتی ہے۔ اور رسول اللہﷺ سے ہمیں حدیث پہنچی ہے کہ بندے کا ایمان کامل نہیں ہوتا جب تک اس کی نظر میں تمام لوگ میگنیوں کی طرح نہ معلوم ہوں اور اپنے نفس کو اس سے بھی چھوٹا نہ دیکھے۔ 

مولانا جامی نے نفحات الانفس میں ــــــــــــــــــــــ خواجہ بہاؤ الدین سے نقل کیا ہے کہ خواجہ بہاؤ الدین نقشبند فرماتے ہیں: 
خدا کا مجاور بننا بندوں کے مجاور بننے سے زیادہ لائق ہے۔ یعنی مسجدوں میں بیٹھنا چاہیے نہ قبروں میں۔ تو قبروں کی پرستش کب تک کرے گا خدا کے مریدوں جیسے کام کر یعنی شریعت پر چل۔

شاہ عبد القادر جیلانی جو مشائخ کے سردار اور اولیاء اللہ کے سرکردہ ہیں فتوح الغیب میں فرماتےہیں: 
جو دنیا اور آخرت میں سلامتی چاہتا ہے وہ صبر و رضا بالقضاء کو اپنا شیوہ بنائے اور مخلوق کے پاس اپنی مصیبت کی شکایت اور اپنی ضرورتوں کا پیش کرنا ترک کردے۔ اور خدا کی طرف سے کشادگی کا انتظار کرے کیونکہ خدا غیر سے بہتر ہے۔ 

آج کل عجیب بات یہ ہوگئی ہے کہ پیر پرست قرآن و حدیث کے مقابلہ میں عقلی ڈھکوسلوں سے کام لیتے ہیں۔ کہتے ہیں اولیاء اللہ کے ارواح اگرچہ مخلوق ہیں لیکن بوجہ قرب الہی کے ان کو پکارنا اور ان سے حاجت روائی کی درخواست کرنا کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ اولیاء اللہ کو خدا کی طرف سے یہ قدرت ہے کہ کماںن سے تیر نکلا ہوا لوٹا دیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے اگر خدا تجھے دکھ پہنچائے تو اس کے سوا کوئی کھولنے والا نہیں۔ اگر خیر کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔ اور رسول اللہﷺ فرماتے ہیں۔ اگر ساری دنیا تجھے نفع پہنچانے میں کوشش کرے جو نفع خدا نے تیرے لئے نہیں لکھا تو وہ اس پر قادر نہیں۔ اگر ساری دنیا تجھے دکھ پہنچانا چاہے جو خدا نے تیرے لئے نہیں لکھا تو اس پر بھی ان کو قدرت نہیں۔ یہ حدیث ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے جس میں ابن عباس کو رسول اللہﷺ نے (توحید کا سبق پڑھاتے ہوئے) فرمایا اے لڑکے! خدا کو یاد رکھ خدا تیری حفاظت کرے گا۔ اللہ کو یاد کر اللہ کو سامنے پائے گا۔ جب سوال کرے اللہ سے سوال کر، جب مدد چاہے اللہ سے چاہ، جو کچھ ہونا تھا۔ اس کے ساتھ قلم خشک ہوگیا یہ حدیث پوری کتب حدیث میں اور فتوح الغیب میں موجود ہے۔ 

 شاہ عبدالقادر جیلانی اس حدیث کو ذکر کر لکھتے ہیں: 
ہر مومن کو چاہیے کہ اس حدیث کو اپنے دل کا آئینہ اور اپنے بدن کے اندر اور باہر کا کپڑا بنا لے۔ اور بات چیت میں اس کا خیال رکھے۔ پس اپنے تمام حرکات و سکنات میں اس پر عمل کرے تاکہ دنیا اور آخرت میں سلامت رہے۔ اور دونوں جہاں میں خدا کی رحمت سے عزت پائے۔ جو شخص لوگوں سے سوال کرتا ہے۔ وہ خدا سے جاہل ہے اس کا ایمان۔ اس کی معرفت اس کا ایمان کمزور ہے اور حوصلہ کم ہے۔ اس حدیث اور شاہ عبد القادر جیلانی کے اس کلام سے صاف معلوم ہوا کہ پیر پرستوں قبر پرستوں کا رشتہ نہ شریعت سے ہے نہ طریقت سے ہے۔ 

اگر یہ لوگ ملاحدہ کی طرح کہیں کہ جس مقام میں ہم ہیں حقیقت ہے۔ جو شریعت اور طریقت سے الگ ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ شاہ عبد القادر جیلانی فتوح الغیب میں لکھتے ہیں: جس حقیقت کے لئے شریعت سے گواہی نہ ہو وہ کفر اور الحاد ہے۔

شیخ عبد الحق دہلوی مرحوم اس کی شرح میں لکھتے ہیں: 
حقیقت شریعت سے الگ نہیں بلکہ حقیقت اصل میں شریعت ہے۔ ایمان والے اس کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اس کی تہ کو پہنچتے ہیں۔ اگر کسی ک وشریعت کے خلاف کشف ہوتو جھوٹ ہے اور باطل ہے۔ اور اس کا اعتقاد کرنے والا کافر ہے۔ 

 ابو سلیمان دارانی فرماتے ہیں: 
بہت دفعہ وجدانی نکتہ مچھر کھلتا ہے اور بہت اچھا معلوم ہوتا ہے مگر میں اس کو دو عادل گواہوں کی گواہی کے بغیر قبول نہیں کرتا۔ ایک کتاب اللہ اور دوسرا سنت رسول اللہ ۔ 

اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ مراقبہ اور توحید کا مرتبہ شرعی حدود کی حفاظت کے ساتھ صدیقوں اور عارفوں کا مقام ہے جو اہل تحقیق ہیں۔ بعض لوگ اس مقام میں پریشان ہوجاتے ہیں۔ بعض اپنے آپ کو دائرہ اسلام سے باہر کردیتے ہیں۔ 

خلاصہ یہ کہ شریعت، طریقت الگ شئے نہیں بلکہ دین ایک ہے اور یہ اس کی شاخیں اور مراتب اور درجات ہیں۔ اللہ حق کہتا ہے اور سیدھا راستہ بتلاتا ہے۔ 

ابو سعید حراز کہتے ہیں جو باطن ظاہر کے خلاف ہو وہ باطل ہے۔ اور اسی کے موافق سیر المشائخ میں واقعہ لکھا ہے کہ ایک مرتبہ خواجہ بہاؤ الدین ذکریا ملتانی اپنے معمول کے موافق ملتان کی ایک مسجد میں صبح کی نماز کے لئے گئے۔ امام ایک رکعت پڑھا چکا تھا وہ دوسری رکعت میں شامل ہوئے۔ جب امام التحیات بیٹھا تو وہ سلام سے پہلے ہی اٹھ کر دوسری رکعت ادا کرنے لگے۔ جب فارغ ہوئے تو امام نے کہا اے شیخ امام کے سلام پھیرنے سے پہلے اٹھنا جائز نہیں شاید امام کے ذمہ سجدۂ سہو ہو۔ جس میں مقتدی کی شرکت بھی ضروری ہے اس لئے پہلے نہ اٹھنا چاہئے۔ شیخ نے کہا اگر نورِ باطن سے معلوم ہو جائے کہ امام کے ذمہ اس نماز میں کوئی سجدۂ سہو نہیں تو اس وقت پہلے اٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔ امام نے کہا اے شیخ جو نور خلاف شرع ہو وہ اندھیرا ہے نور نہیں۔ 

شیخ ابو عبد اللہ حارث بن اسدی محاسبی جو علماء مشائخ سے ہیں اور متقدمین میں اہل طریقت سے ہیں فرماتے ہیں: 

جس کا باطن راقبہ اور اخلاص سے صحیح ہو گیا اس کے ظاہر کو اللہ تعالیٰ ریاضت اور اتباعِ سنت کے ساتھ خوبصورت کردیتا ہے۔ 

ابو حفص کبیر حداد جو اہل طریقت کے بڑوں سے ہیں فرماتے ہیں: 

جو شخص اپنے اقوال، افعال اور احوال کو دو ترازؤوں کتاب و سنت کے ساتھ نہ تولے اور اپنے خیالات پر غلط ہونے کی تہمت نہ لگائے تو اس شخص کا شمار مریدوں کے دفتر میں نہ کرو۔ 

شیخ ابو یزید بسطامی جو مشائخ میں سلطان العارفین کے لقب سے پکارے جاتے ہیں فرماتے ہیں: 
اگر تم کسی شخص کو دیکھو کہ قسم قسم کی کرامات دیا گیا ہے یہاں تک کہ ہوا میں بیٹھتا ہے۔ پانی پر چلتا ہے تو اس کا کچھ اعتبار نہ کرو جب تک یہ نہ دیکھ لو کہ امر نہی کی پابندی اور حدود کی حفاظت اور احکامِ شرعیہ کی ادائیگی میں کیسا ہے۔ 

سید الطائفہ جنید بغدادی جو تمام اہل طریقت کے پیشوا ہیں فرماتے ہیں: 

مخلوق کی سانس کی گنتی قدر خدا کی طرف راستے ہیں اور سب بند ہیں مگر جو رسول کے قدم بقدم چلا اس کا رستہ خدا تک پہنچتاہے۔ 

ان بزرگوں کے کلام کا خلاصہ یہ ہے۔ کہ سنت رسول کی پیروی واجب ہے اور امر نہی شرعی کی پابندی لازم ہے اور مخالفِ شرع کے ہاتھ پر خرقِ عادات ظاہر ہونے سے دھوکا نہ کھانا چاہیے۔ کیونکہ قرآن میں ہے کہ ظاہر باطن ہر قسم کے گناہ چھوڑ دو۔ بلکہ بیہقی شعب الایمان میں حدیث لائے ہیں کہ جو بدعتی کی عزت کرے اس نے دین اسلام کے گرانے پر امداد کی۔ بزرگأنِ دین اس میں بہت احتیاط کرتے تھے۔ 

کہتے ہیں حسین بن منصور حلاج بڑا عابد تھا۔ ہر رات ہزار رکعت نفل پڑھتا۔ جب اس کی زبان سے أنا الحق (میں خدا ہوں) کا کلمہ نکلا تو سید الطائفہ جنید بغدادی نے اور دوسرے لوگوں نے اس کے قتل کا فتویٰ دے دیا اور سولی پر کھینچ دیا۔ 

شیخ عبد الحق محدث دہلوی أخبارالأخیار میں لکھتے ہیں کہ: 
خواجہ نظام الدین اولیاء سے لوگوں نے پوچھا کہ حسین بن منصور حلاج کا کیا حکم ہے؟ فرمایا: مردود ہے۔ جنید نے اس کو مردود لکھا۔ جنید اپنے زمانے کا پیشوا تھا۔ اس کا مردود کہنا سب کا مردود کہنا ہے۔ 

أخبارالأخیار میں شاہ عبد القاد ر جیلانی کے ذکر میں لکھا ہے کہ: 
کہ انہوں نے کہا کہ منصور کسی نے نہ پایا۔ کہ اس کی دستگیری کرتا اور جو اس کو غلطی لگی تھی اس سے اس کو روکتا۔ میں اس زمانے میں ہوتا تو اس کی دستگیری کرتا۔ تاکہ وہ اس حد تک نہ پہنچتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس وقت کے مدعی جس بات کو حق سمجھتے ہیں اور اس کو عین معرفت توحید سمجھتے ہیں۔ یہ ان کے پیروں کے نزدیک گمراہی ہے۔ پس ثابت ہوا کہ یہ مدعی جیسے سنت نبوی کے خلاف کرتے ہیں۔ ایسے بزرگوں اور اولیاء کے بھی مخالف ہیں اور ان کا اپنے بزرگوں کی نسبت محبت کا دعویٰ کرنا صرف زبانی ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ منافقوں کی بابت فرماتا ہے۔ اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں۔ 

شاہ ولی اللہ صاحب نے جو کچھ لکھا کافی ہے۔ اس سے اچھی طرح واضح ہوگیا کہ خدا نے اپنے بندوں کو اپنے حال پر نہیں چھوڑا کہ جس طرح کوئی چاہے اپنے طور پر ریاضت۔ محنت کر کے خدا سے جاملے۔ بلکہ خدا نے اپنی طرف پہنچنے کا رستہ خود بتلایا ہے اور رسولوں کی معرفت اس کا بیان اپنے ذمہ لیا ہے۔ جو شخص اس کے رستے پر چلے وہ خدا کو مل سکتا ہے جو اس کے خلاف کرے وہ دنیا آخرت دونوں جہانوں میں گمراہ ہے۔ اگر دنیا میں اس پر کوئی حد جاری ہوتی ہو تو جاری کی جائے گی۔ آخرت میں اگر جرم قابل معافی نہ ہوا تو برابر سزا بھگتےگا۔ چھوٹے بڑے کی اس میں کوئی تمیز نہیں۔ خواہ کتنا بڑا ہو اس رستے سے بہکنے کے بعد اس کی بڑائی چھٹائی سے بدل جائے گی۔ 

تفسیر خازن میں ہے موسیٰ علیہ السلام نے وعظ میں کہا: 
يا بنی إسرائيل من سرق قطعنا يدہ ومن افتری جلدناه ثمانين ومن زنٰی وليست له امرأۃ رجمناہ إلی أن يموت فقال قارون وإن کنت أنت قال وإن کنت أنا 
( تفسير خازن، جلد 3،442 ) 

اے بنی اسرائیل جو شخص چوری کرے ہم اس کا ہاتھ کاٹیں گے۔ جو کسی پر زنا کی تہمت لگائے اس کو اَسّی درے ماریں گے، جو زنا کرے اور اس کی بیوی نہ ہو اس کو سو درے ماریں گے۔ جو زنا کرے اور اس کی بیوی ہو اس کو پتھروں سے ماریں گے یہاں تک کہ وہ مرجائے۔ قارون نے کہا اگرچہ آپ ہوں فرمایا اگر چہ میں ہوؤں ۔ 

خیال فرمائیں کہ جب موسیٰ علیہ السلام جیسے اولو العزم نبی بھی مخالفت کی صورت میں نہیں بچ سکتے تو باقی لوگ کس گنتی میں ہیں۔ اسی طرح بدر کے موقعہ پر فدیہ لے کے چھوڑنے پر اللہ نے فرمایا: 
’’لَّوْلَا كِتَابٌ مِّنَ اللَّـهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ‘‘ 
(سورۃ الأنفال:68) 
’’اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی‘‘ 

تفسیر خازن اور مدارک میں اس کی تفسیر میں لکھا ہے: 
((قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم لو نزل عذاب من السماء نجا منه غير عمر وسعد بن معاذ)) 
(تفسير خازن ومدارک جلد 3 ص نمبر 310 ) 

رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر آسمان سے عذاب اترتا تو عمر اور معاذ کے سوا کوئی نجات نہ پاتا۔
چونکہ حضرت عمر اور معاذ اور عبد اللہ بن رواحہ کی رائے فدیہ لینے کی نہ تھی۔ اس لیے رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر عذاب آتا تو عمر اور معاذ کے سوا کوئی نہ بچتا۔ یہاں تک کہ حضرت ابوبکر جیسے ہی نہ بچتے۔ 

حاشیہ 
(حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کا ذکر اس لیے نہیں کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے تابع تھے اور معاذ رضی اللہ عنہ چونکہ دوسری قوم سے تھے یعنی انصاری تھے اس لیے ان کی رائے مستقل سمجھی گئی ۔) 

بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل ہوتے ۔ 

بتلائے اس امت میں حضرت ابوبکر سے بڑھ کے کون ہے جب ان کی یہ حالت ہے تو دوسرے پیر فقیر شریعت سے کس طرح سبکدوش ہو سکتے ہیں؟ خاص کر جب رسول اللہﷺ بھی شامل ہوں تو کتنے خوف کا مقام ہے۔ تفسیر خازن میں اسی محل میں ایک صفحہ پہلے مسلم کی حدیث ذکر کی ہے کہ دوسرے دن رسول اللہﷺ اور حضرت ابوبکر رو رہے تھے۔ حضرت عمر نے کہا یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا تیرے ساتھیوں پر روتا ہوں فدیہ لینے کی وجہ سے جو ان پر عذاب آنا تھا وہ مجھے اس درخت کے قریب دیکھایا گیا۔ 

فتاویٰ ابن باز 
جلد اول 

https://urdufatwa.com/view/1/522/%DA%A9%D8%AF%D9%88 

.

جمعہ، 18 جون، 2021

فضائل ‏کدو ‏ ‏عمر ‏اثری

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
۰*۰*۰*۰*۰*۰*۰*۰*۰*۰*۰*۰

کیا کدو کی فضیلت میں کوئی صحیح حدیث موجود ہے؟؟؟ 

شیخ عمر اثری 

؛~~~~~~~~~~~~~~؛

سوال: مجھے یہ جاننا تھا کہ کیا کدو کی فضیلت پر بھی کوئی حدیث ہے؟ 

جواب: کدو ایک قسم کی سبزی ہے جسے لوکی اور گھیا بھی کہا جاتا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کو یہ بے حد محبوب تھی چنانچہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: 

إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ، قَالَ أَنَسٌ: فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَيِ الْقَصْعَةِ، قَالَ: فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مِنْ يَوْمِئِذٍ 

ترجمہ: ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر بلایا جسے انہوں نے نبی کریم ﷺ کے لیے تیار کیا تھا۔ انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ میں بھی گیا، میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ پیالہ میں چاروں طرف کدو تلاش کرتے تھے (کھانے کے لیے) (انس رضی اللہ عنہ نے مزید) بیان کیا کہ اسی دن سے کدو مجھ کو بھی بہت بھانے لگا۔
(صحیح بخاری: 5379)

اسکے علاوہ اس مضمون کی اور بھی کئی صحیح احادیث ہیں لیکن خاص کدو کی فضیلت میں کوئی صحیح حدیث موجود نہیں ہے (فیما ادری)۔ کچھ روایات تو ملتی ہیں لیکن ان میں کچھ ضعیف ہیں تو کچھ موضوع۔ تفصیل پیش خدمت ہے: 

1) كان يكثر من أكل الدباء، فقلت: يا رسول الله! إنك تكثر من أكل الدباء، قال: إنه يكثر الدماغ، ويزيد في العقل

ترجمہ: (انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں) نبی اکرم ﷺ کدو بہت زیادہ کھاتے تھے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (ﷺ)! آپ کدو بہت زیادہ کھاتے ہیں؟ (کیا بات ہے؟)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ دماغ کو بڑھاتا ہے اور عقل میں اضافہ کرتا ہے۔

علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔
(دیکھیں: سلسلہ الاحادیث الضعیفہ: 1608)

یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ بھی روایت کی جاتی ہے:

عليكم بالقرع فإنه يزيد بالدماغ 

ترجمہ: تم کدو کو لازم پکڑو کیونکہ یہ دماغ کو بڑھاتی ہے.۔ 

یہ روایت بھی موضوع ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کو موضوع قرار دیا ہے۔
(دیکھیں: سلسلہ الاحادیث الضعیفہ: 510، 40)

2) يا عائشة! إذا طبخت قدراً، فأكثروا فيها من الدُّبَّاء، فإنه يشد قلب الحزين

ترجمہ: اے عائشہ! جب تم ہانڈی پکاؤ تو اس میں کدو کثرت سے ڈالا کرو کیونکہ وہ پریشان دل کو سکون دیتا ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔ 
(دیکھیں: سلسلہ الاحادیث الضعیفہ: 6935) 

واللہ اعلم بالصواب! 

https://forum.mohaddis.com/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D8%AF%D9%88-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%B6%DB%8C%D9%84%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%B5%D8%AD%DB%8C%D8%AD-%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AB-%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF-%DB%81%DB%92.37371 

.

اتوار، 13 جون، 2021

ماں ‏کی ‏نافرمانی ‏اور ‏علقمہ ‏کے ‏منہ ‏سے ‏کلمہ ‏نہ ‏نکلنا ‏ایک ‏تحقیق ‏ ‏علامہ ‏زبیر ‏علی ‏زئی

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰-۰--۰

ماں کی نافرمانی کی وجہ سے موت کے وقت علقمہ کے منہ سے کلمہ نہ نکلا؟ 

’’ماں کی نافرمانی کی سزا دُنیا میں‘‘ … ایک من گھڑت روایت کی تحقیق 

تحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ


سوال:

عام واعظین و خطباء حضرات ایک شخص کا واقعہ تفصیل سے بیان کرتے رہتے ہیں جس سے اُس کی والدہ ناراض تھی۔ یہ واقعہ خواجہ محمد اسلام صاحب کی کتاب ’’موت کا منظر‘‘ میں بھی اس طرح لکھا ہوا ہے:

’’ماں کی نافرمانی کی دُنیا میں سزا: حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’علقمہ‘‘ نامی ایک شخص جو نمازروزہ کا بہت پابند تھا جب اس کے انتقال کا وقت قریب آیا، تو اس کے منہ سے باوجود تلقین کے کلمہ شہادت جاری نہ ہوتا تھا۔ علقمہ کی بیوی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی بھیج کر اس واقعہ کی اطلاع کرائی۔ آپ نے دریافت کیا: علقمہ کے والدین زندہ ہیں یا نہیں؟ معلوم ہوا کہ صرف والدہ زندہ ہے اور وہ علقمہ سے ناراض ہے۔ آپ ﷺ نے علقمہ کی ماں کو اطلاع کرائی کہ میں تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، تم میرے پاس آتی ہو یا میں تمھارے پاس آؤں۔ علقمہ کی والدہ نے عرض کی، میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں میں آپ کو تکلیف دینا نہیں چاہتی، بلکہ میں خود ہی حاضر ہوتی ہوں۔ چنانچہ بڑھیا حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ آپ نے علقمہ کے متعلق کچھ دریافت فرمایا، تو اس نے کہا علقمہ نہایت نیک آدمی ہے، لیکن وہ اپنی بیوی کے مقابلہ میں ہمیشہ میری نافرمانی کرتا ہے۔ اس لیے میں اس سے ناراض ہوں۔ آپ نے فرمایا: اگر تو اس کی خطا معاف کر دے، تو یہ اس کے لیے بہتر ہے، لیکن اس نے انکار کیا۔ تب آپ نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ لکڑیاں جمع کرو اور علقمہ کو جلا دو۔ بڑھیا یہ سن کر گھبرا گئی۔ اور اس نے حیرت سے دریافت کیا کہ کیامیرے بچے کو آگ میں جلایا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں! اللہ کے عذاب کے مقابلہ میں یہ ہمارا عذاب ہلکا ہے۔ خدا کی قسم جب تک تو اس سے ناراض ہے، نہ اس کی نماز قبول ہے نہ کوئی صدقہ قبول ہے۔ بڑھیا نے کہا: میں آپ کو اور لوگوں کو گواہ کرتی ہوں کہ میں نے علقمہ کے قصور معاف کر دیا۔ آپ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ’’دیکھو، علقمہ کی زبان پر کلمہ شہادت جاری ہوا یا نہیں؟ لوگوں نے بیان کیا یا رسول اللہ ﷺ علقمہ کی زبان پر کلمۂ شہادت جاری ہو گیا اور کلمۂ شہادت کے ساتھ اس نے انتقال کیا۔ آپ نے علقمہ کے غسل و کفن کا حکم دیا اور خود جنازے کے ساتھ تشریف لے گئے۔ علقمہ کو دفن کرنے کے بعد فرمایا: ’’مہاجرین و انصار میں سے جس شخص نے اپنی ماں کی نافرمانی کی یا اس کو تکلیف پہنچائی، تو اس پر اللہ کی لعنت، فرشتوں کی لعنت اور سب لوگوں کی لعنت ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ نہ اس کا فرض قبول کرتا ہے نہ نفل یہاں تک کہ وہ اللہ سے توبہ کرے اور اپنی ماں کے ساتھ نیکی کرے اور جس طرح ممکن ہو اس کو راضی کرے، اس کی رضا ماں کی رضا مندی پر موقوف ہے اور خدا تعالیٰ کا غصہ اس کے غصہ میں پوشیدہ ہے۔ (طبرانی)‘‘

اس واقعہ کے بارے میں اصول حدیث کی روشنی میں تخریج و تحقیق کر کے اس کے صحیح یا ضعیف ہونے کا فیصلہ فرمائیں، جزاکم اللہ خیراً۔

الجواب:

یہ واقعہ طبرانی (جامع المسانید والسنن لابن کثیر 7/ 307، 308 ح 5169) بزار (کشف الأستار 2/ 385، 386 ح 1911) عقیلی (الضعفاء الکبیر 3/ 461) خرائطی (مساوی الأخلاق ح 251) بیہقی (شعب الایمان 6/ 198 ح 7892، دلائل النبوۃ 6/ 206، 206) رافعی (تاریخ قزوین 2/ 369، 370، الضعیفۃ للالبانی 7/ 167 ح 3183، وقال: ’’موضوع‘‘) اور ابن جوزی نے کتاب الموضوعات (من گھڑت حدیثوں والی کتاب ج 3 ص 87) میں ابو الورقاء فائد بن عبدالرحمٰن عن عبد اللہ بن ابی اوفیٰ کی سند سے روایت کیا ہے۔

امام احمد بن حنبل نے فائد کی اس حدیث کو اپنی کاپی (کتاب) سے کاٹ دیا تھا، کیونکہ فائد العطار اُن کے نزدیک متروک الحدیث تھا۔ (مسند أحمد ج 4ص 382)

یہ روایت بلحاظِ سند موضوع ہے۔ اس کا راوی ابو الورقاء فائد العطار سخت مجروح ہے۔ اس راوی کے علاوہ کسی دوسرے شخص سے یہ روایت مروی نہیں ہے۔ اس راوی کے بارے میں (امام) ابن معین نے کہا: ’’ضعیف‘‘ (تاریخ الدوری 3/ 163 ت 704)

ابو حاتم الرازی نے کہا:

’’و أحادیثہ عن ابن أبی أوفی بواطیل، لاتکاد تری لھا اصلاً کأنہ لا یشبہ حدیث ابن أبی أوفی و لو أن رجلاً حلف ان عامۃ حدیثہ کذب لم یحنث‘‘

اور اس کی ابن ابی اوفیٰ سے حدیثیں باطل ہیں۔ تو ان کی اصل نہیں پائے گا گویا کہ یہ روایتیں ابن ابی اوفی کی حدیثوں سے مشابہ نہیں ہیں اور اگر کوئی آدمی قسم کھائے کہ اس کی عام حدیثیں جھوٹی ہیں تو اس کی قسم نہیں ٹوٹے گی۔

(الجرح والتعدیل ج 7 ص 84)

امام بخاری نے کہا: ’’منکر الحدیث‘‘ یعنی وہ منکر حدیثیں بیان کرتا تھا۔ (کتاب الضعفاء: 299 وبتحقیقی: 309)

امام بخاری فرماتے ہیں: میں جسے منکر الحدیث کہہ دوں اُس سے (میرے نزدیک) روایت کرنا حلال نہیں ہے۔ (میزان الاعتدال ج 1 ص 6 ولسان المیزان ج 1 ص 5 ترجمۃ ابان بن جبلہ)

حافظ نسائی نے کہا: ’’متروک الحدیث‘‘اس کی حدیث متروک ہے۔ (کتاب الضعفاء: 487)

اصول حدیث میں یہ مقرر ہے کہ متروک کی روایت متابعات میں بھی جائز نہیں ہے۔ دیکھئے اختصار علوم الحدیث لابن کثیر (ص 38، النوع الثانی: الحسن) تیسر مصطلع الحدیث (ص 154، وغیرہما)

حاکم نیسا بوری نے اس راوی کے بارے میں کہا: ’’یروی عن ابن أبی أوفی أحادیث موضوعۃ‘‘ یہ ابن ابی اوفیٰ سے موضوع حدیثیں بیان کرتا ہے۔ (المدخل الی الصحیح ص 184 ت 155)

حافظ ابن حبان نے کہا: ’’کان ممن یروی المناکیر عن المشاھیر‘‘ وہ مشہور لوگوں سے منکر روایتیں بیان کرتا تھا۔ (المجروحین ج 2 ص 203)

حافظ ابن حجر نے تقریب التہذیب (5393)میں لکھاہے: ’’متروک، اتھموہ‘‘ متروک ہے، انھوں (محدثین) نے اس کو متہم (کذاب) کہا ہے۔

دیوبندیوں کی کتاب تبلیغی نصاب (ص 599) و فضائل اعمال و فضائل ذکر (ص 121 حدیث نمبر 35) پر فائد مذکور کو بحوالہ مجمع الزوائد: متروک لکھا ہوا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ یہ روایت اس متروک و متہم اور صاحب احادیث موضوعہ کی وجہ سے موضوع و من گھڑت ہے، لہٰذا ایسی روایت کا بغیر تنبیہ اور انکار کے بیان کرنا حلال نہیں ہے۔ 

ماہنامہ الحدیث حضرو 
(شمارہ 120 صفحہ 11 تا 14) 

https://ishaatulhadith.com/unicode/maan-ki-nafarmani-ki-saza-dunya-main-aik-man-gharat-riwayat-ki-tahqeeq 

.

پیر، 7 جون، 2021

جلسہ ‏کی ‏دعاء ‏صحیح ‏یا ‏ضعیف ‏ ‏مختلف ‏علماء

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
۵*۵*۵*۵*۵*۵*۵*۵*۵*۵

تحقیق دعاء "اللهم اغفر لي وارحمني واهدني وعافني وارزقني" 

تحقیق دعاء بین سجدتین 

جلسہ کی دعاء کی تحقیق 

دو سجدوں کے درمیان کی دعاء کی تحقیق 

؛~~~~~~~~~~~؛
؛~~~~~~~~~~~؛

۱. 
سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

نماز میں دعا بین السجدتین کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ 
 اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ
’’ اے اللہ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما اور میرے نقصان پورے کر اور مجھے بلندی عطا فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت سے رکھ اور مجھے روزی عطا کر۔‘‘ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے صفۃ الصلاۃ میں اس دعاء کو نقل کرنے کے بعد تعلیق میں لکھا ہے: ( ابو داؤد والترمذی و ابن ماجۃ والحاکم وصححہ ووافقہ الذہبی )

فتاویٰ علمائے حدیث
کتاب الصلاۃ،  جلد 1 
محدث فتویٰ 


(467) دو سجدوں کے درمیان کی دعا کی اسنادی حیثیت | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/2752/%D8%AF%D9%88%20%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA


؛~~~~~~~~~~~؛


۲. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

(( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِی )) 4 [ابو داوٗد ، ترمذی ] اس کی سند حبیب بن ابی ثابت کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم اسے حاکم و ذہبی نے صحیح کہا ہے۔ [بحوالہ صلوٰۃ الرسول  صلی الله علیہ وسلم صادق سیالکوٹی رحمۃ اللّٰہ] تخریج حافظ زبیر علی زئی ۔ کیا یہ روایت صحیح ہے، اگر صحیح نہیں تو پھر کون سی دعاء رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نماز میں جلسے کی حالت میں پڑھتے تھے؟ 
--------------
4 ابو داوٗد ؍ ابواب الرکوع والسجود ؍ باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ 
 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان (( رَبِّ اغْفِرْلِیْ ، رَبِّ اغْفِرْلِیْ )) پڑھتے۔ 5 
--------------
5 ابو داوٗد ؍ الصلاۃ ؍ باب الدعاء بین السجدتین ، ترمذی ؍ الصلاۃ ؍ باب ما یقول بین السجدتین اسے حاکم ، ذہبی ، نووی اور شیخ البانی رحمہم اللہ اجمعین نے صحیح کہا ہے۔ 

فتاویٰ علمائے حدیث، جلد 04 


(249) دعاء رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نماز میں جلسے کی حالت میں پڑھتے تھے؟ | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/4680/%D8%AF%D9%88%20%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA


؛~~~~~~~~~~~؛


۳. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

 اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِی (ابو داؤد ، سنن الترمذی) اس کی سند حبیب بن ابی ثابت کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم اسے حاکم و ذہبی نے صحیح کہا ہے۔ [بحوالہ صلوٰۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم صادق سیالکوٹی رحمۃ اللّٰہ] تخریج حافظ زبیر علی زئی ۔ کیا یہ روایت صحیح ہے، اگر صحیح نہیں تو پھر کون سی دعاء رسول اللہ نماز میں جلسے کی حالت میں پڑھتے تھے؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان «رَبِّ اغْفِرْلِیْ ، رَبِّ اغْفِرْلِیْ» پڑھتے۔ (سنن ابی داؤد)

فتاویٰ علمائے حدیث
کتاب الصلاۃ، جلد 1 
محدث فتویٰ 

(466) دو سجدوں کے درمیان کی دعا | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/2751 


؛~~~~~~~~~~~؛


۴. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

دو سجدوں  کے درمیان  مشہور دعا "الهم  اغفرلي  وارحمني  واهدني  وعافني وارزقني " یہ حدیث صحیح  ہے یا ضعیف؟  اگر ضعیف ہے تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟ 

 
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس روایت  کی سند  تو بے  شک ضعیف ہے  لیکن اس  دعا  کا ایک قوی  شاہد صحیح  مسلم  (2697) میں  موجود  ہے لہذا اس دعا پر  عمل صحیح  ہے۔ علاوہ  ازیں دو سجدوں  کے  درمیان " رب اغفرلي  رب  اغفرلي  پڑھنا  بھی ثابت  ہے ۔

دیکھئے سنن ابی داود (874) والنسائی (1070)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب 

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) 
ج1، ص476 
محدث فتویٰ 

دو سجدوں کے درمیان دعا کی تحقیق | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/13456 


؛~~~~~~~~~~~؛

۵. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

صلوۃ النبی نئے ایڈیشن  میں جلسہ  کی دعا "رب اغفرلي  رب اغفرلي  ہے جب  کہ   پرانے  ایڈیشن  میں (نماز نبوی  ) میں  لمبی دعا ہے. اس لمبی  دعا  کی شرعی  حیثیت  تحریر  فرمائیں. 

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

"اللهم  اغفرلي وارحمني  واهدني وعافني  وارزقني" والی دعا کی سند  حبیب  بن ابی  ثابت  کی تدلیس کی وجہ سے  ضعیف  ہے تاہم  برادر  محترم  مولانا غلام  مصطفی ظہیر کی توجہ  دلانے  پر اس کا شاہد  مل گیا۔ یہی دعا "من وعن " رسول اللہﷺ نے ایک شخص  کو نماز میں پڑھنے کا حکم دیا ۔ (صحیح  مسلم  کتاب الذکر  والدعاء باب  فضل  التھلیل  والتسبیح  والدعاءص 2697)

اگر چہ اس  میں سجدوں  کے درمیان  کی صراحت نہیں   ہے مگر نماز کے عموم  میں سجدوں  کا درمیان  بھی شامل  ہے لہذا حبیب  بنابی ثابت والی روایت  اس شاہد  کی وجہ سے  حسن  ہے ۔ 
(شہادت  ،اگست  2001) 

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب 
فتاوی علمیہ 
جلد1۔ كتاب الصلاة، صفحہ 476 
محدث فتویٰ 


(248) دو سجدوں کے درمیان دعا | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/21141/%D8%AF%D9%88%20%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA


؛~~~~~~~~~~~؛


۶. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

ایک عالم صاحب کراچی میں پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ دو سجدوں کے درمیان اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی …الخ۔ دعا والی حدیث ضعیف ہے اس کو ترک کر دینا چاہیے۔ اصل حقیقت کیا ہے؟ براہ کرم تفصیل سے وضاحت فرما دیں۔ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ روایت ترمذی، ابودائود اور ابن ماجہ وغیرہ میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن ابی ثابت ہے جو مدلس ہے۔ جملہ کتب میں کسی محدث نے اس کی تحدیث یا سماع کی صراحت نہیں کی۔ اس لیے حدیث ضعیف ہے۔ نسائی، ابودائود اور ابن ماجہ وغیرہ میں ’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ‘ کے الفاظ ہیں۔ ابن ماجہ میں دو دفعہ کی تصریح ہے۔ یہ روایت صحیح ہے لہٰذا بَینَ السَّجدَتَینِ ان الفاظ کو پڑھنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! کتاب القول المقبول (ص ۴۴۱)

یہ بھی یاد رہے، کہ مسلک حقہ سے لگائو محض جذباتی انداز سے نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس کی اساس کتاب و سنت پر ہونی چاہیے۔ جو اصحاب الحدیث کا امتیازی نشان ہے۔ واللّٰہ ولی التوفیق۔ 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب 

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی 
کتاب الصلوٰۃ، صفحہ 555 
محدث فتویٰ 


(642) دو سجدوں کے درمیان اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی …الخ۔ دعا والی حدیث کا حکم | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/24652/%D8%AF%D9%88%20%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA


؛~~~~~~~~~~~؛


۷. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

میں نے الاعتصام (۵۳؍۳۰) میں آپ کے جوابات کا مطالعہ کیا، دو سجدوں کے درمیان جلسے کی دعا کے بارے میں پڑھا کہ وہ حدیث ضعیف ہے۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ سنن ابی دائود (رقم الحدیث ۸۵۰) میں حدیث کے الفاظ یوں ہیں: 

’ اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی وَ عَافِنِی وَاهدِنِی وَارزُقنِی۔‘ 

اور یہ حدیث جیسے کہ آپ نے بتایا کہ حبیب بن ابی ثابت کے مدلس ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے اور اس کی سند میں کامل بن العلاء ابو العلاء راوی بھی صدوق یخطئی ہے۔ لیکن الکلم الطیب میں البانی رحمہ اللہ نے جس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے اس کی الفاظ یوں ہیں: 

’ اَللَّهُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی وَاهِدنِی وَاجبُرنِی وَعَافَانِی وَارزُقنِی۔ ‘ (الرقم :۹۷) 

صاحب القول المقبول کہتے ہیں کہ یہ حدیث حسن بھی نہیں ہے اور نہ جید ہے اب میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ: 

۱۔         یہ دونوں حدیثیں ایک ہی سند سے ہیں یا مؤخر الذکر دوسری سند سے ہے؟ 

۲۔        اگر دوسری سند سے مروی ہے تو اس کا حکم کیا ہے؟ 

۳۔        کیا یہ دونوں حدیثیں ایک ہی ہیں اور الفاظ کی تبدیلی راویوں کی طرف سے ہے؟ 

۴۔        اگر حدیث ضعیف ہے تو حاکم، ذہبی، نووی، عبدالقادر الارناؤوط اور البانی رحمہم اللہ  نے اسے صحیح اور مبارکپوری رحمہ اللہ  نے حسن کیوں کہا ہے؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

الاعتصام کے ایک شمارہ میں ’’جلسہ بین السجدتین‘‘ میں پڑھی جانے والی معروف روایت کو میں نے ضعیف قرار دیا۔ جن پر آپ کے استفسارات کی تفصیل اور جوابات درج ذیل ہیں۔ 

آپ نے سنن ابی دائود سے الفاظ ِحدیث نقل کرنے کے بعد الکلم الطیب سے حدیث کے الفاظ نقل کیے جو قدرے مختلف ہیں۔ 

اول الذکر تین سوالوں کا جواب یہ ہے کہ مختلف کتب میں وارد یہ حدیث ایک ہی طریق سے مروی ہے۔ تفصیلی تخریج کے لیے القول المقبول (۴۴۰ - ۴۴۱) کی طرف رجوع فرمائیں! یاد رہے کہ ’’الکلم الطیب‘‘ حدیث کی مستقل کتاب نہیں، کہ اس میں مندرجہ روایات اپنی سند سے مروی ہوں، بلکہ حدیث کی دوسری مستقل کتب سے روایات نقل کی گئی ہیں۔ اس حدیث میں الفاظ کا قدرے اختلاف راویوں کی طرف سے ہی معلوم ہوتا ہے، کیونکہ حدیث کا ’’مَخرَج‘‘ ایک ہی ہے۔

آخری سوال کا جواب یہ ہے، کہ ائمہ مذکورین نے حبیب بن ابی ثابت کی تدلیس کی طرف توجہ نہیں کی، حبیب بن ابی ثابت چونکہ ’’صحیحین‘‘ کا راوی ہے۔ بظاہر اسی لیے اس کی تدلیس کی طرف التفات نہ ہوسکا۔ 

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’تقریب‘‘ میں اس کی توثیق ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے : 

’ وَ کَانَ کَثِیرَ الاِرسَالِ، وَالتَّدلِیسِ۔‘ 

ابن عجمی نے بھی اسے ’’التبیین لاسماء المدلسین‘‘ میں ذکر کیا ہے۔ حافظ ابن حجر  رحمہ اللہ نے ’’تعریف اہل التقدیس بمراتب الموصوفین بالتدلیس‘‘ میں اسے طبقہ ثالثہ میں ذکر کیا ہے، اور اس طبقہ کے مدلّسین کے متعلق محققین کی راجح رائے یہ ہے، کہ جب یہ تحدیث کی صراحت کریں (یعنی حَدَّثَنَا کہیں) تو قابلِ حجت ہیں۔ وگرنہ نہیں۔ زیربحث روایت کے جمیع طرق میں حبیب بن ابی ثابت عنعنہ (عَن عَن کے الفاظ) سے روایت کرتے ہیں۔ لہٰذا بموجب اصول محدثین یہ روایت ضعیف ہےـ اگرچہ بعض اہلِ علم نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ ہذا ماعندی واللہ اعلم۔ 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب 

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی 
کتاب الصلوٰۃ، صفحہ 556 
محدث فتویٰ 


(645) کیا دو سجدوں کے درمیان جلسے والی دعا ضعیف ہے؟ | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/24655/%D8%AF%D9%88%20%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA


؛~~~~~~~~~~~؛

۸. 
سوال 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

الاعتصام جلد ۵۳ کا شمارہ نمبر ۴۰ زیر نظر ہے۔ اس شمارے کے صفحہ نمبر ۷ پر ’’بین السجدین‘‘ کی معروف دعا ’اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی وَاھدِنِی وَ عَافِنِی وَارزُقنِی" کے بارے آپ نے تحریر فرمایا۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ: ’’روایت ہذا حبیب بن ابی ثابت کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔‘‘ (الاعتصام ۵۳؍ ۴۰ مجریہ ۱۹؍ اکتوبر ۲۰۰۱ء ) 

 لیکن مذکورہ دعا صحیح مسلم سے ثابت ہے۔ 

 "عَن اَبِی مَالِكِ الاَشجَعِیِّ عَن اَبِیهِ قَالَ: کَانَ الرَّجُلُ اِذَا اَسلَمَ عَلَّمَهُ النَّبِیَّﷺ الصَّلٰوةَ ثُمَّ اَمَرَهُ اَن یَدعُوا بِهٰؤلَاءِ الکَلِمَاتِ : اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی وَاهدِنِی وَ عَافِنِی وَارزُقنِی" 
صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعا، بَابُ فَضْلِ التَّهْلِیلِ وَالتَّسْبِیحِ وَالدُّعَاءِ، رقم:۲۶۹۷ 
 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! 

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بلاشبہ یہ دعا ’’صحیح مسلم (۲؍ ۳۴۵) میں ثابت ہے۔ لیکن عمومی دعا کے طور پر۔ جس حدیث کا ضعف بیان ہوا ہے، وہ دو سجدوں کے درمیان ہے۔ 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب 

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی 
کتاب الصلوٰۃ، صفحہ 556 
محدث فتویٰ 


(643) بین السجدتین کی دعا | اردو فتویٰ 

https://urdufatwa.com/view/1/24653/%D8%AF%D9%88%20%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA


؛~~~~~~~~~~~؛

.
.
.

ختم شد 

جمع و ترتیب 
سید محمد عزیر ادونوی 

.

جمعرات، 27 مئی، 2021

صلاۃ التسبیح کا حکم؟ مختلف علماء

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
؛*+*+*+*+*+*+*+*+*؛

صلاۃ التسبیح کا حکم؟ 

مختلف علماء کے عربی و اردو مقالات، فتاوی' اور کتب 

جمع کردہ 
سید محمد عزیر ادونوی 

؛~~~~~~~~~~~~~~؛
؛~~~~~~~~~~~~~~؛

۱. 
ما حكم صلاة التسابيح؟ 

علامة إبن باز 

لنک

~~~~

۲. 
ماحكم صلاة التسبيح ؟ 

علامة الألباني


~~~~

۳. 
صلاة التسابيح وما ورد فيها


~~~~

۴. 
ماحكم صلاة التسابيح وكيفيتها وهل يوجد فيها تشهد بعد الركعة الثانية؟ 

موقع فضيلة الشيخ مشهور بن حسن آل سلمان 


~~~~

۵. 
ما حكم صلاة التسابيح؟ 

مشهور حسن سلمان 

لنک

~~~~

۶. 
صلاة التسابيح 


~~~~

۷. 
تخريج حديث صلاة التسابيح


~~~~

۸. 
«التّنقيح والتّرجيح» للاختلاف الواقع في «صلاة التّسبيح». 

الشيخ الدكتور خالد الحايك


~~~~

۹. 
القول الصحيح في صلاة التسابيح ... تفاصيل اختلاف المحدثين والفقهاء حولها والرأي الشرعي بها وكيفيتها - الأزهري 

لنک

~~~~

۱۰. 
نماز تسبیح کے تمام روایات ضعیف ہیں 

کفایت اللہ

http://forum.mohaddis.com...

~~~~

۱۱. 
رفع یدین پر حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ اورحدیث صلوۃ التسبیح پر ایک نظر  

تحریر: فضل اکبر کاشمیری 


~~~~

۱۲. 
(290) نماز تسبیح کو مکروہ ہے، ائمہ کرام میں سے کسی امام نے بھی اسے مستحب قرار نہیں دیاہے؟ 



~~~~

۱۳. 
(203) حدیث نماز تسبیح کی فضیلت حسن درجے کی روایت سے ثابت ہے


~~~~

۱۴. 
نماز تسبیح کے بارے میں کن کا موقف راجح ہے؟

محدث فتوی کمیٹی 


~~~~

۱۵. 
نماز تسبیح کی تین احادیث حجت ہیں، نماز تسبیح کے مسائل  

محدث العصر زبیر علی زئی 


~~~~

۱۶. 
(26) نلماز تسبیح کی روایات سندا و متنا دونوں ہی اعتبار سے قابل اعتماد نہیں ہیں 


~~~~

۱۷. 
(207) صلاة التسبیح کی روایت صحیح ہے 



~~~~

۱۸. 
نماز تسبیح کا حکم؟

مقبول احمد سلفی



~~~~

۱۹. 
تسبیح نماز کچھ فضائل اعمال کی قسم سے ہے۔ اس لیے اس پر عمل جائز ہے 


~~~~

۲۰. 
 نماز تسبیح کا راجح موقف لنکک
مقبول احمد سلفی 



~~~~

۲۱. 
نماز تسبیح کی حدیث تعدد طرق کی وجہ سے قابل عمل ہے 


~~~~

۲۲. 
(178) صلوٰۃ التسبیح رمضان المبارک میں ستائیس تاریخ کو جماعت سے پڑھنا 


~~~~

۲۳. 
(331) نماز تسبیح باجماعت پڑھنا جائز نہیں


~~~~

۲۴. 
(50) نماز تسبیح کو متعدد جلیل القدر محدثین نے صحیح قرار دیا ہے 


~~~~

۲۵. 
(928) حدیث نمازِ تسبیح صحیح لغیرہ کے درجہ کو پہنچتی ہے


~~~~

۲۶. 
نماز تسبیح کی روایات کن کن محدثین نے کیا کیا حکم لگایا 


~~~~

۲۷. 
سوال: نماز تسبیح کی فضیلت و طریقہ صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کریں۔؟ 


~~~~

۲۸. 
🔴 صلاۃ التسبیح 🔴 

*“نمازِ تسبیح” پڑھنا صحیح نہیں۔ اس لئے کہ علماء نے اس سلسلے میں وارد أحادیث کو ضعیف بلکہ بعض نے موضوع تک کہا ہے۔*

◾️ *اگر اسے صحیح بھی مان لیا جائے، تو اس کے متن میں بڑی خرابی ہے، جو صحیح حدیثوں سے ٹکراتی ہے۔*

◾️ *اس طرح کی نماز (جس کی نظیر دوسری فروض ونوافل سے نہیں ملتی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں پڑھی ہی نہیں۔*

🔷 *ابنِ باز رحمہ اللہ اس ضمن میں کہتے ہیں:*
*"كل متن يخالف الأحاديث الصحيحة - وإن صح سنده- فإنه يعتبر شاذًا، فكيف إذا كان الإسناد معلولًا !".*
يعنی *ہر وہ متن جو صحیح احادیث کے مخالف ہو - بھلے ہی اس کی سند صحیح ہو - تو اسے شاذ سمجھا جائے گا [اور شاذ کا شمار ضعیف حدیثوں میں ہوتا ہے], پھر بات کیوں کر بنے، جب کہ سند بھی معلول [علت والی] ہو !۔*
*ماخوذ:* من الموقع الرسمي لسماحة الشيخ الإمام ابن باز رحمه الله

◾️ *علاوه ازیں،،*
*اس نماز کے قائل نہ تو چاروں امام ہیں۔ نہ ہی شیخ الإسلام ابنِ تیمیہ، ابن عثیمین اور شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ وغیرہ۔*

🟪 *لہذا؛*
*عجیب وغریب نمازِ تسبیح سے دور رہنا چاہیئے، اور ثابت شدہ نفلی نمازوں کا اہتمام کرنا چاہیئے۔*
              ✍️: ابو ہریرہ بن بشیر

~~~~

۲۹. 
🌹صلاة التسبیح کا ثبوت🌹

سوال(16- 429):صلاة التسبیح کا ادا کرنا صحیح حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ 

جواب:صلاة التسبیح والی حدیث کی روایت امام ابو داود(1/499[1299]کتاب الصلاة، باب صلاة التسبيح)ابن ماجہ (1/443[1387] کتاب إقامة الصلاة،باب ماجاء في صلاة التسبيح)،ابن خزیمۃ فی صحیحہ (2/223[1216]كتاب الصلاة، باب صلاة التسبيح)، حاکم فی المستدرک(1/318 ،320[1192]كتاب صلاة التطوع)بیہقی فی السنن (3/51-52[5113] كتاب الصلاة، باب ما جاء في صلاة التسبيح) وفی الدعوات الکبیر(2/22[445]باب صلاة التسبيح) اور بخاری فی جزء القرأة (جزء: ص57)نے کی ہے۔
 اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علاوہ یہ حدیث فضل ابن عباس،عبد اللہ بن عمرو،علی بن ابی طالب، جعفر بن ابی طالب،ام سلمہ اور ابو رافع رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے۔
 
 اس حدیث کے ضعف وصحت کے تعلق سے علماء کے دو اقوال ہیں:
 
 (١)علماء کی ایک جماعت نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے، جس میں عقیلی،ابن العربی ، امام نووی (فی شرح المہذب)،ابن تیمیہ،ابن الہادی،مزی اور حافظ ابن حجر(فی التلخیص)ہیں، اور ابن الجوزی نے تو اس کو کتاب الموضوعات میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روایت میں ایک راوی موسیٰ بن عبد العزیز مجہول ہے۔
 
 (٢)اور علماء کی دوسری جماعت نے اس کو صحیح قرار دیا ہے، ان میں ابو بکر آجری،ابو محمد عبد الرحیم مصری،امام ابو داود،امام مسلم،حافظ صلاح الدین العلائی،خطیب،زرکشی،ابن الصلاح،سراج الدین بلقینی،ابن مندہ،حاکم،منذری،بیہقی،ابو موسی المدینی،ابو سعد السمعانی ،سبکی،بیہقی اور دار قطنی ہیں ،حافظ ابن حجر نے بھی”الخصال المکفرة“اور” امالی الاذکار“ میں اور نووی نے تہذیب الاسماء واللغات میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔
 اور علامہ دیلمی رحمۃ اللہ علیہ مسند الفردوس میں فرماتے ہیں:
 ”صلاة التسبيح اشهر الصلوات واصحها اسنادا“
 یعنی صلاة التسبیح تمام(نفلی)نمازوں میں سب سے زیادہ مشہور اور سنداً سب سے زیادہ صحیح ہے۔
 اور بہت سارے حفاظ نے ابن الجوزی کی کتاب الموضوعات میں اس کو ذکر کرنے کی وجہ سے سخت تردید کی ہے، کیونکہ امام نسائی اور ابن معین نے موسیٰ بن عبد العزیز کو ثقہ قرار دیا ہے۔
 اور امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے:
 ”كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ يُصَلِّيهَا وَتَدَاوَلَهَا الصَّالِحُونَ بَعْضُهُمْ عَنْ بَعْضٍ“(عون المعبود شرح سنن ابي داود: 4/177)
 یعنی عبد اللہ بن مبارک اس کو(یعنی صلاة التسبیح)پڑھتے تھے اور صالحین اس کو ایک دوسرے سے لیتے رہے ہیں۔
 نیز فضل بن عباس،عبد اللہ بن عمرو،ابن عمر ،علی بن ابی طالب ،جعفر بن ابی طالب،ام سلمہ اور ابو رافع رضی اللہ عنہم وغیرہ کی روایتوں سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔
 اسی واسطے علامہ مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
 ”والحق عندي أن حديث ابن عباس ليس بضعيف فضلاً عن أن يكون موضوعاً أو كذباً، بل هو حسن لا شك في ذلك عندي، فسنده لا ينحط عن درجة الحسن، بل لا يبعد أن يقال إنه صحيح لغيره لما ورد من شواهده، وبعضها لا بأس بإسناده“(مرعاة المفاتيح:4/374)
 یعنی میرے نزدیک راجح یہ ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ضعیف نہیں ہے،چہ جائیکہ وہ موضوع یا کذب ہو ،بلکہ اس کے حسن ہونے میں میرے نزدیک کوئی شک نہیں ،کیونکہ اس کی سند حسن کے درجہ سے کم نہیں ہوتی ہے،بلکہ یہ کہنا بعید نہیں کہ وہ صحیح لغیرہ ہے ،اس وجہ سے کہ اس کے بہت سارے شواہد ہیں اور ان میں سے بعض کی سندوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 اورعلامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ مشکاة المصابیح کے حاشیہ(1/419 )میں لکھتے ہیں :
  ”واشار الحاکم(1/308 )ثم الذهبي الی تقويته، وهو حق فإن للحديث طرقاً وشواهد کثيرة يقطع الواقف عليها بأن للحديث اصلاً اصيلاً، خلافا لمن حکم عليه بالوضع،أو قال:انه باطل“
 یعنی حاکم اور ذہبی نے اس کی تقویت کی طرف اشارہ کیا ہے اور یہی حق ہے، کیونکہ اس حدیث کے بہت سارے طرق اور شواہد ہیں جن کو جاننے والا قطعی طور سے کہہ سکتا ہے کہ اس حدیث کے لئے اصل اصیل ہے برخلاف اس شخص کے جو اس پر وضع کا حکم لگاتا ہے یا کہتا ہے کہ وہ باطل ہے۔
 میرے نزدیک دوسرا قول راجح ہے، یہ حدیث قابل عمل ہے، جو چاہے یہ نماز ادا کر سکتا ہے۔

🥀☘️☘️☘️☘️☘️🥀 

نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد دوم، صفحہ: 291 - 293 

•••═══ ༻✿༺═══ •••

دکتور فضل الرحمن المدنی چینل.
(علمی٬ عقدی٬ تربوی٬ دعوی)


~~~~

۳۰. 
صلوٰۃ التسبیح کا طریقہ اور اسکی شرعی حیثیت 

خلیل الرحمٰن ندوی 
مدرس: المعہد الاسلامی السلفی رچھا،بریلی 



لنک ‏۲

~~~~

۳۱. 
نماز تسبیح کا ثبوت 

محدث العصر علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ 




~~~~ 

۳۲. 
عربی کتب 

الترشيح لبيان صلاة التسبيح 

المؤلف 
محمد بن علي بن طولون الدمشقي 

المحقق
سعد عبد الحميد محمد السعدني 

عدد الأوراق 63 



~~~~

۳۳. 
عربی کتب 

عنوان الکتاب 
الترجيح لحديث صلاة التسبيح 

 ابن ناصر الدين الدمشقی 

عددالصفحات: 81 

نشر دار البشائر الأسلامية 



~~~~

۳۴. 
عربی کتب 

عنوان الکتاب:
التنقيح لما جاء في صلاة التسبيح 

 تالیف:
جاسم بن سليمان، الکویت

عدد الصفحات: ۱۱۱


~~~~

۳۵. 
ثلاث صلوات مهجورة 
1. صلاة الإستخارة 
2. صلاة التوبة 
3. صلاة التسابيح 

عدنان بن محمد آل عرعور

عدد الصفحات 156 




~~~~


.

ایک فقیہ شطیان پر بھاری ہے ہزار عابد سے؟ عامر بن عبد القیوم اثری

.

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
؛()()()()()()()()()()()()؛

ایک فقیہ شطیان پر بھاری ہے ہزار عابد سے؟ 

عامر بن عبد القیوم اثری 

~~~~~~~~~~~~~~؛

سوال 
کیا یہ حدیث "فقيه واحد أشد على الشيطان من ألف عابد" ترجمہ: ایک فقیہ (عالم) ہزار عبادت کرنے والوں کے مقابلہ میں اکیلا شیطان پرحاوی اور بھاری ہے۔

کیا یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے؟ دلائل کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔ (سائل)


جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على إمام المتقين وعلى آله وصحبه أجمعين ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين.

أما بعد 

امام ترمذی نے اس حدیث کو اپنی سنن میں(2681) اور امام ابن ماجہ نے بھی اپنی سنن (222) میں تقل کیا ہے۔ روح بن جناح پر سند کا دارومدار ہے۔

امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس سند سے حدیث کو روایت کیا:

حدثنا محمد بن إسماعيل ، قال : حدثنا إبراهيم بن موسى ، قال : أخبرنا الوليد بن مسلم ، قال : حدثنا روح بن جناح ، عن مجاهد ، عن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " فقيه أشد على الشيطان من ألف عابد ". هذا حديث غريب، ولا نعرفه إلا من هذا الوجه من حديث الوليد بن مسلم.

اس حدیث کو اکثر محدثین نے موضوع/اسنادہ ضعیف جدا کہا ہے۔

چند حوالے اپنے اصل مصادر سے پیش کئے جاتے ہیں:

حوالہ نمبر 1: امام ساجی رحمہ اللہ (ت: 307ھ) نے اس حدیث کو منکر کہا۔ (تهذيب التهذيب:3/292)

حوالہ نمبر 2: ابن حبان رحمہ اللہ (ت: 354ھ) نے اس حدیث کو موضوع کہا۔ (تھذیب التھذیب: 3/292)

حوالہ نمبر 3: ابو سعید النقاش (ت: 414ھ) نے بھی موضوع کہا۔ (3/293)

حوالہ نمبر 4: ابن الجوزی (ت: 597ھ) نے لکھا: لا يصح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم۔ (العلل المتناهية: 1/134)

حوالہ نمبر 5: امام عراقی (ت: 808ھ) نے إسناده ضعيف کہا۔ (تخریج الأحیاء: 1/21)

حوالہ نمبر 6: امام سخاوی (ت: 902ھ) نے بھی إسناده ضعيف کہا۔ (المقاصد الحسنة: 396)

حوالہ نمبر 7: امام سفارینی (ت: 1188ھ) نے في إسناده مقال کہا۔ (شرح كتاب الشهاب: 299)

حوالہ نمبر 8: محدّث العصر محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے بھی ضعیف جدا اور موضوع کہا۔ (ضعيف الترغيب: 66)، (تمام المنة: 115)، (ضعیف ابن ماجہ: 41)، (تخریج مشکاۃ: 215)، (ضعیف الجامع: 3986)، (السلسلة الضعيفة: 4461,5159)

حوالہ نمبر 9: علامہ شعیب ارناؤوط رحمہ اللہ (ت: 1438ھ) نے إسناده ضعيف کہا۔ (تخریج شرح السنة: 1/278).

حوالہ نمبر 10: محدّث العصر حافظ زبیر علیزئی رحمہ اللہ (ت: 1435ھ) نے إسناده ضعيف جدا کہا۔ (سنن ابن ماجہ: 222)، (سنن ترمذی: 2681)

تلك عشرة كاملة.

حدیث کا بنیادی راوی أبو سعد روح بن جناح القرشي الأموي جمہور محدّثین کے نزدیک سخت ضعیف ہے۔ ذیل میں چند ایک کی جرح نقل کی جاتی ہے:

1. ابن حبان رحمہ اللہ (ت: 354ھ) نے روح بن جناح کو منکر الحدیث جدا کہا۔ (کتاب المجروحین: 1/374)

2. أبو زرعة الرازي رحمہ اللہ (ت: 264ھ) نے لکھا : يكتب حديثه ولا يحتج به، ليس بالقوی

3. أبو حاتم رازی رحمہ اللہ (ت:277ھ) لکھا: یکتب حدیثه ولا يحتج به.

4. أحمد بن شعيب النسائي رحمہ اللہ (ت: 303ھ) نے لکھا : ليس بالقوي. (الضعفاء للنسائي: 189)

5. أبو علي الحسين بْن علي النيسابوري الحافظ (ت: 349ھ) نے لکھا: في أمره نظر. (تاريخ دمشق (تهذيبه: 5 / 339) .

6. امام دارقطنی (ت: 385ھ) رحمہ اللہ نے لکھا: متروك. (علل للدارقطني: 3/70)

7. الحافظ أبو نعيم رحمہ اللہ(ت: 430ھ) لکھتے ہیں: *يروي عن مجاهد أحاديث مناكير لا شيء.* (ضعفاء أبي نعيم: الترجمة 67)

8. ابن القیسرانی (ت: 508ھ) نے متروک الحدیث اور منکر کہا۔ (معرفة التذكرة: 170)

نوٹ: سنن ترمذی اور سنن ابن ماجہ دونوں کی سندوں میں روح بن جناح نے یہ حدیث مجاھد سے ہی روایت کی ہے۔

9. امام ذھبی رحمہ اللہ (ت: 748ھ) نے لکھا: ليس بقوي. (تاريخ الإسلام: 6/64)

10. ابن حجر العسقلاني رحمہ اللہ (ت: 852) نے لکھا: ضعيف، اتهمه ابن حبان. (تقريب التهذيب: 1972)

تفصیلات کیلئے ان کتاب کی طرف مراجعت کریں:

تاريخ البخاري الكبير: 3 / الترجمة 1046، وأحوال الرجال للجوزجاني: الترجمة 285، وتاريخ أبي زرعة الدمشقي: 356، وضعفاء النَّسَائي: الترجمة 189، والكنى للدولابي: 1 / 186، وضعفاء العقيلي: الورقة 68، والجرح والتعديل: 3 / الترجمة 2243، والمجروحين لابن حبان: 1 / 300، والكامل لابن عدي: 1 / الورقة 347، وعلل الدارقطني: 3 / الورقة 70، والمدخل للحاكم: الترجمة 59، وضعفاء أبي نعيم: الترجمة 67، وتاريخ دمشق (تهذيبه: 5 / 338) ، وضعفاء ابن الجوزي: الورقة 54، وتاريخ الاسلام: 6 / 64، وتذهيب التهذيب: 1 / الورقة 229، والكاشف: 1 / 133، والميزان: 2 / الترجمة 2799، والمغني: 1 / الترجمة 2137، وديوان الضعفاء: الترجمة 1426، والمقتنى في سرد الكنى: الورقة 58، وإكمال مغلطاي: 2 / الورقة 28، ونهاية السول: الورقة 98، والكشف الحثيث: 290، وتهذيب ابن حجر: 3 / 292، وخلاصة الخزرجي: 1 / الترجمة 2081.

خلاصۂ تحقیق: یہ حدیث سخت ترین ضعیف ہے اور بعض کے نزدیک موضوع۔

نوٹ: محدّث العصر حافظ زبير علي زئي رحمه الله لکھتے ہیں: کتاب و سنت اور اجماع کے بغیر خیالات کے ہوائی قلعے تعمیر کرتے ہوئے غیر وقوعہ اور غیر ممکنہ مسائل گھڑنا تفقہ نہیں بلکہ تفقہ کے ساتھ مذاق ہے۔

[الاتحاف الباسم شرح موطا امام مالک (ص 602)]

والله أعلم بالصواب. 

✍تحقیق 
خادم العلم والعلماء 
عامر بن عبدالقيوم الأثري 


.

منگل، 27 اپریل، 2021

فی سبیل اللہ روزہ رکھنے سے مراد کیا ہے ؟ ‏

..

فی سبیل اللہ روزہ رکھنے سے مراد کیا ہے ؟ 

؛~~~~~~~~~~~~~؛

حدیث کا مفہوم یہ ہے //کہ جو کوئی اللہ کے راستے میں،،، یعنی فی سبیل اللہ،،، روزہ رکھتا ہے وہ جھنم سے ستر سال کی مسافت دور ہو جاتا ہے  وغیرہ!! یہاں فی سبیل اللہ سے مراد  صرف اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا خاص ہے، یعنی وہ جھنم سے اتنا دور ہو جائے گا، یا پھر کوئی بھی روزہ رکھتا ہے تو وہ بھی اس فضیلت میں شامل ہو جائے گا،،،، جس کو اللہ ستر سال کی مسافت برابر جھنم سے دور کر دیں گے،،، مختصر  یہ  ہے کہ اگر کوئی  بھی نفلی روزہ رکھتا ہے تو کیا وہ بھی جہنم سے اتنا دور ہو جائے گا،،، یا پھر یہ خاص مجاھد فی سبیل اللہ ہی ہیں،،،،، وضاحت فرما دیں،،، اللہ آپ کی دنیا آخرت میں حفاظت فرمائے(آمین) آپکا دینی بھائی،،،، 
مدثر، القصیم، سعودی عرب۔

؛~~~~~~~~~~~~؛

جواب: 
بسم اللہ والحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ، اما بعد؛

فی سبیل اللہ سے مراد:

فی سبیل اللہ سے مراد عام طور پر جہاد فی سبیل اللہ ہی لیا جاتا ہے، بعض احادیث میں سفر حج کو بھی سبیل اللہ قرار دیا گیا ہے۔ البتہ جہاں تک تعلق ہے حدیث: "من صام يوماً في سبيل الله باعد الله وجهه عن النار سبعين خريفاً" کا یعنی جو اللہ کے راستے میں ایک دن  کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم کی آگ سے ستر سال کی مسافت تک دور کر دیتے ہیں. [مسلم]

تو عرض ہے کہ اس بارے میں علماء کرام نے دونوں احتمالات کو پیش نظر رکھا ہے، سب سے بہتر توجیہ امام ابن دقیق العید نے الاحکام شرح عمدۃ الأحکام (۔۔۔۔) میں پیش کی اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اس سے موافقت کی۔ ابن دقیق العید فرماتے ہیں: 

 '' قَوْلُهُ " فِي سَبِيلِ اللَّهِ " الْعُرْفُ الْأَكْثَرُ فِيهِ: اسْتِعْمَالُهُ فِي الْجِهَادِ، فَإِذَا حُمِلَ عَلَيْهِ: كَانَتْ الْفَضِيلَةُ لِاجْتِمَاعِ الْعِبَادَتَيْنِ - أَعْنِي عِبَادَةَ الصَّوْمِ وَالْجِهَادِ - وَيُحْتَمَلُ أَنْ يُرَادَ بِسَبِيلِ اللَّهِ: طَاعَتُهُ كَيْفَ كَانَتْ. وَيُعَبَّرُ بِذَلِكَ عَنْ صِحَّةِ الْقَصْدِ وَالنِّيَّةِ فِيهِ وَالْأَوَّلُ: أَقْرَبُ إلَى الْعُرْف''

 یعنی عرف میں عام طور پر فی سبیل اللہ  کا استعمال جہاد کے لیے ہوتا ہے، اگر یہاں (روزے کی حدیث میں) اسے جہاد پر ہی محمول کیا جائے تو اس طرح دو عبادات جمع ہو سکتی ہیں (یعنی روزہ اور جہاد)، اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ فی سبیل اللہ سے مراد اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہو۔ اس کا اعتبار اس وقت کیا جائے گا جب نیت میں خلوص اور مقصد میں  درستگی ہو گی۔ لیکن پہلا معنیٰ عرف کے زیادہ قریب ہے .
[الاحکام  شرح عمدۃ الأحکام(۲؍۳۷)] 

علامہ عبد الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ نے بھی اسی تشریح کو ترجیح دی ہے۔

امام ابن الجوزی اور نووی وغیرہ نے اس سے مراد صرف جہاد فی سبیل اللہ ہی لیا ہے۔ 

خلاصہ کلام یہ ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ سب سے زیادہ قریب المراد ہے، ما سوائے اس وقت جب قوی کمزور پڑ جائیں اور جہاد  و قتال میں رکاوٹ کا باعث ہو تب روزہ افطار کرنا زیادہ افضل ہے۔ البتہ اگر نیت میں خلوص ہو تو عام روزہ بھی اس نوید کا حقدار بن سکتا ہے.
  واللہ اعلم 

کتبہ: 
 ابو احمد السلفي عفی عنہ 

http://ircpk.com/fatwa/300-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%8A-%D9%83%D9%8A-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92%D8%A8%D9%86%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%B1%D8%AD%D9%85%D8%AA/6815-fi-sabilillah-sa-kia-murad-hai.html 

؛~~~~~~~~~~~؛
؛~~~~~~~~~~~؛

حدیث : اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھنے کا ثواب۔۔۔ کی شرح
​
مقبول احمد سلفی
اسلامی سنٹر،طائف، سعودی عرب 

؛~~~~~~~~~~~~؛

صحیحین کی روایت ہے نبی ﷺ کا فرمان ہے : 

من صام يوما في سبيل الله، بعد الله وجهه عن النار سبعين خريفا
( صحيح البخاري:2840 و صحيح مسلم : 1153)

ترجمہ : جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک دن روزہ رکھا، تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال (کی مسافت کے قریب) دور کر دیتا ہے۔

اس حدیث میں چند مسائل ہیں۔

(1) صوم سے مراد : اس صوم سے مراد نفلی روزہ ہے ۔

(2)فی سبیل اللہ سے مراد: 

سبیل اللہ سے کیا مراد ہے ؟ اس سے متعلق علماء میں دو رائیں ہیں ۔ 

پہلی رائے جہاد ہے اس کے قائلین میں شیخ ابن عثیمینؒ بھی ہیں۔ 

دوسری رائے اللہ کی خوشنودی ہے اس کے قائلین میں شیخ ابن بازؒ ہیں۔ 

ویسے سبیل اللہ کا عام طور سے اطلاق جہاد پر ہی ہوتا ہے ساتھ ہی بسا اوقات طاعت کے کاموں پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے اس وجہ سے یہاں عام معنی یعنی اللہ کی رضا اور اس کی خوشنودی کے طور پر مراد لینا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ بالفاظ دیگر اخلاص کے ساتھ روزہ رکھنا معنی ہوگا۔

(3) لفظ بعد بخاری کا لفظ ہے ، مسلم میں باعد کا لفظ ہے ۔ اس کا معنی ہے دور کرنے کے یعنی جہنم سے دور کرنا ۔

(4) سبعین خریف : خریف سے مراد سال ہے ، اس طرح اس کا معنی ہوگا ستر سال ۔

(5) الفاظ کا اختلاف: اس روایت میں سبعین خریف کا لفط ہے جبکہ اس کے برخلاف دوسری صحیح روایات میں سوسال اور اس سے زیادہ بھی آیا ہے ۔

سوسال والی روایت :
من صامَ يومًا في سبيلِ اللَّهِ عزَّ وجلَّ باعدَ اللَّهُ منهُ جَهَنَّمَ مَسيرةَ مائةِ عامٍ. 
(صحيح النسائي:2253)

ترجمہ : جو اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اسے جہنم سے سوسال کی مسافت کے قریب دور کردیتا ہے ۔ 

٭شیخ البانی نے اسے صحیح النسائی میں حسن قرار دیا ہے ۔ 

پانچ سو سال والی روایت :

من صامَ يومًا في سبيلِ اللَّهِ جعلَ اللَّهُ بينَهُ وبينَ النَّارِ خَندقًا كما بينَ السَّماءِ والأرضِ .
(صحيح الترمذي:1624)

ترجمہ : جو آدمی اللہ کے راستے میں ایک دن روزہ سے رہے، اس کے لیے اللہ رب العزت اس کے اور جہنم کے درمیان خندق یعنی گڑھا کھود دیتا ہے، جس کی چوڑائی آسمان و زمین کے برابر ہوتی ہے۔

٭ شیخ البانی نے اسے صحیح الترمذی میں حسن صحیح قرار دیا ہے ۔

٭ یہاں پانچ سو سال کا معنی اس طرح بنتا ہے کہ زمیں سے لیکر آسمان تک کی دوری پانچ سو سال ہے ۔ 

ان مختلف مسافت کا علماء نے کئی ایک جواب دیا ہے۔ 

پہلا جواب : سبعین سے مراد کثرت ہے یعنی اللہ تعالی بندے کو جہنم سے بہت دور کردے گا ۔ یہ واضح رہے کہ عرب میں سبعین کا استعمال مبالغہ کے لئے ہوتا ہے۔ 

دوسرا جواب : روزے کی مشقت وشدت کے اعتبار سے درجے کا فرق ہے ۔ 

تیسرا جواب : ستر کا سو یا پانچ سو سےکوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ آسمان کی اکثر مسافت پانچ سو ہے جبکہ اقل سترسال ۔اس طرح ستر اور سو پانچ سو میں داخل ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب ​

 
.